دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arakeen-e-Shura Ki Madani Baharain | اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

book_icon
اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

محروم رہے ۔ 

درس فیضان سنّت سے درس نظامی کا سفر

فیضانِ سنّت میں علم وعُلَما کے فضائل پڑھ کر ان کی  سوچ  وفکر کو جِلا نصیب ہوئی اور درسِ نظامی کے ذریعے عُلَمائے کِرام رحمہم اللہ السلام کے غلاموں میں شامل ہو کر تحصیلِ علمِ دین کی فضیلت حاصل کرنے کا ذِہْن بنا ۔   والدِمحترم نے بھی خصوصی شفقت فرمائی اور ایک دن  ان  سے فرمایا : شاہد بیٹا! آپ درس وبیان کی سعادت حاصل کرتے ہیں، مزید اچّھے اندازمیں دین کے پیغام کو اُمّتِ مسلمہ تک پہنچانے کے لئے درسِ نظامی کرنا آپ کے  لئے بے حد مفید ہوگا ۔   ان کا ذِہْن تو  پہلے ہی حصولِ علم دین  کا  بن چکا تھا، والدِ مرحوم کی شفقت سے  ان کا ارادہ مزید پختہ ہوگیا، شوال ١٤١٣؁ھ مطابق اپریل 1993؁ء میں والدصاحب نے ضلع گلزارطیبہ (سرگودھا) میں قائم ایک سُنّی دارالعلوم میں داخل کروادیا جہاں ان کے دوست اور پیر بھائی حضرت مولانا حافظ غلام حسن چشتی  عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  کے صاحبزادے  بھی پڑھتے تھے ۔ 

دورانِ درس نظامی مَدَنی کام

دارُ العلوم میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں حصّہ لینا ان کا معمول تھا، تقریباً روزانہ صدائے مدینہ لگانے، درسِ فیضانِ سنّت دینے اور انفرادی کوشش کے ذریعے نیکی کی دعوت عام  کرنے کی ترکیب تھی ۔   ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت اوربیان کرنے کی سعادت بھی  ملتی، مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھانے کے ذریعے تعلیمِ قرآن عام کرنے کا  بھی سلسلہ رہا ۔   چھٹی کے دن اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اطراف گاؤں (تعطیل اعتکاف) کا جدول ہوتا ۔   ماہِ رَمَضان کے آخری عشرے میں اجتماعی اعتکاف کرانے  کی سعادت ملتی ۔   جب جب موقع ملتا مَدَنی قافلوں میں سفراختیارکرتے ۔   اَوَّلاً ذیلی حلقے کی ذمّہ داری ملی اورتین سال بعد انہیں شہر مُشاوَرت  کا نگران بنادیا گیا ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ایک طویل اور کٹھن سفر کی داستان

یہ اُن دنوں کی بات ہے جب  آپ ضلع گلزارِ طیبہ( سرگودھا) کے ایک شہر میں واقع سُنّی دارلعلوم میں زیرِ تعلیم اور مَدَنی مرکز کی طرف سے اُسی شہر کی مُشاورت کے  نگران تھے  اور فیضانِ مرشد سے نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروفِ عمل تھے، جب رَمَضانُ المُبارَک  کے مہینے کی آمد ہوئی تو  مسلمانوں میں فِکْرِ آخرت پیدا کرنے کے عظیم مقصد کے تحت اسی شہر کی جامع مسجدرحیم بخش (سرکلرروڈ) میں اجتماعی اعتکاف کی ترکیب بنائی گئی، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ   کافی تعداد میں عاشقانِ رسول نے اعتکاف کی سعادت حاصل کی، انہیں بھی  اس اجتماعی اعتکا ف کی بَرَکتیں لوٹنے کا موقع ملا، والِدہ صاحبہ نے انہیں چاند رات کو گھر واپس آنے  اور عید  گھر والوں کے ساتھ  منانے کا فرمایا، چنانچہ والدہ کے حکم کے مطابق  آپ  چاند رات کو طویل اور کٹھن سفر کر کے صبح  گھرپہنچے، عید کا دن  گھر گزرا، دوسرا دن جمعرات کا تھا اور انہیں دوبارہ ہفتہ وار اجتماع میں پہنچنا تھا، اس لئے گھروالوں سے اجازت لے کر اسی دن سفر پر روانہ ہوگئے،  شام کے وقت  اپنی ذمّہ داری والے شہر پہنچے، عصر کی نماز ادا کی اور بازارمیں موجود عاشقانِ رسول کو  سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی، خود بھی  اجتماع میں شرکت کی سعادت پائی، اجتماع سے فارغ ہوئے تو انہیں  بھوک کی شدّت محسوس ہونے لگی مگر قریب کوئی ہوٹل نہ ہونے کی وجہ سے صبر کا دامن تھامتے ہوئے بھوکے ہی سوگئے، صبح بیدار ہوکر نمازِ فجر ادا کی اور ایک علیل  اسلامی بھائی جن کے بارے میں انہیں  مکتوب مل چکا تھا، ان کی عیادت کے لئے روانہ ہوگئے، کیونکہ دارُ العلوم کی عیدکے موقع پر ہونے والی چھٹیاں ابھی باقی تھیں ۔   اسلامی بھائی  کا علاقہ وہاں سے کافی دور تھا اور انہیں گھر کا مکمل ایڈریس بھی  معلوم نہ تھا، اس لئے معلومات لے کر اسلامی بھائی کے شہر حافظ آباد پہنچے، جمعہ کی نماز  کا وقت ہوچکا تھا لہٰذا انہوں نے ایک مسجد میں نماز ادا کی اور پھر  اسلامی بھائی کے گاؤں نیراینوالہ نزد کالے کی منڈی (ضلع حافظ آباد، پنچاب) پہنچنے کے لئے ایک گاڑی  کی جانب بڑھے مگر وہ ان کے  پہنچنے  سے پہلے ہی مسافروں سے بھر  چکی تھی ، اس لئے   دوسری گاڑی کے انتظار  کی تکلیف سے بچنے کے لئے یہ دیگر مسافروں کے ساتھ اُسی گاڑی کی چھت پر بیٹھ گئے، سرد یوں کا موسم تھا، گاڑی جانبِ منزل رواں دواں تھی، سرد ہواؤں سے جسم برف کی مانند ٹھنڈا ہو رہا تھا کہ اسی دوران موسم اَبَر آلود ہوا اور بارش ہونے لگی ۔   بارش سے ان کا عمامہ شریف اور کپڑے بھیگ گئے، بالآخر آپ  منزلِ مقصود نیراینوالہ پہنچے اور  مطلوبہ اسلامی بھائی کے گھر کا  ایڈریس معلوم کرنے سے قبل ایک قریبی مسجد میں حاضر ہوئے اور بھیگا ہوا عمامہ اتار کر نچوڑا اور پھر اسے  دوبارہ باندھ کر نمازِ عصر ادا کی ۔   بارگاہِ الٰہی میں سربسجود ہونے کے بعد  مسجد سے باہر آئے  اور کسی سے  بیمار اسلامی بھائی  کے گھر کے  بارے میں پوچھا تو  انہیں  بتایا گیا کہ فلاں گلی میں  گھر ہے، جب  اسلامی بھائی کے گھر پہنچے تومعلوم ہواکہ  وہ اسلامی بھائی  قریبی شہرحافظ آباد گئے ہوئے ہیں، بہرحال  اسلامی بھائی کے  چھوٹے بھائی نے پُرتپاک اندازمیں آپ سے  ملاقات کی اور  مہمان خانے میں بٹھایا ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

خواب میں مُرشِد کی نظر عنایت

رات کے وقت اسلامی بھائی کے ماموں سے  ملاقات ہوئی اور اس دوران جب بیعت کے حوالے سے گفتگو ہوئی تو اسلامی بھائی کے ماموں نے کسی پیر صاحب کا مرید ہونے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں  نے خیر خواہی کرتے ہوئے کہا : اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ باعمل بزرگ ہیں، آپ ان سے بیعت ہو کر سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوجائیے، آپ انہیں اپنا راہ بَر اور راہ نُما بنالیجئے اور پھر دیکھئے کہ آپ کو ایک ولیٔ  کامل کا دامن تھامنے کی کیسی بَرَکتیں نصیب ہوتی ہیں، یہ سن کر  اسلامی بھائی کے ماموں نے ان سے  کہا :  کیا آپ نے امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کی ہے؟ انہوں نے کہا : میں نے  ملاقات تو نہیں کی، البتہ ایک مرتبہ مرکزالاولیاء لاہور میں زیارت کا شرف حاصل کیا ہے ۔   اِسی دوران  انہیں  شدّت سے یہ  احساس ہونے لگا کہ کاش! میں نے بھی اپنے پیر ومُرشِد سے ملاقات کا شرف حاصل کیا ہوتا، قریب بیٹھ کر ملفوظات حاصل کئے ہوتے ۔   رات جب سوئے  تو ان کی  قسمت کا ستارہ چمک اٹھا، سر کی آنکھیں کیا بند ہوئیں دل کی آنکھیں کُھل گئیں،  کیا دیکھتے ہیں کہ سامنے پیرومُرشِد امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تشریف فرماہیں، سر پر عمامہ شریف ہے، آپ نے مسکراتے ہوئے انہیں دیکھااور فرمانے لگے : درسِ نظامی کرنے کے بعد تمہارا کیا ارادہ ہے؟ انہوں نے عرض کی : حضور! درسِ نظامی سے فراغت پانے  کے بعد آپ کی خدمت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن