30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن ؕ
اربعینِ عطار(قسط:3)
دُعائے عطار: یا اللہ پاک! جو کوئی 40صفحات کا رسالہ ” اربعینِ عطّار (قسط: 3)“ پڑھ یا سُن لے اُسےاپنے پیارے پیارے آخری نبی مکی مدنی محمدِ عربی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا جنّت میں پڑوس نصیب فرما ۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
درودشریف کی فضیلت
فرمانِ آخِری نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم :” جس نے مجھ پر درودِ پاک پڑھا ، اس کا درودِ پاک مجھ تک پہنچے گا اور میں اس پر درود بھیجوں (یعنی دعائے رحمت کروں ) گا اور اس کے علاوہ اس کے لئے 10 نیکیاں لکھی جائیں گی ۔“ ) اَلْمُعْجَمُ الْاَوْسَط ، 1/446، حدیث: 1642)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
پہلے اِسے پڑھیں
امیرِاہلِ سنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا محمد الیا س عطار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ مختلف موضوعات پراحادیثِ مبارکہ لکھ کر عنایت فرماتے رہے۔جن کو جمع کرکے پہلی دو اربعینِ عطار (قسط 1اورقسط 2) کی طرح قسط 3 جاری کی جارہی ہے ۔موقع کی مناسبت سے بعض احادیثِ مبارکہ کی شرح بھی شعبے کی طرف سے شامل کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کےلئے احادیث ِ مبارکہ کے معانی ومفہوم سمجھنا آسان ہو۔یہ رسالہ بھی امیرِاہلِ سنّت کے قلم سے لکھی ہوئی حدیثِ پاک اورشعبہ’’ہفتہ واررسالہ مطالعہ‘‘ کی طرف سے اس حدیث پیش کمپوزنگ کے ساتھ کیا جارہا ہے۔
جس دروازے سے چاہو جنّت میں داخل ہوجاؤ
فرمانِ آخِری نبی اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم :میری اُمّت کے لیے جس نے 40 حدیثیں یاد کیں جن کے ذریعے اللہ پاک اُنہیں نفع عطا فرمائے تو اُس سے کہا جائے گا:”جنت کے جس دروازے سے چاہو داخل ہو جاؤ۔“
( اَلْعِلَلُ الْمُتَناہِیَۃِ لِاِبْنِ جَوْزِی ، 1/119، حدیث: 162)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع