30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(37)
گناہوں سے پاک
فَاِنَّ مَرَضَ الْمُسْلِمِ يُذْهِبُ اللَّهُ بِهٖ خَطَايَاهُ، كَمَا تُذْهِبُ النَّارُ خَبَثَ الْحَدِیْدِ وَالْفِضَّةِ ۔
فرمانِ آخری نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : مسلمان کی بیماری اُس سے گناہوں کو اس طرح دور کردیتی ہے
جیسے آگ لوہے اور چاندی کے میل کو دور کردیتی ہے۔ ( مَعْرِفَۃُ الصَّحابَہ، 6/3536، حدیث: 7995)
شرحِ حدیث: جب مومن بندہ بیماری پر صبر کرتا اور اللہ پاک سے ثواب کی امید رکھتا ہے تواسے یہ فضیلت عطا ہوتی ہے جبکہ اگر کافر بیمار ہویا اُسے کوئی مصیبت پہنچے تو اُسے اس پر کوئی ثواب نہیں ملتا اورنہ اس کے کسی عمل کا کفارہ ہوتا ہے ۔ بے شک بیماریوں وغیرہ کے ذریعے بندہ ٔ مومن کا امتحان ہوتاہے جیسےسونے اور چاندی کو آگ میں ڈال کر پرکھا جاتاہے اگر بندہ ٔ مومن بیماریوں وغیرہ پر صبر کرتاہے تو اُس سے گناہ دور ہوجاتے ہیں،جیسے سونا اور چاندی آگ برداشت کرتے ہیں تو اُن سے کھوٹ (یعنی ملاوٹ ) نکل جاتی ہے ۔
( شَرْحُ سُنَنِ اَبِی دَاود لِاِبْنِ رُسْلان، 13/277،تحت الحدیث:3092)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع