دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arakeen-e-Shura Ki Madani Baharain | اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

book_icon
اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

شریف سجالیا، داڑھی شریف رکھ لی ۔   مَدَنی انعامات کے عامل بن گئے، اس دوران   ایک بار پولیس نے مسجد کے قُرب میں چھا پا مارا، لوگوں کو گرفتارکیا، مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  انہیں مَدَنی حُلیے میں دیکھ کر کچھ نہ کہا ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

امیر اَہل سنّت سے پہلی ملاقات

شیخِ طریقت، امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے پہلی ملاقات بابُ المدینہ کراچی میں ہوئی، سبب یوں بنا کہ 2012 میں  عالَمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ بابُ المدینہ کراچی کے اندربیرونِ ملک کے اسلامی بھائیوں کے لئے  سنّتوں بھرے تربیتی اجتماع  کا انعقاد ہوا جس میں انہیں بھی  شرکت کی سعادت نصیب ہوئی، ایک دن  یہ فیضانِ مدینہ کی سیڑھیوں کے پاس کھڑے تھے، دل  دیدارِ امیراہلِ سنّت کے لئے بے قرار تھا، دریں اثنا ایک اسلامی بھائی  ان کے پاس آئے اور محبّت بھرے اندازمیں پوچھا؟ آپ اکیلے کیوں کھڑے ہیں؟ کیا آپ کے علاقے کا کوئی اور اسلامی بھائی نہیں ہے؟ انہوں نے کہا : میں اکیلا نہیں ہوں بلکہ یہاں میرے پیر ومرشد امیرِاہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ موجود ہیں ۔   دیدارِ امیرِاہلِ سنّت کی خواہش یوں پوری ہوئی کہ خوش قسمتی سے ایک دن عام ملاقت کی ترکیب بن گئی، اسلامی بھائی قطار میں کھڑے ہوگئے، اِس دوران امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اسلامی بھائیوں کو اشاروں کے حوالے سے مَدَنی پھول عطافرماتے ہوئےدم اور مدینہ کا اشارہ کرکے دکھایا، جب بارگاہِ مرشدی میں  حاضر ہونے کی سعادت ملی تو انہوں نے بڑی عاجزی سے مدینے کی حاضری کی دعا کا اشارہ کیا، آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے دعا فرمادی ۔ 

ہِنْد کے اسلامی بھائیوں پر شفقتِ عطّار

کَرَم بالائے کَرَم یہ کہ اگلے دن مُرشدِ  کریم کے آستانے پر ہِنْد سے آنے والے اسلامی بھائیوں کی دعوت کی ترکیب تھی، اس دوران  بھی انہوں نے امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے ملاقات کا شرف حاصل کیا ۔   جب ہِنْد سے آئے ہوئے اسلامی بھائی باب المدینہ کراچی سے واپس جانے لگے تو امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے شفقت فرمائی اور حالات  ناساز گار ہونے کے باوجود بِلا خوف وخطر اسلامی بھائیوں کی دل جوئی کے لئے باہر تشریف لے آئے، شفقتِ عطار دیکھ کر اسلامی بھائیوں کی آنکھوں سے محبّت و عقیدت کے آنسو چھلک پڑے، رِقّت طاری ہوگئی اور ایسی کیفیت بن گئی کہ فیضانِ مدینہ سے اسٹیشن تک اشک  بہتے رہے، جب  ان کا قافلہ ریلوے اسٹیشن  پہنچا اور  اسلامی بھائی گاڑی سے سامان وغیرہ اتار نے  لگے تو اچانک  ایک آواز  بلند ہوئی کہ دیکھو پیارے پیارے مرشد ریلوے اسٹیشن پر تشریف لے آئے ہیں ۔   جونہی انہوں نے  نظر اُٹھا کر دیکھا تو سامنے  امیرِاہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  جلوہ فرماتھے، یہ دیکھ کر ان پر مزید رِقّت طاری ہوگئی، آنسوؤں کی برسات شروع ہوگئی، اس وقت ان کے ذِہْن میں یہ خیال گردش کرنے لگا کہ ہم   کس قدر  خوش نصیب ہیں کہ مریدوں پر شفقت فرنے والے پیرو مرشد کے دامن سے وابستہ ہیں، امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   ایک بار پھر اپنی زیارت اور ملفوظات سے نواز نے کے بعد تشریف لے گئے ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اسلامی بھائی نے پیسے نہیں لئے

انہوں نے باب المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی سے  کچھ سامان منگوایا تھا، جب یہ اس سامان کی قیمت پیش کرنے لگے  تو  اسلامی بھائی پر رِقّت طاری ہوگئی اور اس نے اشکبار آنکھوں سے انہیں  دیکھتے ہوئے کہا : کیا میں ان سے پیسے لوں جنہیں امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  خود اسٹیشن پر چھوڑنے تشریف لائے ہیں، آخر ان کےاصرار کے باوجود اسلامی بھائی نے سامان کے پیسے نہیں لئے ۔ 

دعا ئے عطار کی بَرَکت کا ظہور

انہوں نے دورانِ ملاقات امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی خدمت میں اشارہ کرتے ہوئے مدینے کی حاضری کی درخواست پیش کی تھی جس کی بَرَکت سے کچھ عرصے بعد انہیں والدہ محترمہ کے ساتھ حَرَمَیْن طَیّبَیْن کی حاضری نصیب ہوگئی ۔ 

دعوتِ اسلامی میں ذِمّہ داریاں

نگاہِ مرشد سے انہیں نیکی کی دعوت کا جذبہ نصیب ہوا، مَدَنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ پر عمل کرتے ہوئے حلقہ، ڈویژن، صوبہ، رُکنِ کابینہ اور کابینات (موجودہ زون) سطح پر ذِمّہ دار کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت  کا شرف ملا اور تادمِ بیان مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن، رضوی ممالک اور ہِنْد مجلس مُشاوَرت کے نگران کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(9) حاجی محمّد اسد عطاری مَدَنی

مبلغِ دعوتِ اسلامی و رُکنِ شوری، حاجی ابو امجد حافظ محمد اسد عطاری مَدَنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی  کے بڑے بھائی حافظ ِ قرآن تھے، شاید اِسی وجہ سے انہیں  کم سِنی ہی میں قرآنِ کریم کے نور سے اپنا دل منوّر کرنے کا  شوق نصیب ہوگیا ۔   1993؁ء کا سال شروع ہوا تو  انہوں نے اپنے گھروالوں سے کسی سُنّی مدرسے میں داخل کروانے پراِصرار شروع کردیا ۔   بالآخر انہیں مدرسہ کریمیہ محلّہ اسلام پورہ (جہلم) میں داخل کروادیا گیا جس کی  انہیں  بے حد خوشی ہوئی ۔   اس وقت تک  یہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے واقِف نہیں تھے، مدرسے میں آکر انہیں پتاچلا کہ دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک ہے جودینِ متین کی عظیم خدمت سرانجام دے رہی ہے ۔ 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن