30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نمازِ فجر و عشا کی جماعت کاثواب
مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ فَكَأََنَّمَا قَامَ نِصْفَ اللَّيْلِ، وَمَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فِي جَمَاعَةٍ فَكَأَنَّمَا صَلَّى اللَّيْلَ كُلَّهٗ
(مسلم، ص 258، حدیث: 1491 )
فرمان ِمصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم : جس نے عشا کی نماز جماعت سے پڑھی اس نے آدھی رات قیام کیا اورجوفجرجماعت سےپڑھےگویااس نے پوری رات قیام کیا۔(یعنی ساری رات عبادت کی)
شرحِ حدیث:اس کے دومطلب ہوسکتے ہیں :(1) ایک یہ کہ عشا کی باجماعت نماز کا ثواب آدھی رات کی عبادت کے برابر ہے اورفجرکی باجماعت نمازکا ثواب باقی آدھی رات کی عبادت کے برابر،تو جو یہ دونوں نمازیں جماعت سے پڑھ لے اسے ساری رات عبادت کاثواب۔(2) عشا کی جماعت کا ثواب آدھی رات کے برابرہے اورفجرکی جماعت کاثواب ساری رات عبادت کے برابر، کیونکہ یہ(یعنی فجر کی) جماعت عشا کی جماعت سے زیادہ بھاری (یعنی نفس پر بوجھ)ہے۔پہلےمعنیٰ زیادہ قوی (یعنی زیادہ مضبوط ) ہیں ۔ جماعت سے مراد تکبیر اولیٰ پاناہے جیسا کہ بعض عُلَما نے فرمایا۔
(مراٰۃ المناجیح،1/396)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع