دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arakeen-e-Shura Ki Madani Baharain | اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

book_icon
اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

بڑے بھائی کے تأثّرات

ان کے بڑے بھائی نے مَدَنی چینل کے سلسلے ’’کھلے آنکھ صلِّ علیٰ کہتے کہتے‘‘میں ان کے بارے میں تأثّرات دیتے ہوئے کچھ یوں کہا : میں  عمر میں اگرچہ قاری سلیم صاحب سے بڑا ہوں، مگر علم وعمل میں وہ مجھ سے بڑے ہیں، انہوں نے اسکول کے زمانے سے ہی سرپر عمامہ شریف سجا لیا تھا، اسکول بھی مَدَنی حلیے میں جایا کرتے تھے، ان سے طرح طرح کے سوالات ہوتے، اسٹوڈنٹس انہیں تنگ کرتے، اساتذہ بھی نالاں رہتے اور طعنے دیا کرتے مگر یہ پھر بھی دل برداشتہ نہ ہوتے، نہ صرف یہ کہ اسکول میں مَدَنی حلیے میں جاتے تھے بلکہ جب اسکول سے کالج میں داخل ہوئے تو وہاں بھی مخالفتوں اور پریشانیوں کے باوُجود عمامہ شریف سر سے نہ اتارا، کالج میں بھی اپنے دوستوں کو نیکی کی دعوت پیش کیا کرتے تھے، نمازوں کی پابندی اور سنتیں اپنانے کا مَدَنی ذِہْن دیا کرتے تھے، اسی طرح جب یونیورسٹی میں داخل ہوئے تو وہاں بھی باعمامہ ہی جاتے، انہیں یونیورسٹی کے ماحول میں باعمامہ دیکھ کر کافی لوگ ان سے متأثّر بھی ہوئے ۔   جہاں یہ فیضانِ دعوتِ اسلامی سے دیگر لوگوں کو فکرِ آخرت کا درس دیتے وہاں مجھے بھی دعوتِ اسلامی کی مشکبار فضاؤں میں آنے، سنتیں اپنانے، مَدَنی قافلوں میں سفرکرنے کی دعوت پیش کیا کرتے تھے، مگر میں ان کی دعوت پر لَبَّیْک کہنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیتا، آخر کار مجھ پر بھی کَرَم ہوگیا کہ ایک بار امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کی کتاب ’’فیضان ِسنّت‘‘ میرے ہاتھ لگ گئی، جب ایک ولیٔ   کامل کی عام فَہْم تحریر پڑھی تو اس سے متأثّر ہوئے بغیر نہ رہ سکا، اس کی بَرَکت سے عمل کا ایسا جذبہ دل میں موجزن ہوا کہ میں نے داڑھی شریف منڈوانا موقوف کردیا اور اپنا چہرہ سنّتِ رسول سے سجاکر آخرت میں شفاعت کا حقدار بننے کا ارادہ کرلیا، مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے قاری سلیم عطاری کو دینی کُتُب کا مطالعہ کرنے کا بے حد شوق تھا، اِسی شوق کی وجہ سے انہوں نے کثیر دینی کُتُب خریدی ہوئی تھیں، ان کی کتابوں سے محبّت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ان کا اکثر وقت مطالعہ کرتے ہوئے صرف ہوتا ہے ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ   میں نے انہیں کثرت سے مطالعہ میں مصروف دیکھا ہے، نمازوں کے اوقات میں مطالعہ موقوف کرکے نماز مسجد میں ادا کرنے حاضر ہوتے ہیں ورنہ عام حالات میں صرف کتابوں کے مطالعہ میں مصروف رہتے ہیں، ہم آپس میں ایک دوسرے سے کتابوں کا تبادلہ بھی کرتے ہیں، وقتاً فوقتاً میں ان سے دینی راہ نمائی بھی حاصل کرتا رہتا ہوں، دعوتِ اسلامی کے فیضان سے ان کا اَخلاق وکردار شاندار ہے، بڑوں کاادب کرتے اور چھوٹوں پر شفقت کرتے ہیں، قاری صاحب بڑے بھائی ہونے کے ناطے میرا بھی بڑا ادب کرتے ہیں اور ملنے جلنے والوں کو  میرا  بڑے بھائی کی حیثیت سے تعارُف کرواتے ہیں، جبکہ فیضانِ امیر اہلِ سنّت سے اللہ پاک نے انہیں بڑی عزّت اور مقام و مرتبہ عطا فرمایا ہے مگر اس کے باوُجود بڑے بااد ب اور بااخلاق ہیں، بہت ہی پیاری اور اچھی شخصیت کے مالک ہیں ۔ 

پڑوسی کے تأثّرات

اِسی طرح ان کے پڑوسی نے مدنی چینل کے سلسلے ’’کھلے آنکھ صَلِّ علیٰ کہتے کہتے‘‘ میں ان کے اَخلاق وکردار کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ  سلیم بھائی میرے محلے دار ہیں، میں نے انہیں  شروع سے ہی خاموش طبیعت پایا ہے، دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوتے ہی سرپر عمامہ شریف سجا لیا، یونیورسٹی بھی عمامہ شریف اور مَدَنی حلیے میں جاتے تھے ۔   ایک پڑوسی ہونے کے اعتبار سے میں نے انہیں ایک مثالی انسان پایا ہے، ہرایک سے حسن ِاخلاق سے پیش آتے ہیں، سارا محلّہ ان کی خوش اخلاقی اور اچھے کردارکا گواہ ہے، میں نے کبھی بھی انہیں کسی سے بداخلاقی سے پیش آتے اور کسی پر ناراضی یا غصّے کا اظہار کرتے ہوئے نہیں دیکھا ۔   اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ   اچھے کام پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، خاص طور پر دین کے معاملے میں بہت راہ نمائی کرتے اور شفقت سے پیش آتے ہیں، دین کے معاملے میں زیادہ سے زیادہ باتیں بتاتے ہیں، اللہ پاک ان کے علم  و عمل میں مزید بَرَکتیں اوردین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(24) ابو ماجِد محمّد شاہِد عطّاری مَدَنی

مبلغِ دعوتِ اسلامی و رُکنِ شورٰی حاجی ابو ماجِدمحمدشاہِد عطّاری مَدَنی مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی  کا گھرانہ مذہبی تھا، ان کے والدِ گِرامی حاجی محمد صادِق چشتی (مرحوم) صوم وصلوٰۃ کے پابند، تہجد گزار اور علمائے اہلِ سنّت کے صحبت یافتہ تھے، اچھے ماحول کی بَرَکت سے رُکنِ شورٰی کو بچپن ہی سے نیکی کی دعوت عام کرنے اورآقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنّتوں پر عمل کرنے  کا شوق وجذبہ تھا، جس کے لئے انہیں ایک ایسے ماحول کی تلاش  تھی جس میں  نیکی کی دعوت  کی دھومیں مچائی جاتی ہوں، چنانچہ  انہیں  ایسا ماحول دعوتِ اسلامی کی صورت میں مل گیا، سبب کچھ یوں بنا کہ پچپن میں یہ ایک سُنّی عالمِ دین، خطیب جامع مسجدقطب شاہ گلشن اقبال (نزدنشاط کالونی لاہورکینٹ) تلمیذ محدّثِ اعظم پاکستان و غزالیٔ زماں حضرت مولانا مفتی محمدشفیع رَضَوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے پاس قرآنِ پاک پڑھتے اور دیگر اسلامی تعلیمات حاصل کرتے تھے، وہ انتہائی شفیق تھے، ان کی اخلاقی تربیت میں کوشاں رہتے تھے، نیکی کا پیغام عام کرنے کا جذبہ دلاتے، وقتاًفوقتاً  انہیں سمجھاتے جس سے ان کے  جذبے میں اضافہ ہوتا، مزید یہ کہ ان کے گھر ایک مذہبی سُنّی رسالہ آیا کرتا تھا، ایک دن  انہوں  نے ایک رِسالہ اُٹھا یا اور پڑھنے کے لئے کھولا تو  ایک مَدَنی بہار پر نظر پڑی  جس میں ہِنْد کے ایک نوجوان کے بارے میں پڑھا کہ وہ  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلے کی بَرَکت سے عمل کی شاہراہ پر گامزن ہوگئے، اس مَدَنی بہار کی بَرَکت سے ان کا دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کو  اختیار کرنے کا ذِہْن بن گیا، چنانچہ انہوں نے اپنے والدِ مرحوم کی خدمت میں حاضر ہوکر عمامے والے عاشقانِ رسول اسلامی بھائیوں کے دفتر کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا : ملتان روڈ سوڈی وال کالونی میں بتایاجاتاہے ۔   ( دعوتِ اسلامی کا وہاں دفترنہیں تھا بلکہ ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع جامع مسجدمحّمدی حنفیہ میں ہواکرتاتھا) انہوں  نے اسی وقت وہاں جانے کا ارادہ کرلیا مگر عمر  کم ہونے کی وجہ سے نہ جاسکے ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت

جُمادی الاُخرٰی ١٤١٢؁ھ مطابق جنوری 1992؁ء کی بات ہے کہ ایک دن حسبِ معمول نَمازِ عشا پڑھنے کے لئے جامع مسجد محمدی (نشاط کالونی لاہور کینٹ) میں حاضر ہوئے  تو ان کی نظر دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ تین عاشقانِ رسول اسلامی بھائیوں پر پڑی، جن کے سروں پر عمامے شریف کا تاج سجاہوا تھا، چہرے کِھلے کِھلے تھے، ان میں سے  ایک اسلامی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن