بابُ المدینہ حاضِری
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arakeen-e-Shura Ki Madani Baharain | اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

book_icon
اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

میں حاضر ہوجاؤں گا، آپ  مجھے جو مَدَنی کام کرنے کا حکم عطا فرمائیں گے اُسے بجالاؤں گا، یہ سن کر امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے شفقت بھری نظروں سے انہیں  دیکھااوریوں خواب کا سہانا منظر آنکھوں سے اوجھل ہوگیا ۔   صبح جب نمازِ فجرکے لئے بیدار ہوئے تو کافی  ہشّاش بشّاش تھے ۔   مُرشدِ کریم  کے  میٹھے میٹھے جملے ان کے کانوں میں رس گھول رہے تھے، روشن چہرہ آنکھوں میں بساہواتھا ۔   کئی گھنٹوں بعدوہ اسلامی بھائی بھی تشریف لے آئے ۔   انہوں نے طبیعت کے بارے میں پوچھا تو  اسلامی بھائی نے اپنی بیماری کے بارے میں بتایا، انہوں نے ہمّت بندھاتے ہوئے اسلامی بھائی کو صبر کا دامن تھامنے کا ذِہْن دیا، یوں اِسلامی بھائی کی عیادت کا شرف پاکر انہوں نے واپسی کا سفر اختیار  کیا اور اپنی پڑھائی میں مگن ہوگئے، مَدَنی کاموں کا سلسلہ بھی جاری رہا، اسی دوران والدصاحب انتقال کرگئے، مگر بڑے بھائی کی کَفَالت اورتعاوُن سے ان کا  سلسلۂ تعلیم جاری رہا ۔   وقت گزرتا گیا حتی کہ محرّم الحرام١٤٢٣؁ھ مطابق اپریل2002؁ ء کو درسِ نظامی مکمل کرنے کا شرف حاصل کرلیا ۔ 

بابُ المدینہ حاضِری

سَنَدِ فراغت پانے کے بعد جب انہوں نے والدہ محترمہ  کی خدمت میں بابُ المدینہ (کراچی) حاضِر ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تو  والدہ محترمہ نے بخوشی  انہیں اجازت مرحمت فرمادی، چنانچہ  انہوں  نے زادِ راہ تیار کیا اور مُرشِد نگر کے  مسافربن گئے ۔   جب عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی)  کی پُرنور فضاؤں میں داخل ہوئے تو انہیں ایک  عجیب سُرور نصیب ہوا ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

خواب میں مُرشِد نے راہ نمائی کی

مُرشِد نگر پہنچ کر انہوں نے امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں تحفۃً پیش کرنے کے لئے 41 روزہ مَدَنی انعامات ومَدَنی قافلہ کورس میں داخلہ لے لیا ۔   ایک بار انہیں  ایک شرعی مسئلہ درپیش ہوا، مختلف فقہی کتابوں میں تلاش کرنے کے باوُجود اس کا حل نہیں مل پارہاتھا، ایک دن سوئے تو قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی، امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے  خواب میں کَرَم فرمایا، جلوہ دکھایا اور ارشاد فرمایا : وقارُالفتاوٰی میں اس مسئلے کا حل فلاں  مقام پر موجود ہے ۔   خواب میں انہیں  مفتی صاحب کے دستخط بھی نظرآئے ۔    کچھ عرصے بعد ایک دن  انہوں  نے وقارُالفتاوی کی دوسری جلد کو بغور دیکھا تو وہ مسئلہ مل گیا،  اس صفحے پر دستخط بھی موجودتھے، اس خواب نے  ان کے دل  میں  عقیدت ومحبّتِ امیراہلِ سنّت  کی شمع کو مزید روشن کردیا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  جہاں مَدَنی قافلہ  کورس کی بَرَکت سے انہیں  زیارتِ مُرشِد  کی سعادت نصیب ہوئی وہاں نیکی کی دعوت عام کرنے کے مفید  مَدَنی اُصول سیکھنے کا موقع بھی ملا ۔ 

مُرشِد سے خُصوصی ملاقات

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مجلس مَدَنی قافلہ کے تحت انہوں نے  دیگرکورسز کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کےمَدَنی قافلوں میں تین ماہ سے زیادہ عرصہ  سنّتوں کی خدمت کرنے کی سعادت پائی اوراس عرصے میں خدمتِ امیراہلِ سنّت میں دو مرتبہ تحریر بھیج کر باب المدینہ کراچی حاضری کے مقصد کو بیان کرنے کے لئے خصوصی ملاقات  کے بارے میں عرض کی مگر ترکیب نہ بن سکی، جُمادَی الاولیٰ ١٤٢٣؁ھ کی ایک رات ان کا دل بھر آیا اور انہوں نے  خدمتِ مُرشِد میں حاضری کا شرف پانے کے لئے خوب دعائیں کیں، صبح نمازِفجر امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اقتدا میں پڑھنے کا شرف حاصل کیا اوربعدِنماز ایک مختصر رُقعہ آپ کی خدمت میں پیش کردیا، کَرَم ہوگیا اور آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بعدِاشراق وچاشت فیضان مدینہ کی محراب کے پیچھے ملاقات کے لئے وقت عطا فرمادیا ۔   جب بارگاہِ مُرشِد میں حاضر ہوئے تو آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان پر  شفقت بھری نظرفرماتے ہوئے پوچھا : آپ کا کس مضمون میں لگاؤ ہے؟ انہوں  نے عرض کی : حضور! میں فِقَہ سے شغف رکھتا ہوں ۔   یہ سن کر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا : آپ کو دارالافتاء اہلسنّت (جامع مسجدکنزالایمان، بابری چوک) بھیج دوں؟ انہوں نے عرض کی : لبّیک یاسیّدی! یوں انہوں نے حکمِ مرشد پر مفتی کورس کیا، اور دارالافتاء اہلسنّت میں تربیت کی ترکیب بن گئی ۔   اِس دوران مفتیٔ دعوتِ اسلامی (مرحوم) رُکنِ شورٰی حاجی محمدفاروق عطاری مَدَنی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی  کی صحبت سے فیض یاب ہونے اور ان کی فہم وفراست سے بہت کچھ سیکھنے کی سعادت حاصل کی ۔ 

دعوتِ اسلامی میں ذِمّہ داریاں

فیضانِ امیراہلِ سنّت سے تَخَصُّص فِی الْفِقْہ (یعنی مفتی کورس) کرنے اور دارُ الافتاء اَہلسنّت میں تدریب کرنے کے بعد دارالافتاء اہلسنّت نورُالعرفان (سیّدمعصوم شاہ مسجدکھارادر) پھردارالافتاء اہلسنّت احکامِ شریعت (مسجدالخیرکلفٹن) میں فتوی نویسی کی سعادت ملی، اِس دوران مجلس مَدَنی قافلہ، مجلس جامعاتُ المدینہ، مجلس المدینۃ العلمیۃ اور باب المدینہ مشاورت کے رُکن بھی رہے ۔   شوال١٤٢٤؁ھ تاشعبان ١٤٢٤؁ھ ایک سال جامعۃُ المدینہ فیضان مدینہ میں تدریس کے فرائض بھی سرانجام دئیے، ربیعُ الاوّل١٤٢۶؁ھمطابق اپریل2005ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن بنے ۔   اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ   تادمِ تحریرمجلس المدینۃ العلمیہ، مجلس رابطہ بالعلماء، مجلس تحفّظِ اَوراقِ مقدّسہ، مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں، مجلس توقیت، مجلس مزارات اولیاء اور اسلامی بہنوں کی تمام مجالس کے نگران کی حیثیت سے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(25) حاجی محمّد وقار المدینہ عطّاری

مبلغِ دعوتِ اسلامی و رُکنِ شوریٰ، حاجی ابو انوارُ المدینہ محمد وقارُ المدینہ عطاری مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی دعوتِ اسلامی کی سنّتوں بھری فضاؤں میں آنے سےقبل مذہبی لوگوں سے دور بھاگنے والے ماڈرن  اور کھیل کود کا جُنون کی حدتک شوق رکھنے والے نوجوان تھے، ہاکی ان کا پسندیدہ کھیل تھا، اسکول کی ٹیم  میں شامل ہونے  کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی بھی  ٹیم تھی جس کے یہ کپتان تھے، ایک کلب (Club) بنایا ہوا تھا جہاں کھیل کی پریکٹس کرتے تھے، جب رات کو گھر آتے تو گھر میں بھی پریکٹس شروع کردیتے، الغرض! کھیل کود میں اس قدر اِنہماک تھا کہ کھانے پینے کا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن