30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتمِ النَّبِیّن ط
دُعائے عطار:یاربَّ المصطفٰے!جو کوئی41 صفحات کا رسالہ ” اَربعینِ عطّار“پڑھ یا سُن لے،اُسے حدیثوں کی برکتوں سے مالا مال کرکے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔
اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّن صلّی اللہ علیهِ واٰله و سلّم
پہلے اِسے پڑھیں
فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہے:جو شخص میری اُمّت تک پہنچانے کیلئے دین کے متعلق 40 حدیثیں یاد کر لے گا تو اُسے اللہ پاک قِیامت کے دن عالِمِ دین کی حیثیت سے اُٹھائے گا اور بروزِ قیامت میں اُس کا شفیع اور گواہ ہوں گا۔(شعب الایمان، 2/270، حدیث: 1726) اِس سے مراد چالیس احادیث کا لوگوں تک پہنچانا ہے اگرچہ وہ یاد نہ ہوں ۔(اشعۃ اللمعات، 1/186) اَلحمدُ لِلّٰہ ! حدیثِ پاک میں بیان کی گئی فضیلت اُس کو بھی حاصل ہوگی جو چھاپ (یعنی پرنٹ کروا) کر یا دیکھ کر بیان کرکے یا کسی بھی ذریعے سے لوگوں تک 40 حدیثیں پہنچائےلہٰذا یہ فضیلت پانے کی نیّت سے 40فرامینِ مصطَفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم بنام ’’ اربعینِ عطّار‘‘پیش کئے جاتے ہیں:
بانیِ دعوتِ اسلامی ،امیرِاہلِ سنّت حضرتِ علامہ مولانامحمدالیاس عطّار قادری رضوی بیض اللہ وجہہ کے ہاتھ سے لکھی ہوئی چالیس(40)احادیث ِ مبارکہ مختلف مقامات سے جمع کی گئی ہیں۔ آپ کالکھنے کا انداز بڑا پیارا ہے کہ آ پ اپنی تحریر کاآغاز لفظ’’ اللہ ‘‘سے کرتے ہیں ،اِس کے بعد حدیث شریف مع سبز سبز گنبد شریف کی یاددلاتےدستخط۔
اَلحمدُ لِلّٰہ! امیرِاہلِ سنّت کی لکھی ہوئی احادیثِ مبارکہ کی ابتدا میں احادیث کی عربی بھی شامل کردی گئی ہےتاکہ زبانی یادکرنے والوں کو آسانی ہونیز بارہااحادیثِ مبارکہ سمجھنے کےلئے شرحِ حدیث کی ضرورت پڑتی ہے،حتّی الامکان کوشش کرکے اکثر احادیثِ مبارکہ کی شروحات کا اضافہ بھی کردیا ہے۔ ماشاء اللہ الکریم ! صفحہ نمبر30اور34پر موجود احادیثِ مبارکہ امیراہلسنت نے 30سال اورصفحہ نمبر31والی حدیثِ پاک 34 سال قبل اپنے ہاتھ سے تحریر فرمائی۔ اللہ کریم!اِس کاوِش کوقبول فرمائے اورجنہوں نے اس رسالے کو تیار کرنے میں تعاوُن کیا اُنہیں فیضانِ حدیث سے مالا مال فرمائے۔
طالبِ غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت
ابومحمد طاہر عطاری مَدَنی عُفِی عَنہٗ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع