دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arakeen-e-Shura Ki Madani Baharain | اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

book_icon
اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

یہ اپنے باطن کی صفائی کے طلبگار ہیں، یہ سن کر خلیفہ نے پوچھا : ذِکر کرلوگے؟  انہوں نے کہا : کرلوں گا، پھر قمیص اوپر کرنے کا کہا : دوست نے کہا : جلدی کرو! خلیفہ کا حکم ہے، چنانچہ انہوں  نے قمیص اوپر کی، خلیفہ نے کچھ پڑھ  کر  انہیں انگلی ٹچ کی اور زور سے بولے : اللّٰہ،  انہیں  گدگدی ہوئی جس سے اُچھل پڑے، انہیں اچھلتا ہوا دیکھ کر دوست نے کہا : تمہارا دل جاری ہوگیا ہے ۔   انہوں نے کہا : بھائی  میں تو گدگدی سے اُچھلا ہوں، میرا دل جاری نہیں ہوا ۔   پھر پوچھا : کیا آپ کو آواز آرہی ہے؟ اِنہوں  نے کہا : نہیں،  کہنے لگا : تصوّر کریں کہ آپ کو ذِکْرُاللّٰہ کی آواز آرہی ہے،  انہوں  نے کہا : آواز نہیں آرہی، کہنے لگا : تھوڑی دیر کے بعد آئے گی ۔   ابھی آپ نئے ہیں، باربار آتے رہیں گے تو دل جاری ہوجائے گا، آپ کو ذِکْر کی آواز بھی آئے گی ۔ 

ایک دن ان کی عشا کی جماعت نکل گئی، دیر سے مسجد پہنچے اور نماز شروع کرنے لگے تو اچانک کسی نے  ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا، مڑکر دیکھا تو وہی دوست تھا جس نے  انہیں ذِکْر کے حلقے میں بیٹھنے کی دعوت دی تھی، کہنے لگا : کیا کررہے ہو؟ انہوں نے کہا : نماز ادا کررہا ہوں، یہ سن کر  بولا : نماز چھوڑو! پہلے آؤ! ہمارے ساتھ ذِکْر کرو!  انہوں  نے کہا : کافی دیر ہوچکی ہے، پہلے میں نماز پڑھ لیتا ہوں، کیا پتا! بعد میں وقت ملے یا نہ ملے، آپ چلیں میں نماز پڑھ کر آتا ہوں، اس نے کہا : یارنماز تو ظاہری عمل ہے، پہلے دل کی صفائی ضروری ہے، دل صاف ہوگا تو نماز ہوگی، بس آپ چلو اور ذکر کی محفل میں بیٹھو ۔   یہ سن کر چونک گئے،  انہیں زیادہ معلومات تو نہیں تھی مگر اتنا ضرور جانتے تھے  کہ نماز سب سے اہم ہے،  انہوں نے کہا کہ آج تک یہی سنا ہے کہ نماز اہم ہے، قیامت کے دن سب سے پہلے اسی کے بارے میں سوال ہوگا، اور ایک تم ہوکہ نماز سے منع کررہے ہو، کہنے لگا : یار! تم نہیں جانتے ہم جانتے ہیں، پھرمزید گھیرنے کی کوشش کرنے لگا  تو انہوں نے  غصّے میں کہا :  مجھے تو تم کوئی غلط آدمی لگتے ہوجو نماز جیسی اہم عبادت سے روک رہے ہو، آج کے بعد میں تمہارے پاس نہیں بیٹھوں گا،  انہیں  ہاتھوں سے نکلتا ہوا دیکھ کر وہ بولا : آپ تو ناراض ہوگئےہیں، اور ہاتھ پکڑنے لگا تو انہوں نے غصّے سے اپنا ہاتھ چھڑاتے ہوئے کہا : بس! میں غلط لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہتا ۔   اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہرایک سے دامن چھڑا کر دعوتِ اسلامی کے پیارے پیارے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے ، مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ حصّہ لینے لگے، نگاہِ مرشد سے ترقّی کے زینے چڑھتے  رہے اور جب 2000ء میں مرکزی مجلسِ شوری کا قیام وجود میں آیا تو انہیں اس کی رکنیت مل گئی ۔   مَدَنی کاموں کی دھوم دھام کے لئے بنگلہ دیش میں طویل عرصہ قیام کے ساتھ ساتھ عَرَب شریف، نیپال، جرمنی، اِٹلی، اِسپین اور یُونان وغیرہ میں سفر بھی کیا ۔   تادمِ تحریر نگران عطاری زون اور نگران بیرون ملک آفس کی حیثیت سے  دین کی خدمت  کررہے ہیں ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(16) حاجی ابو البیان محمّد اظہر عطاری

مبلغِ دعوتِ اسلامی ورُکنِ شوریٰ، حاجی ابوالبیان، محمد اظہر عطاری مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی کو سن1994؁ء تقریباً 21سال کی عمر میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول نصیب ہوا، اس سے قبل ایک پھڈے باز اور کرکٹ کے جنونی نوجوان  تھے، اسکول اور کالج لائف میں بھی ان کا اندازِ زندگی بہت زیادہ عجیب و غریب تھا، لڑائی کے مواقع تلاش کرتے، خواہ مخواہ کسی کو کندھا مار کر لڑا ئی شروع کردیتے ۔   مار دھاڑ، پھڈے بازی کے کاموں میں ان کا  نفس بہت خوش ہوتا ۔   اسکول کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد اپنے ماموں جان کے پاس راولپنڈی چلے  گئے اور ایک کالج میں داخلہ لے لیا، وہاں انہیں  بہت زیادہ آزادی ملی، کالج کے آزادانہ ماحول میں ایک یونین سے تعلق رکھنے والے جھگڑالو،  پھڈےباز قسم کے لڑکوں سے دوستی ہوگئی جس سےعادتیں اور خراب ہوگئیں ۔   ماموں جان اور بھائیوں کا خیال تھا کہ یہ تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کریں  گے مگر بُرے دوستوں کی نحوست کی وجہ سے تعلیم سے ان کی توجّہ ہٹ گئی اور آوارہ گردی  مزید بڑھ گئی، جس سے  گھروالوں کے سارے خواب چَکنا چُور ہوگئے، والد صاحب کو جب ان کی آوارگی کے بارے میں علم ہوا تو راولپنڈی پہنچ گئے اور انہیں  اپنے ہمراہ واپس گھر لے آئے، پھر کچھ عرصہ بعد اپنے دوسرے ماموں جان کے پاس گجرانوالہ چلے گئے، بدقسمتی سے گھر میں وی سی آر موجود تھا ، یوں فلم بینی میں اپنا وقت برباد کرنے لگے، ایک دن میں تین تین چار چار فلمیں دیکھتے، جب فلمیں دیکھ دیکھ کر تھک جاتے تو سوجاتے ۔    الغرض! انہی خرافات میں زندگی کی شام ہورہی تھی، زندگی کاکوئی مقصد نہیں تھا، وقت ضائع کرنا، صبح اٹھ کر ناشتہ کرنا اور آوارہ گردی کرنے کے لئے نکل جانا، شام ہو نے پر گھر کا رُخ کرنا، فلمیں دیکھنا اور سوجانا ان کا معمول تھا ۔  

سنّتوں بھرا بیان

خوش قسمتی سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ  عاشقانِ رسول نے انفِرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں  ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے  بیان کا کیسٹ بنام’’پیغامِ فنا‘‘ سننے کےلئے پیش کیا، نیز امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی سیرت کے حوالے سے ایسا تعارُف پیش کیا کہ یہ  کیسٹ بیان سننے کے لئے بیٹھ گئے، جب ایک ولیٔ  کامل کے پُر تاثیر کلمات سماعت سے ٹکرائے تو  ان کی سوچ  بدلنے لگی، بیان کا ایک ایک جملہ دل پر اَثَر کرنے لگا، بیان سننے کی بَرَکت سے انہیں احساس ہوا کہ واقعی ایک ایک لمحہ پیغامِ فنا  دے رہا ہے، گھڑی کی گزرتی ہوئی سوئی، ڈوبتا ہوا سورج یہ پیغام ِفنا دے رہا ہے کہ ہرایک انسان رفتہ رفتہ موت وقبر کے قریب ہورہاہے ۔   بس ایک ولیٔ  کامل کا عام فہم اور سادہ انداز دل کو بھاگیا، اس کے بعد عاشقانِ رسول نے مزید ایک دو بیان کے کیسٹ سننے کے لئے انہیں پیش کئے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ بیاناتِ امیر اہلِ سنّت کی بَرَکت سے انہیں  دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول اچّھا لگنے لگا ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بین الاقوامی اجتِماع میں شرکت

جب دعوتِ اسلامی کے تحت باب المدینہ (کراچی) میں سنّتوں بھرے بین الاقوامی اجتماع کا انعقاد ہوا تو یہ سردار آباد (فیصل آباد) سے اپنے علاقے کےغالباً پانچ اسلامی بھائیوں کے ساتھ ٹرین میں سوار ہوکر بابُ المدینہ کراچی روانہ ہوئے، ٹرین میں اسلامی بھائیوں کا اتنا رَش تھا کہ انہیں  بیٹھنے کو سیٹ نہیں ملی، ان کے امیرِ قافلہ نے خصوصی شفقتیں فرمائیں، ٹرین کے دروازے کے پاس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن