30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دری وغیرہ بچھا کر انہیں بٹھایا، انفرادی کوشش کا سلسلہ بھی جاری رکھا، ایثار کے بارے میں اچھی اچھی باتیں بتائیں، نماز کے اہم مسائل سکھائے، انہیں یہ سنّتوں بھر اسفر بہت اچھا لگا، مزید یہ کہ سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی بَرَکت سے ان کےدل میں اللہ والوں کی محبّت اُجاگر ہوگئی، شیطانی وَساوِس کافور ہوگئے اور یہ اجتماع کے آخر میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے مرید ہوگئے ۔ دعا کے وقت رُوح پَروَر مناظر دیکھ کر ان پر ایک عجیب رِقّت طاری ہوگئی ۔
مُرشِد کے جلووں میں ایسے گم ہوئے کہ ۔ ۔ ۔
سنّتوں بھرےاجتماع کے اختِتام پر جب یہ واپس لوٹنے لگے تو یہ خیال انہیں بے قرار کرنے لگا کہ مُرشِد کی زیارت کئے بغیر جارہا ہوں، ان پر ایک اُداسی کی کیفیت طاری تھی کہ اچانک اسلامی بھائیوں نے عطار کی آمد! مرحبا! کے نعرے لگانا شروع کردئیے، نعروں کی گونج سن کر دل میں زیارت کی خواہش مزید جوش مارنے لگی، چنانچہ انہوں نے اپنا بیگ رکھا اور دیوانہ وار مُرشِد کی گاڑی کی طرف دوڑ پڑے، آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر تشریف فرماتھے، گاڑی کے اِرد گِرد اسلامی بھائیوں کا رَش تھا، بڑی مشکل سے اسلامی بھائیوں کے ہجوم کو چیرتے ہوئے گاڑی کے قریب پہنچے اور عقیدت بھری نظروں سے مُرشِد کا دیدار کرنے میں گم ہوگئے اور گاڑی کے ساتھ ساتھ چلنے لگے، جب امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنا جلوہ دکھا کر تشریف لے گئے تو کسی اسلامی بھائی نے اِن سے کہا : آپ کا پاؤں خون سے بھرا ہواہے، جب انہوں نے دیکھا تو واقعی پاؤں خون سے لَت پَت تھا، دیدار ِمُرشِد میں ایسے گم ہوئے کہ اس دوران پاؤں کے زخمی ہونے کا اِنہیں اِحساس تک نہ ہوا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان میں خود اِعتِمادی کیسے پیدا ہوئی؟
اِن کا تعلق منڈی واربرٹن (ضلع ننکانہ) سے ہے جو کہ چھوٹا سا شہر ہے، ابتداءً اِنہیں تنظیمی طور پر اسی علاقے کی ذمّہ داری ملی، ایک بار خوش قسمتی سے امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مرکز الاولیاء لاہور تشریف لائے، یہ بھی زیارت وملاقات کے لئے گھر سے روانہ ہوئے، اس وقت دل میں تھا کہ مُرشِد کی خدمت میں عرض کروں گا کہ مجھے بیان کرنا آجائے، جھجک، اَٹک اور کَپْکَپاہٹ سے چھٹکارا مل جائے ۔ چنانچہ یہ خواہش دل میں لئے مسجدمحمدی حنفیہ سوڈیوال کالونی ملتان روڈ میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں پہنچے، جہاں آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے ملفوظات اور زیارت سے مشرّف ہوئے، ملاقات کےوقت عاشقانِ رسول زیارت وملاقات کے لئے لائن میں کھڑے ہوگئے، یہ بھی لائن میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرنے لگے، جوں جوں ملاقات کے لمحات قریب آنے لگے، دل خوشی سے سینے میں جھومنے لگا، کیفیت بدلنے لگی، آخرکار جب آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں حاضر ہو ئے تو قدموں میں بیٹھ گئے اورنہایت عاجزی سے عرض کی : دعا فرمادیجئے کہ مجھے بیان کرنا آجائے، مُرشِد نے کَرَم فرمایا، قریب بلا یا اور اپنا دَستِ مبارک ان کے سینے پر رکھ دیا اورکچھ پڑھ کر دم فرمایا، جس کی بَرَکت سے انہوں نے اپنے اندر کوئی چیز اُترتی ہوئی محسوس کی، دلی کیفیت بدلنے لگی اور بے ساختہ آنکھیں اشکبار ہوگئیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نظرِ کَرَم سے ان کے بیان میں خود اعتمادی اور روانی پیدا ہوگئی، جب انہوں نے علاقے میں بیان کیا تو بیان کی روانی اور خود اعتمادی دیکھ کر بعض اسلامی بھائیوں نے پوچھ لیا کہ بیان کرنا کیسے سیکھاہے؟ تو انہوں نے کہا : یہ سب میرے مُرشِد کافیضان اور ان کے دم کی بَرَکت ہے ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دیدارِ امیر اہلِ سنّت کی بَرَکت سے داڑھی شریف سے چہرہ روشن کرلیا، سرپر عمامہ شریف کا تاج سجالیا اور درس دینے کی سعادت پانے لگے ۔
ایک بار چوک درس دے رہے تھے کہ اسی دوران ان کے ایک پُرانے دوست آگئے، جب انہیں درس دیتے ہوئے دیکھا تو ہنسنے لگے، وہ حیران تھے کہ کس طرح ان کی زندگی کا رُخ بدل گیا؟ درس کے بعد ان کے دوست کہنے لگے : یہ کیا بھیس بدل رکھا ہے؟ لگتا ہے کہ تم مولویوں کو کوئی لمبا چکّر دے رہے ہو، یار! ان شریف لوگوں کو تو اپنی شرارتوں سے تنگ نہ کرو، الغرض! جس نے بھی انہیں پہلی بار مَدَنی حلیے میں دیکھا وہ حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکا ۔
ایک دفعہ سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک تھے، وہاں ایک جاننے والے سے ملاقات ہوگئی وہ انہیں مَدَنی حلیے میں دیکھ کر کہنے لگے : تم واقعی نیک بن گئے ہو ۔ ۔ ۔ ؟
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
ایک بار امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہمراہ انہیں سحری کی سعادت نصیب ہوئی، اس وقت اسلامی بھائی دعا اور چل مدینہ کے لئے اپنی معروضات بارگاہِ عطار میں پیش کررہے تھے، یہ بالکل خاموش دل میں ایک مراد لئے بیٹھے تھے جسے ان کے علاوہ کوئی اور نہیں جانتا تھا، امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ دیگر اسلامی بھائیوں سے گفتگو فرمارہے تھے اور یہ اپنی باری کے منتظر تھے، تھوڑی دیر بعد مُرشدِ کریم نےان کی طرف توجّہ فرمائی اور مسکراتے ہوئےانہیں دیکھا، جس سے ان کے دل میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی، آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان سے فرمایا : کیا چاہتے ہیں؟ انہوں نے عرض کی : آپ کے دَستِ کَرَم پر توبہ اور بیعت کرنا چاہتا ہوں، فرمایا : آپ تو پہلے ہی مُریدہیں ۔ پھر آپ نے دل جوئی فرماتے ہوئے ان کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے لیا، جس سے ان پر ایک رِقّت طاری ہوگئی، یہ منظر دیکھ کر دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی مُرشدِ کریم کے دستِ کَرَم پر پر ہاتھ رکھنا شروع کردئیے، کسی نے آپ کےجسم مُبارَک پر ہاتھ رکھ دیا، اس دوران ان کا ہاتھ مُرشدِ کریم کے ہاتھ سے نکل گیا، صرف انگوٹھا رہ گیا، امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدینہ کہتے ہوئے اپنا ہاتھ چھڑالیا اور اسلامی بھائیوں سے فرمانے لگے : ایک دوسرے کو دھکّے نہ دیں، کسی کی دل آزاری ہوسکتی ہے، پھر آپ نے ان کا ہاتھ اپنے دستِ شفقت میں لے لیا، یوں زندگی میں پہلی بار مُرشد کے ہاتھ پر توبہ کرنے اور بیعت کرنے کا شرف ملا ۔
مُرشِد کے ہاتھوں سے کھجور کھائی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع