دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arakeen-e-Shura Ki Madani Baharain | اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

book_icon
اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ کولمبوجانا ہوا اور آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے حکم پر کولمبو میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا آغاز کیا، اس کے بعد بھی دو بارسنّتوں کی خدمت کے لئے کولمبو جانے  کی ترکیب بنی، ایک بار وہاں اعتکاف کی ذمّہ داری سرانجام دی، ایک ماہ کے مَدَنی قافلے میں بنگلہ دیش بھی جانا ہوا ۔   اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ٢٨ صفر ١٤٣٤؁ھ میں نگرانِ کابینات (موجودہ زون) بنے اور اس کے بعد ہونے والے  مرکزی مجلسِ شورٰی کے مشورے میں مرکزی مجلسِ شورٰی کی رُکنیت کے منصب پر فائز ہوگئے ۔   تادمِ تحریر مجلس اطراف گاؤں، مجلس مَدَنی عطیات بکس اور مدنی ریجن کے نگران کی حیثیت سے خدمات پیش فرمارہے ہیں ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(23) قاری ابو کلیم محمّد سلیم عطّاری

مبلغِ دعوتِ اسلامی ورکنِ شورٰی قاری ابو کلیم محمد سلیم عطاری مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی  کی مَدَنی بہار کچھ یوں ہے کہ انہیں 1988؁ء میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی مشکبار فضاؤں میں داخل ہونے کا شرف ملا، اسلامی بھائیوں کی صحبت اختیار کرنے کی بَرَکت سے سنّتوں پر عمل کرنے کا مَدَنی ذِہْن بنا، مقصدِ حیات کے مطابق زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں حصّہ لینے اور  ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت  کرنے لگے، مَدَنی ماحول میں آنے کے بعد انہیں ایک عجیب قلبی سُکون نصیب ہوا ۔   سنتیں سیکھنے کے مقدّس جذبے کے تحت مَدَنی قافلوں میں سفر کرنا ان کا معمول بن گیا، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل فرائض علوم سیکھنے کی طرف توجّہ نہیں تھی مگر فیضانِ امیراہلِ سنّت سے انہیں فرائض علوم  کی اَہمیت وقدرومنزلت کا علم ہوا ۔   اسی طرح پہلے خوفِ خدا میں رونے اور عشقِ مصطفٰے میں تڑپنے کی حلاوت سے نابلد تھے مگر  مَدَنی ماحول میں آنے کی بَرَکت سے خوفِ خدا اور عشقِ مصطفٰے کی شمع دل میں فروزاں ہوگئی، فیضانِ مرشد سے انہیں مَدَنی کام کرنے کا ایسا جذبہ ملا کہ پرائیویٹ کالجز سے آنے والی تدریس کی پیش کش کو مَدَنی کاموں کی مصروفیات کی وجہ سےقبول نہ کیا، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کے بعد امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی شخصیت سے سب سے زیادہ متأثّر  ہوئے ۔   آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی شخصیت کے بعد نگرانِ شوری حاجی ابو حامِد محمد عمران عطاری مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی  سے متأثّر ہوئے، کافی عرصہ  نگرانِ شوری کی  صحبت میں رہنے کی بھی سعادت ملی،  زُہد و تقویٰ، فَہْم و فَراست اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی کُڑھن رکھنے کے  بارے میں انہوں نے نگرانِ شورٰی کو مثالی پایا، نگرانِ شوریٰ کی صحبت کی بَرَکت سے ہمیشہ ان کے دل میں  مَدَنی کام کرنے کاجذبہ بڑھا، ان کے بعد رُکنِ شورٰی حاجی ابو رجب محمد شاہِد عطاری مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی   کی شخصیت  سے متأثّر ہوئے ۔   اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کے فیضان سے مَدَنی حلیہ اپنا لیا ۔   اسکول، کالج اور  یونیورسٹی کے ماڈرن ماحول میں مَدَنی حلیے میں جاکر سنّتوں کو  عام کرتے، جس کی بَرَکت سے اساتذہ اور طلبہ انہیں عزّت کی نظر سے دیکھتے ۔   ایم اے (اسلامیات) کی سندِ فراغت پانے کے بعد ربیع الاوّل کے موقع پر  انہیں ایک بار   یونیورسٹی میں بیان  کرنے کے لئے مدعو کیا گیا، جب بیان کرنے گئے تو وہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول طلبہ  کو دیکھا جس سے انہیں قلبی خوشی نصیب ہوئی، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  بہاؤ الدّین زکریّا یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی  کام ہورہا ہے اور ہر سال ربیعُ الاوّل کے موقع پر دعوتِ اِسلامی کے تحت یونیورسٹی میں ایک  عظیمُ الشّان اجتماعِ میلاد کا اِنعِقاد بھی  ہوتا ہے ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

فیضان مُرشِد

ایک بار ایک ٹیچر نے ان کے  اندازِ بیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا :  میں نے مَدَنی چینل پر آپ کا سنّتوں بھرا بیان سنا ہے، آپ بہت اچھا بیان کرتے ہیں ۔   اس پر انہوں  نے  کچھ یوں جواب دیا : یہ سب مَدَنی ماحول کی برکت ہے، ورنہ  اس سے پہلے نہ کوئی اندازِ گفتگو تھا نہ زندگی کا معیارتھا ۔   مگراب اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  نیکی کی دعوت کے سلسلے میں جب  کبھی بڑے بڑے منسٹرز کے پاس جانے کا موقع ملتا ہے توفیضانِ مرشد سے بغیر کسی پریشانی کے واضح انداز میں دعوتِ اسلامی کامَدَنی پیغام پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں ۔   الغرض! مَدَنی کام کرنے کی سعادت حاصل کرتے رہے اور ترقّی کے زینے چڑھتے رہے ۔ 

پریشانی کے بادل چَھٹ گئے

2002؁ء میں مدینۃ الاولیاء (ملتان شریف) میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں امیر اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جب مرکزی مجلسِ شورٰی کے اراکین میں  ان کے نام کا اعلان فرمایا تو حیرت سے ان کی  آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، اس وقت  یہ نگرانِ ڈویژن مشاورت تھے، ان کے  وَہْم وگمان میں بھی نہ تھا کہ انہیں  اس قدر عظیم ذمّہ داری سونپ دی جائے گی ۔   اس اعلان کے بعد یہ خیال انہیں پریشان کرنے لگا کہ کس طرح اتنی بڑی ذمّہ داری نبھاپاؤں گا ۔   ایک عرصے تک اِسی  پریشانی کے بھنور میں پھنسے رہے ۔  آخر فیضانِ مُرشِد سے کچھ عرصے بعد پریشانی کے بادل چَھٹ گئے، اس ذمّہ داری کے  بعدزیارت وملاقاتِ امیراہل سنّت سے مشرّف ہونے کے ساتھ ساتھ نگرانِ شورٰی اور دیگر مبلغین کا قُرب حاصل ہونے لگا، قدَم قدَم پر امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے راہ نمائی ملنے لگی، نگرانِ شورٰی کی طرف سے بھی مَدَنی پھول ملناشروع ہوگئے، ان سعادتوں کے ملنے کی بَرَکت  سے قلب میں مرکزی مجلسِ شورٰی کی محبّت گھر کر گئی ۔   الغرض! جب بھی مَدَنی مرکز کی طرف سے انہیں کوئی ذمّہ داری عطاہوئی لَبَّیْک کہتے ہوئے اسے قبول کرلیا ۔   اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ   فیضانِ مرشد سے مَدَنی کاموں کی ترقّی وعروج کے لئے اب تک عَرَب شریف، بحرین، کویت، قطر، عمان، ساؤتھ افریقہ، تنزانیہ اور کینیا کا سفر کرچکے ہیں ۔  نیز تادمِ تحریر مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز (معالج حیوانات) ، مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹرز، مجلس حکیم، مجلس  مدرسۃ المدینہ (للبنین وللبنات) ، مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی، مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین رہائشی، مجلس مدرسۃالمدینہ کورسز  اور بغدادی ممالک (ساؤتھ افریقہ) کے نگران کی حیثیت سے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن