دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arakeen-e-Shura Ki Madani Baharain | اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

book_icon
اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

غالباً1993؁ء میں گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج مدینۃالاولیاء ملتان میں دعوتِ اسلامی کے تحت چل مدینہ کے سلسلے میں اجتماعِ ذِکْر و نعت کا انعقاد تھا، جس میں امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی آمد تھی، اگرچہ  انہیں  ’’چل مدینہ محفل‘‘ کے بارے میں شعور نہ تھا مگرملاقات وزیارتِ امیراہلِ سنّت کے لئے دل بے قرار تھا، ’’چل مدینہ محفل‘‘  کا آغاز ہونے سے ایک رات قبل یہ چند اسلامی بھائیوں کے ہمراہ  رات 12بجے خان پور اسٹیشن پر پہنچے ۔   اچانک ایک اسلامی بھائی نے خوشی سے جھومتے ہوئے کہا : ’’امیر اہلِ سنّت!‘‘ اس وقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اسٹیشن پر وُضو  فرمارہے تھے، یہ سب دوڑتے ہوئے خدمت میں حاضر ہوگئے  اور زیارت سے فیض یاب ہونے لگے ۔   وُضو کے بعد سب نے ملاقات کاشرف حاصل کیا ۔   ایک اسلامی بھائی نے امیراہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کوان کے  بارے میں بتایا، اس طرح اچانک انتہائی قریب سےزیارت و ملاقات کی سعادت حاصل کرکے  ان کا دل خوشی سے جھوم اُٹھا ۔ 

شیخِ طریقت، امیر اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کَرَم فرمایااور ان سب کو اپنی بوگی میں بلایا ۔   آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو چنداسلامی بھائیوں کے ساتھ عام ڈبے (Economy) میں سفر کر تا دیکھ کر  یہ  بہت متأثّر ہوئے، آپ نےاسلامی بھائیوں کے لئے  کپڑا بچھایا اور بیٹھنے کا فرمایا، کَرَم بالائے کَرَم یہ کہ ساتھ ہی تشریف فرماہوگئے اور اپنے ملفوظات سے نواز نے لگے، ٹرین اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھی، تمام اسلامی بھائی صحبت سے فیض یاب ہورہے تھے کہ اچانک آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے  ان کے چہرے پر دستِ شفقت رکھتے ہوئے فرمایاکہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی محبّت کی نشانی داڑھی شریف سجا لیجئے ۔   انداز اس قدر دلکش اور پُر اَثَر تھا کہ اِنکا ر نہ کر سکے اور داڑھی شریف رکھنے کی نیّت کرلی، حالانکہ خیر خواہ اسلامی بھائی کئی سالوں سے داڑھی شریف رکھنے کی ترغیب دے رہے تھے مگرافسوس! یہ  داڑھی شریف  رکھنے سے شرماتے تھے ۔   اسی وقت امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے انہیں داڑھی شریف منڈوانے کے گناہ سے توبہ بھی  کروائی ۔   یوں  امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی ترغیب پر ان کا چہرہ  ہمیشہ کے لئے سنّت ِرسول سے  سج گیا ۔ 

نگاہِ ولی میں وہ تاثیر دیکھی      بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

سخت گرمی میں نفلی روزہ رکھنے پر حیرانی

ٹرین رات کی تاریکی کے سینے کو چیرتی ہوئی منز ل کی طر ف بڑھتی چلی جارہی تھی، بعض مسافر آرام  کر رہے تھے تو بعض بیدار تھے،  کچھ اسلامی بھائی  امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شیریں گفتگو سے محظوظ ہورہے تھے، رات کے تقریباً 3بجے اسلامی بھائیوں نے دستر خوان بچھا کر اپنے ٹِفَن کھول کر کھانا لگانا شروع کردیا،  یہ دیکھ کر کہ یہ کھانے کا کو نسا  وقت ہے بہت حیران ہوئے ۔   جب امیر اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے فرمایا کہ ’’جو اسلا می بھائی روزہ رکھنا چاہیں وہ سحری کر لیں‘‘ یہ سن کر ان کی حیرانی میں مزید اضافہ ہوگیا، کیونکہ  رمضان المبارک کے علاوہ پنجاب کی سخت گرمی میں وہ بھی  دورانِ سفر روزہ رکھنا ان کے لئے باعثِ حیرت تھا ۔   بہرحال سب نے امیر اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے ساتھ سحر ی کی سعادت حاصل کی اور روزہ رکھ لیا ۔   جب مدینۃ الاولیاء ملتان قریب آیا تو امیر اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ایک ایک مسافر کے پاس تشریف لے جاکر ہاتھ جوڑ  کر یہ کہتے ہوئے معافی مانگنے لگے کہ ’’براہِ کرم! ہمیں آپ معاف فرما دیجئے  کہ رات آپ ہماری وجہ سے پریشان ہوئے‘‘ یوں ایک ایک کے پاس جاکر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنادیکھ کر یہ  حیرت کے دریا میں غوطہ زن ہوگئے، انہیں یہ کتاب میں موجود بزرگوں کا کوئی قصّہ لگ رہا تھا ۔   مگر خدا کی قسم!یہ حقیقت تھی ۔   جب ٹرین مدینۃ الاولیاء ملتان اسٹیشن پر رکی تو وہاں استقبالِ امیراہلِ سنّت کے لئے پہلے ہی اسلامی بھائی منتظر تھے، آپ کا پُرجوش استقبال کیاگیا جسے دیکھ کر گاڑی کے مسافر بھی حیران تھے کہ اتنی بڑی ہستی نے ہمارے ساتھ سفر کیا مگر ہم  اِن سے بے خبر  رہے ۔ 

امیر اہل سنّت کے ساتھ افطاری

امیر اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو لے جانے کے لئے اسلامی بھائی گاڑی لے کر حاضر ہوئے تھے، آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جاتے ہوئے  ان کی  طرف نظرِشفقت فرما ئی اور مدینۃ الاولیاء ملتان کے اسلامی بھائیوں سے فرمایا کہ ان کا روزہ ہے، ان کے آرام کا خیال کیجئے گا، چنانچہ اسلامی بھائی  انہیں الخلیل مسجد میں لے گئے اوروہاں  ان کے  آرام کا انتظام کردیا، عصر کے بعد چند اسلامی بھائی  ان کے پاس آئے اور یہ خوشخبری سنائی کہ امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہآپ کو یاد فرمارہے ہیں، افطاری ان کے ساتھ ہو گی ۔   پیغامِ عطار سن کر سب کے چہرے خوشی سے کِھل اُٹھے، آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کی نظرِ شفقت پر یہ  حیران تھے  کہ انہیں  یاد رکھا اور اپنے ساتھ افطاری کا شرف عطا فرمایا ۔   الغرض! رات کو ’’چل مدینہ محفل‘‘ کے ایمان افروز مناظرسے کیف وسُرور پایا، یوں دعوتِ اسلامی اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی محبّت وعقیدت مزید ان کے  دل میں گھر کر گئی ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

حج کی سعادت

1994؁ء میں انہیں  حج کی سعادت ملی ۔   جب انہیں معلوم ہوا کہ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   ’’چل مدینہ‘‘ کے قافلے کے ساتھ حج کے لئے آرہے ہیں تو بہت خوش ہوئے  اورملاقات کی غرض سے دن رات حَرَم شریف میں گزارنے شروع کردئیے ۔   ایک رات قسمت کی معراج ہوگئی کہ رات تقریباً12بجے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   اور کچھ اسلامی بھائی اچانک حَرَ م شریف میں نظر آگئے ۔   دل خوشی سے جھومنے لگا، آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے ساتھ ’’چل مدینہ‘‘ کے اسلامی بھائی طواف کی سعادت پارہے تھے ۔   مرکزی مجلسِ شورٰی کے مرحوم نگران الحاج محمد مشتاق عطاری علیہ رحمۃ اللہ الباری نعت شریف پڑھ رہے تھے ۔   اس دوران  امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے طواف اور صفا ومروہ کی سعی کے ایمان افروز انداز دیکھ کر ایمان تازہ ہوگیا ۔   ’’چل مدینہ‘‘  کا قافلہ حَرَم سے باہر آیا تو اسلامی بھائی ایک دوسرے کے سر کے بال مونڈنے لگے ۔   جب امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے بال کاٹے گئے تو اسلامی بھائیوں نے  وہ بطور تبرّک حاصل کئے، خوش  قسمتی سے چند بال ان کے حصّے میں بھی آگئے ۔ 

مدینے کی بلّی

مدینے میں امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے ساتھ  سحری کرنے کی سعادت نصیب ہوئی، اس  دوران اچانک ایک بلّی کا بچہّ دسترخوان پر آگیا، قربان جائیے  امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن