دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arakeen-e-Shura Ki Madani Baharain | اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

book_icon
اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

کر لیجئے، صبح  سنّتوں بھرا  بیان سننے اور اشراق وچاشت ادا کرنے کے بعد چلے جائیے گا، چونکہ انہوں  نے گھروالوں سے اجازت نہیں لی تھی اس لئے اگلی جمعرات رکنے کی نیّت کا اظہار کرتے ہوئے اجازت طلب کی اور گھر آگئے، جب دوسری جمعرات آئی تو اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پُرسوزبیان، ذِکْر اور رِقّت انگیز دعا سے فیض یاب ہونے کے لئے عثمانیہ مسجد (عثمان آباد) پہنچ گئے، اسلامی بھائی انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے، اس بار مسجد کی پُر بہارفضاؤں میں سنّتِ اعتکاف کی نیّت سے ٹھہر گئے، اسلامی بھائی نے بڑے دل موہ لینے والے اندازمیں عمامہ شریف سجانے کا ذِہْن دیا، دل تو پہلے ہی محبّتِ الٰہی اور عشقِ مصطفٰے سے سرشار ہوچکاتھا، لہٰذا انہوں  نے سنّتوں بھرے اجتماع ہی میں عمامہ شریف سجالیا، جب عمامہ شریف سجائے گھر  لوٹے تو سب عمامہ شریف کی بہار دیکھ کر بہت خوش ہوئے ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بُرے دوستوں کی صحبت چھوڑنا ضروری ہے

ان کی زندگی میں برپا ہونے والا مَدَنی انقلاب دیکھ کر دوست ناخوش تھے، جب  ان کے سر پر عمامہ شریف کا تاج سجا دیکھا تو  کہنے لگے :  تم  ہماری ٹیم کے کپتان  ہو،  اگر تم  ہی چلے گئے تو ٹیم کا کیا بنے گا؟ بس ان کی کوشش تھی کہ کسی طرح یہ دوبارہ کھیل کود اور فلموں ڈراموں کی لپیٹ میں آجائیں، اِسی مذموم ارادے سے بارہا  دوست انہیں  زبردستی اپنے پاس بٹھاکر گانے سننے کے لئے ٹیپ ریکارڈ پیش کرتے اور کہتے : یار کبھی کبھار تو گانے سن لیا کرو! بالکل مولوی مت بنو! آخر بار بار دوستوں کے اصرار پر ان کی طرف مائل ہونے لگے، عمامہ شریف اتار کر ان کے ساتھ کھیل کے میدان میں جانے لگے مگر نمازوں کے دوران عمامہ سجانے کی ترکیب تھی، کھیل کے میدان میں ٹوپی اور مسجد میں عمامہ شریف سجاتے ہوئے دیکھ کر بعض دوست اسے  ڈرامہ بازی کہنے لگے، ایک عرصے تک اسی طرح سلسلہ چلتا رہا ۔ 

بُرے دوستوں سے جان چھوٹ گئی

ایک دن علاقے کے اسلامی بھائی نے انہیں  پیار سے سمجھاتے ہوئے کہا : اگر آپ اپنی اصلاح کے خواہش مند ہیں اور مَدَنی ماحول میں استقامت چاہتے ہیں تو پھر کھیل کود کے متوالے اور گانے باجوں کے شوقین دوستوں سے دامن چھڑانا ہوگا، یادرکھئے! کھیل کود انسان کو عبادت سے غافل کر دیتا ہے، اگرآپ اسی طرح کھیل کے میدان کارُخ کرتے رہے، پُرانے دوستوں کے ساتھ اُٹھتے بیٹھتے رہے تو  دوبارہ اسی غفلت بھرے ماحول میں  پھنسنے کا خوف ہے، شیطان مَدَنی ماحول سے دور اور دوبارہ گناہوں کے قلعے میں محصور کر دے گا، اسلامی بھائی کے یہ جملے تاثیرکا تیر بن کردل میں پیوست ہوگئے اور اِنہوں نے بُرے دوستوں سے بالکل کنار ہ کشی اختیار کرنے کا عَزْم بالْجَزْم کرلیا، اُسی رات کرکٹ کے حوالے سے تمام دوستوں کی میٹنگ تھی،  انہیں بھی اس میں شمولیت کی دعوت دی گئی، مگریہ  نہیں گئے،  دوست باربار  انہیں بلانے آئے مگر  انہوں نے یہ کہتے ہوئے صاف اِنکار کردیا کہ آج کے بعد میں کر کٹ نہیں کھیلوں گا ۔   تم بھی مجھے دوبارہ کھیلنے پر نہ اکسانا، اللہ پاک کی مدد شامل حال رہی اور  یوں بُرے دوستوں سے نجات کی صورت بن گئی ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دیدارِ امیراہل سنّت اور بیعت

شیخِ طریقت، امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا دیدار کچھ یوں نصیب ہوا کہ ایک دن ایک اسلامی بھائی ان کے پاس تشریف لائے اور کہنے لگے : حضرت صاحب عمرے کے لئے تشریف لے جارہے ہیں، آپ بھی ہمارے ساتھ ملاقات وزیارت کے لئے چلئے، دل میں خیال آیا کہ جن کے پُرسوز بیان نے مجھے بدل کررکھ دیا ہے ان کی زیارت کرنی چاہئے، چنانچہ  انہوں  نے حامی بھرلی اور اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مُرشِد نگر (باب المدینہ کراچی ) روانہ ہوگئے، اُن دنوں شیخِ طریقت، امیرِاہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   شہید مسجد کھارادر میں اِمامت کے فرائض سرانجام دیتے تھے، جب شہید مسجد پہنچے تونمازِ ظہر کا وقت ہوچکا تھا، یہ بھی صف میں بیٹھ کر بڑی بے تابی سے آمد ِعطار کا انتظار کرنے لگے اور اُچک اُچک کر اِدھر اُدھر دیکھنے لگے، کچھ دیر بعد  انہوں  نے قریب بیٹھے ہوئے ایک اسلامی بھائی سے پوچھا کہ حضرت صاحب کب تشریف لائیں گے؟ کہنے لگے : سامنے امامت کے مصلّے پر جو تشریف فرما ہیں یہی تو شیخِ طریقت، امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   ہیں، حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا : یہ تو آپ ہی کی طرح ہیں، یہ حضرت صاحب نہیں ہوسکتے، جن کی شہرت کا ڈنکا چہار سو عالم میں بج رہاہے وہ اتنے سادہ کیسے ہوسکتے ہیں!! یہ سن کر اسلامی بھائی نے کہا : بھائی میں آپ سے جھوٹ کیوں بولوں گا؟ الغرض! امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سادگی دیکھ کر بہت متأثّر ہوئے، پھر آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے بیعت کروائی تو موقع غنیمت جانتے ہوئے یہ بھی سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں بیعت  ہو گئے ۔ 

مَدَنی حلیہ اپنا لیا تو دنیا سے کیا شرمانا!!!

سِوِل اسپتال کے قریب ان کا میڈیکل اسٹور تھا جس پر عمامہ شریف باند ھ کر کھڑے ہوتے تھے، کوئی جاننے والے یا ابّو کے دوست آتے یا کوئی لیڈی ڈاکٹر آتی تو دوڑ کر عمامہ شریف الماری میں رکھ دیتےاور فوراً ہیئراسٹائل بنالیتے، جب وہ چلے جاتے تو دوبارہ عمامہ شریف کا تاج سر پر رکھ لیتے، ان کی یہ عادت دیکھ کر ایک دن والد  صاحب  نے بہت پیارا جملہ ارشاد فرمایا : بیٹا! جب مَدَنی حلیہ اپنا لیا ہے اور عمامہ شریف سر پر باند ھ لیا ہے تو دنیا سے کیا شرمانا!!! والد صاحب کے اِس فرمان سے انہیں کافی حوصلہ  ملا ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

شیطان کا جال

ان کے اسکول لائف کے ایک  دوست نے جب ان کا مذہبی رُجحان دیکھا تو ایک دن  کہنے لگا : آپ جن لوگوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہو  وہ  ظاہِر سنوار تے ہیں، جبکہ پہلے اندر کی صفائی ہوناضروری ہے، ہمارے ایک بزرگ ہیں جن کے خلیفہ دل صاف کرتے ہیں، آپ  باطن صاف کروانے کے لئے میرے ساتھ چلئے، لہٰذا وہ انہیں دل کی صفائی کے لئے لے گیا اور ذِکر کرنے والے لوگوں میں بٹھا دیا، اس کے بعد انہیں  اپنے پیر صاحب کے خلیفہ کے پاس لے کر پہنچا اور  کہا : یہ میرے دوست ہیں، ان کا ویڈیوسینٹر اور میوزک سینٹر تھا جسے یہ بند کرچکے ہیں،

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن