دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arakeen-e-Shura Ki Madani Baharain | اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

book_icon
اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

بائیک چلانے کے  بھی ماسٹر تھے، بلا خوف وخطر ون ویلنگ (One Wheeling) کرنا ان کا شوق تھا، دوست احباب  ان کے ساتھ  موٹر سائیکل پربیٹھنے سے گھبراتے تھے ۔   الغرض! زندگی کی انمول سانسیں فضول کاموں میں ضائع ہورہی تھیں، بُرے ماحول کی وجہ سے اَخلاق وکردار بھی داغ دار تھے، ایک مرتبہ کسی بات پر گھروالوں سے جھگڑا ہوگیا تو گانے باجے سننے کے آلات ہمراہ لے کر دوسرے شہر جاپہنچے اور مختلف ویڈیو سینٹر ز پر جاکر  اپنے من پسند گانوں کے البم تلاش کرنے لگے، افسوس! دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میوزک کی جھنکاروں میں کھوئے ہوئے تھے، ایک دن دوستوں نے  انہیں ویڈیو سینٹر اور میوزک سینٹرکھولنے کا مشورہ دیا، مالی تعاوُن کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی، آخر کار  دوستوں کے بہکاوے میں آکر ویڈیو سینٹر اور میوزک سینٹر کھولنے کی تیاریاں شروع کردیں، کیسٹیں رکھنے کے لئے ریک بنوائے، ایک دکان کرائے پر لی اور اس میں ریک رکھ کر مختلف فلموں کی کیسٹیں سجاڈالیں، جب اہلِ علاقہ کو ویڈیوسینٹر اور میوزک سینٹر کھولنے کے بارے میں پتا چلا تو بڑے حیران ہوئے ۔   ویڈیوسینٹر اور میوزک سینٹرکا افتتاح کروانے سے قبل اس کی تشہیر کے لئے ایک فنکشن کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ کو مدعو کیا، قناتیں لگائیں، کرسیاں بچھائیں، برقی قمقموں سے سجاوٹ کی، شہر کے سماجی کارکنوں کو بلایا اور ان کے ہاتھوں ویڈیو سینٹراور میوزک سینٹر کا افتتاح کروایا اورآخر میں لوگوں کو کھانا کھلایا ۔   اس وقت بس ایک ہی دُھن سوار تھی کہ اب خوب جی بھر کر نئی نئی فلمیں دیکھنی ہیں، گانے سننے ہیں، خوب مال اور دنیا میں نام کمانا ہے ۔   ان کی اس نازِیبا حرکت پر گھروالوں بالخصوص  ان کی  نانی جان (جو بہت نیک، تہجد گزار، اشراق وچاشت ادا کرنے والی، رجب، شعبان اور رمضان کے روزے رکھنے والی تھیں) نے بہت سمجھایا مگر  یہ باز نہ آئے ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مذہبی لوگوں سے کتراتے

صبح سویرے ویڈیوسینٹر اور میوزک سینٹر کا رُخ کرتے اور سارا دن بلند آواز سے میوزک سننے سنانے میں وقت گزارتے،  ان کے  پاس دوستوں کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری رہتا جو ان سے فرمائشی گانے سنتے، خوش گپیاں کرتے، حوصلہ بڑھاتے، گناہوں پر دلیر بناتے اور وقت گزار کر چلے جاتے ۔   گانوں  کا ہرنیا البم سب سے پہلے ویڈیو سینٹر اور میوزک سینٹر پر لانے کا ایسا جنون ان کے سر پر سوار  تھا کہ جب کبھی انہیں  پتا چلتا کہ  کوئی نیا البم نکلا ہے تو فوراً رَختِ سفر باندھتے  اور خریدنے کے لئے کراچی پہنچ جاتے، ماسٹرکاپی کرواتے اور واپسی کا رخ کرتے، فروخت کرنے کے لئے نئے البم کی خوب تشہیر کرتے ۔   افسوس! ان  پر عاداتِ بد کا اس قدر  زنگ چڑھ چکا تھا کہ مذہبی لوگوں سے کتراتے، گھبراتے اور ان کے قُرب سے دور بھاگتے، اگر کسی جگہ نظر آجاتے تو راستہ بدل لیتے، بدقسمتی سے نمازوں سے کوسوں دوری تھی اگر کبھی جمعہ کی نماز پڑھنے مسجد جاتے تو ٹوپی اس اندازمیں سر پر رکھتے کہ بال خراب نہ ہوں، مسجد سے جلدی نکلنے کی فکر ہوتی، امام کے سلام پھیرتے ہی فوراًکھڑےہوتے اور باہر کا رخ کرتے ۔ 

چھوٹے بھائی مَدَنی ماحول میں آگئے

ان کے علاقے میں جب دعوتِ اسلامی کا آغاز ہوا تو علاقے کے چند افراد مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے اور علاقے میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے اور انفرادی کوشش کرنے لگے، ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کے لئے گاڑی روانہ ہوتی،  مَدَنی دورہ کی ترکیب ہوتی، قرآنِ پاک کی تعلیم عام کرنے کے لئے علاقے کی مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا اہتمام ہوتا، خوش قسمتی سے  ان کے  چھوٹے بھائی دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے منسلک ہوگئے اور مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھنے لگے، ان کی تمنّا تھی کہ کسی طرح  میرے بھائی راہِ سنّت کے مسافر بن جائیں، گانوں کی خریدوفروخت موقوف کردیں، اسی عظیم جذبے کے تحت وہ وقتاًفوقتاً انہیں مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے کی دعوت پیش کرتے رہتے مگر  یہ  نیکی کی دعوت قبول کرنے کی بجائے  چھوٹے بھائی کو  ڈراتے، دھمکاتے، جھاڑتے  اور مَدَنی ماحول چھوڑنے کا کہتے ۔   اگر کبھی کوئی  نگران اسلامی بھائی انہیں  سمجھانے کی غرض سےتشریف لاتے تو  دیکھ کر فرار ہوجاتے ۔ 

اسلامی بھائیوں کو تنگ کرنا

ان کے ویڈیوسینٹر اور میوزک سینٹر کے سامنے ہر جمعرات کو اسلامی بھائی جمع ہوتے، درود وسلام کی صدائیں بلند کرتے  اور بس پر سوار ہوکر  اجتماع کے لئے روانہ ہوتے، اس وقت ان پر شیطان کا ایسا غلبہ ہوتا کہ  بلند آواز سے گانے چلا دیتے، اس نازیبا حرکت پر اگر  کوئی عاشقِ رسول  انہیں گانے بند کرنے کی درخواست پیش کرتے تو  اس کی بات ماننے کی بجائےاس سے کہتے : ’’جاؤ بھائی اپنا کام کرو! میں اپنے گانے بند نہیں کرسکتا‘‘ ہر جمعرات کو اسی طرح اسلامی بھائیوں کو تنگ کرنا ان کا معمول تھا تاکہ  اسلامی بھائی ان کی دکان کے سامنے گاڑی کھڑی کرناموقوف کردیں ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

کیسٹ بیان کی برکت

ایک بار علاقائی  ذمّہ دار اسلامی بھائی نے ان کے چھوٹے بھائی کو  امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے بیان کا کیسٹ ٹیپ ریکارڈر میں لگاکر چھوڑ دینے کی ترغیب دلائی، چنانچہ چھوٹے بھائی نے  ان کے گھر آنے سے قبل بیان کا کیسٹ   ٹیپ ریکارڈر میں لگا دیا، جب یہ  گھر میں داخل ہوئے تو ٹیپ ریکارڈر پر بیان چل رہا تھا، انہوں نے سمجھا شاید کوئی لطیفوں کا کیسٹ ہے، چھوٹے بھائی نے سننے کے لئے لگایا ہوگا، جب بغور سنا تو اس میں آخرت کے عذابات کی باتیں تھیں، انہوں نے بند کردیا اور کھانے وغیرہ سے فارغ ہوکر مختلف فرمائشی گانے، لطیفے ریکارڈ کرنے کے لئے بیٹھ گئے، خیال آیا کہ  اس کیسٹ کو سن کر تو دیکھوں آخر اس میں  ہے کیا! انہوں  نے دوبارہ  بیان کا کیسٹ چلادیا، شیخِ طریقت، امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بڑے ہی پُر سوز انداز میں عذاباتِ جہنّم کے متعلق بیان فرمارہے تھے، جہنّم کے عذابات کے بارے میں سنا تو شیطان نے ان پر حملہ کرتے ہوئے یہ ذِہْن دینے کی کوشش کی کہ تیرا بیان سننے سے کیا کام! تو اپنا کام کر اور لوگوں کی فرمائشیں ریکارڈکر، انہوں  نے کیسٹ نکالنے کے لئے جونہی  ہاتھ بڑھایا تو  ان  پر ایک عجیب سا خوف طاری ہوگیا اور ضمیر ان کا پکار پکار کر کہنے لگا کہ تو سارادن گناہوں میں غَرْق رہتا ہے، کیا اللہ کریم اور اس کے  رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کی بات سننے کے لئے تیرے پاس تھوڑا سا وقت بھی نہیں! اس خیال کے آتے ہی  انہوں نے بیان بند کرنے کا ارادہ موقوف کردیا اور بغور بیان سننے لگے، نجانے اس بیان میں ایسا کیا جادو تھا کہ جُوں جُوں بیان سنتے گئے جسم  پر کپکپاہٹ طاری ہوتی گئی، اس دوران  ایک بار پھر شیطان  نے اپنے جال میں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن