30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صدقے کی برکتیں
اِنَّ الصَّدَقَةَ لَتُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ وَتَدْفَعُ مِيْتَةَ السُّوْ ءِ
(ترمذی، 2/146، حدیث: 664)
فرمان ِمصطفے صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم :”بے شک صدقہ رب کے غضب کو بجھاتا اور بری موت کو دفع کرتا ہے۔“
شرحِ حدیث: سخی پر اوّلاً تو دنيوی مصیبتیں آتی نہيں اگر امتحاناً آبھی جائيں تو اللہ کی طرف سے اسے سکون قلبی نصيب ہوتا ہے جس سے وہ صبر کرکے ثواب کما ليتا ہے غرض کہ اس کے لئے مصيبت معصيت(گناہ) لے کر نہيں آتی مغفرت لے کر آتی ہے، معصيت والی مصیبت خدا کا غضب ہے اور مغفرت والی مصيبت اس کی رحمت ۔
(مراٰۃ المناجیح، 3/103)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع