دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arakeen-e-Shura Ki Madani Baharain | اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

book_icon
اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مَدَنی کام کرنے کی بَرَکت

امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی باعمل شخصیت کے پُرتاثیر جملوں کا سحر ان کے  اندر پوری طرح اثر کر چکاتھا ۔   آپ کے دستِ حق پرست پر کی ہوئی نیتیں کرنے کے بعد انہوں نے فلمیں ڈرامے دیکھنا، گانے باجے سننا موقوف کردیا، چہرہ داڑھی شریف کی سنّت سے آراستہ کرلیا ۔    عمامہ شریف کا تاج سر پر سجا لیا، مسجد میں حاضر ہوکر نمازیں ادا کرنا اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنا  ان کا معمول بن گیا ۔   ایک اسلامی بھائی کی ترغیب پر مسجد میں درسِ فیضانِ سنّت دینا شروع کردیا  مگر بد قسمتی سے  مسجد کمیٹی نے درس بند کروادیا، جس کا انہیں  قلبی رنج ہوا اور انہوں نے جوش وخروش سے اطرافِ مسجد میں چوک درس اور انفرادی کوشش کا سلسلہ شروع کردیا جس کی بَرَکت سے چند ہی ہفتوں میں کثیر اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے، عمامہ شریف کاتاج سجالیا، مُرشِد کی نظر ِکَرَم سے مسجد کی صفِ اوّل میں مسجد کےخادمِ کے علاوہ سب اسلامی بھائی عمامہ شریف سجاکر نماز ادا کرنے والے بن گئے، یہ مَدَنی انقلاب دیکھ درسِ فیضانِ سنّت بند کرنے والے خود چل کر آئے اور بخوشی مَدَنی کام کرنے کی اجازت دے دی ۔ 

مَدَنی قافِلے میں آمدِ مصطفٰے

ایک بار ان کا مَدَنی قافلہ نیکی کی دعوت کی دھوم مچانے کے لئے بھائی پھیرو (ضلع قصور، پنجاب پاکستان) کے اطراف میں واقع ایک ایسی مسجدمیں پہنچا جس میں استنجا خانہ اور وُضو خانہ نہیں تھا  اور نہ ہی آرام کی مناسب جگہ تھی، شُرَکائے مَدَنی قافلہ کا اِصرار تھا کہ مسجد تبدیل کرلی جائے، اسلامی بھائیوں سے عرض کی گئی  کہ کچھ دیر اِسی مسجد میں ٹھہر تے ہیں، جیسے ہی کوئی مقامی ذِمّہ دار اسلامی بھائی تشریف لاتے ہیں تو ان سے  مسجد تبدیل کرنے کی بات کرلیتے ہیں، چنانچہ اسلامی بھائی سفر کی تھکن دور کرنے کی غرض سے تھوڑی دیر کے لئے سنّتِ اعتکاف کی نیّت کرکے سوگئے، جب شُرَکائے مَدَنی قافلہ سوکر بیدار ہوئے تو ایک اسلامی بھائی نے خوشی اور مسرّت کا اظہار کرتے ہوئے کہا : مُبارَک ہو! ابھی مجھے خواب میں سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت کا شرف ملا ہے، آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا ہے : دیوانو! کیوں گھبرا رہے ہو، تم چار دن ادھر ہی رہو! میں بھی چار دن ادھر ہی ہوں ۔   یہ سن کر اسلامی بھائیوں کے چہرے خوشی سے کِھل اُٹھے اور سب نے اُسی مسجد میں رہ کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا اِرادہ کرلیا، اسلامی بھائیوں کو اس مَدَنی قافلے میں ایسی رُوحانیت محسوس ہوئی جسے الفاظ میں  بیان نہیں کیا جاسکتا ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مَدَنی قافلے میں کی گئی دعا کی بَرَکت

ایک بار مَدَنی قافلے میں شریک ایک اسلامی بھائی نے دیگر شرکائے مَدَنی قافلہ سے کہا : میرا ایک دیرینہ مسئلہ ہے اس کے حل کے لئے دعا کردیجئے، جب اسلامی بھائی سے مسئلہ پوچھا گیا تو  کہنے لگے : بس آپ دعا کردیجئے ۔   مَدَنی قافلے کے بعد ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں وہ اسلامی بھائی تشریف لائے اور اسلامی بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  مَدَنی قافلے میں مانگی جانے والی دعا کی  بَرَکت سے میرا مسئلہ حل ہوگیا ہے، اس بار  پوچھنے پر مسئلہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں چھوٹا تھا  تو اس وقت میرے والد صاحب کا دماغی توازن خراب ہوگیا   تھاجس کی وجہ سے  وہ گھر چھوڑ کر چلے گئے  تھے اور واپس لوٹ کر نہیں آئے تھے، لوگ کہتے تھے کہ تمہارے والد صاحب کسی حادثہ وغیرہ میں انتقال  کر گئے ہوں گے اور کسی نے لاوارث سمجھ کر دفن کردیا ہوگا، لوگوں کی یہ باتیں سن کر  میرا  دل افسردہ ہوجاتا تھا ۔   میں نے والد صاحب کی خیر وعافیّت کے ساتھ واپسی کے لئے مَدَنی قافلے میں دعا کی عرض کی تھی، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ راہِ خدا میں مانگی جانے والی دعا کی بَرَکت کا ایسا ظہور ہوا کہ جب میں مَدَنی قافلے سے گھر پہنچا تو یہ دیکھ کر  خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا کہ والد صاحب گھر واپس آچکے تھے ۔ 

ٹرانسفر رُک گیا

ابتداءً اوکاڑہ شہر میں مَدَنی قافلوں کی ذمّہ داری ملی ہوئی تھی، اور یہ ایک فَرْم میں مُلازَمت کرتے تھے،  اُنہی دنوں  ان کا  اوکاڑہ شہر سے مرکزالاولیاء لاہور ٹرانسفر ہوگیا، جس کی وجہ سے بہت پریشان تھے، اس  تبادلے سے ذمّہ دار اسلامی بھائی بھی فکرمند تھے کہ اب  مَدَنی قافلوں کی  ذمّہ داری کس کے سپرد کی جائے گی! ایک دن انہوں نے مُرشِد کی خدمت میں استغاثہ پیش کیا اور  ٹرانفسرلیٹر لے کر جب سیکرٹری آفس میں داخل ہوئے تو سیکرٹری صاحب انہیں مَدَنی حلیے میں دیکھ کر اپنی سیٹ سے کھڑے ہو کر  محبّت سے ملے  اور آنے کی وجہ پوچھی، انہوں نے ٹرانسفر آرڈر پیش کردیا اور مرکز الاولیاء لاہور جانے کے مسائل بیان کئے، جنہیں سُن کر سیکرٹری صاحب نے ہاتھوں ہاتھ واپسی اوکاڑہ کے آرڈر جاری کردئیے ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

رِزْق کے مُعامَلےمیں احتِیاطِ امیر اَہل سنّت

ایک مرتبہ امیرِ اَہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیارت و ملاقات اور مَدَنی قاعدہ پڑھنے کے لئے اپنے دفتر سے چھٹیاں لے کر  باب المدینہ (کراچی)  حاضر ہوئے، خوش قسمتی سے ایک دن خدمتِ امیر اہلِ سنّت میں حاضری تھی، سحری کے پُرکیف مناظر تھے، اسلامی بھائی سحری کرنے کے ساتھ ساتھ زیارتِ امیراہلِ سنّت سے  مسرور ہورہے تھے، شُرَکا میں چند نئے اسلامی بھائی بھی شامل تھے، دورانِ طعام ایک اسلامی بھائی نے گوشت کھانے کے بعد ہڈّی جس پر گوشت کے کچھ ریشے لگے ہوئے تھے  ایک طرف رکھی ہوئی دیگر ہڈیوں میں ڈال دی ۔   امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے وہ ہڈّی اُٹھائی، اس سے گوشت کے ریشے کھائے اور موجود اسلامی بھائیوں سے ارشاد فرمایا : اس طرح ہڈّی سے گوشت کے ریشے اچھی طرح  صاف کرنے چاہئیں، آپ کی عاجزی اور رِزْق ضائع ہونے سے بچانے کی احتیاط دیکھ کر آپ کی محبّت دل میں مزید گھر کرگئی ۔ 

بیماری کی حالت میں زیارتِ مُرشِد

ایک بار سخت بیمار ہونے پر  ایک  پرائیویٹ اسپتال میں داخل  تھے، دیگر مریض  بھی وارڈ میں موجودتھے، یہ بیڈ پر لیٹے ہوئے تھے، آنکھیں کھلی ہوئی تھیں، ڈرپ لگ رہی تھی کہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن