دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arakeen-e-Shura Ki Madani Baharain | اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

book_icon
اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

اوّلین مَدَنی مرکز گلزارِ حبیب (سولجر بازار، باب المدینہ کراچی) میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا تعارُف  کچھ یوں پیش کیا کہ گلزارِ حبیب میں نیک لوگوں کا اجتماع ہوتا ہے، جس میں سنّتوں بھرا بیان، ذِکْر ودعا کی برکتیں لوٹنے کو ملتی ہیں، میرے بڑے بھائی بھی اِس اجتماع میں شریک ہوتے ہیں اور مجھے بھی اس میں شرکت کرنے کی تاکید کرتے ہیں، آج سنّتوں بھرے اجتماع کا دن ہے، میں  شرکت کے لئے جارہا ہوں، آپ بھی میرے ساتھ چلئے ۔   یوں ایک دوست کی اِنفِرادی کوشش سے اِن کا ذِہْن بن گیا کہ چلو آج ان کے ساتھ چل کر دیکھتے ہیں کہ آخر وہاں ایسی کونسی بہاریں ہیں!! لہٰذا گرین ٹاون (نزد ڈرگ روڈ باب المدینہ کراچی) سے بس میں سوار ہوکر یہ اپنے دوست کے ہمراہ  گلزارِ حبیب  پہنچے، جہاں امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنّتوں بھرا بیان سن کر اور رِقّت انگیز مناظر دیکھ کر بہت متأثر ہوئے اور مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے ۔   

مَدَنی چینل کے سلسلے ’’کھلے آنکھ صَلِّ عَلیٰ کہتے کہتے‘‘ میں دعوتِ اسلامی کی بَرَکتوں  کے حوالے سے آپ نے جو بیان فرمایا اُس کا خلاصہ الفاظ کی کمی بیشی  کے ساتھ  پیش خدمت ہے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کی بَرَکت سےاِن کا مَدَنی قافلوں میں سفر کا ایسا مَدَنی ذِہن بنا کہ تقریباً 2000؁ء سے شاید ہی تادمِ بیان  کسی ماہ میں مَدَنی قافلہ ترک کیا ہو ۔   ان کا بیان ہے : ’’راہِ خدا میں جہاں قلبی سکون کی دولت ملی وہاں علمِ دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ بھی نصیب ہوا‘‘ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے نہ صرف ان کے دل میں  خوفِ خدا اور عشقِ مصطفٰے کی شمع فروزاں ہونے لگی بلکہ مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے کا ایسا جذبہ ملا کہ  تادمِ بیان  فیضانِ مرشدسے 12ماہ کے 3مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں ۔ 

12ماہ کا پہلا مَدَنی قافلہ

جب  پہلی بارانہوں نے  12ماہ کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کی نیّت کی تو ایک مسئلہ  درپیش ہونے کی وجہ سے کشمکش میں مبتلا ہوگئے، چند دن  یوں ہی بیت گئے، ایک رات جب سوئے توخواب میں کیا  دیکھتے  ہیں  کہ  عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کی مغربی کھڑکیوں کی طرف کھڑے ہیں اور  آگ کا طوفان جس سے شعلے بلند ہورہے  ہیں  ان کی جانب بڑھ رہا ہے، جوں جوں طوفان ان کے قریب آرہا  ہے ان کی پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے ، حتی کہ وہ خوفناک آگ کا طوفان فیضانِ مدینہ کی بنیادوں سے ٹکرایا اور واپس چلا گیا، اتنے بڑے طوفان کے ٹکرانے کے باوجود فیضانِ مدینہ کی عمارت کو ذرّہ برابر بھی نقصان نہیں پہنچا، یہ  خود بھی سلامت رہے، جب ان کی آنکھ کھلی تو خواب کا منظر ان کے ذِہْن  میں گھوم رہا تھا اور یہ اس طرح کی سوچ میں گم تھے کہ اگر آج  میں فیضانِ مدینہ میں نہ ہوتا تو نجانے میرے ساتھ کیا ہوتا، اس حیرت انگیز خواب کی بَرَکت سے12ماہ کے مَدَنی قافلے میں سفر کا  پختہ ذِہْن بن گیا ۔ 

مُرشِد نے کَرَم فرمایا

 ان کا مسئلہ بھی حل ہوگیا، سبب یوں بناکہ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے کَرَم فرمایا اور ایک دن  ان کے علاقائی مُشاوَرت نگران کے خواب میں تشریف لاکر  اِرشاد فرمایا : امین کے پاس جو فائل ہے اسے لے کر آئیں، چنانچہ نگران اسلامی بھائی نے وہ فائل آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی خدمت میں پیش کردی، آپ نے فائل کو  بغوردیکھا، اس خواب کے تقریباً دس دن یا دو ہفتے بعد  اللہ پاک کے فضل وکَرَم اور نگاہِ ولی کی بَرَکت سے ان کا مسئلہ حل ہوگیا اور یہ خوشی خوشی 12ماہ کے مَدَنی قافلے کے مسافر بن گئے ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ایمان افروز خواب

ایک مرتبہ ان کے’’مَدَنی قافلہ کورس‘‘  کا درجہ سکّھر کی منوّرہ مسجد میں سنّتوں کی تربیت حاصل کر رہا تھا، سخت سردی کے دن تھے، مَدَنی قافلہ کورس کے فیضان سے فیض یاب ہونے کے لئے باب المدینہ اور پاکستان کے دیگر شہروں سے بھی عاشقانِ رسول تشریف لائے ہوئے تھے، ایک سرد رات تمام اسلامی بھائی جدول کے مطابق سوئے ہوئے تھے، سردی کی شدّت کے باعث بعض اسلامی بھائی ٹھٹھر رہے تھے، چند ایک اسلامی بھائیوں کے پاس سردی سے بچاؤ کے لئے لحاف بھی نہ تھے، ایک اسلامی بھائی نے خواب میں دیکھا کہ امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   مسجد میں تشریف لائے ہیں اور جن اسلامی بھائیوں کے لحاف وکمبل وغیرہ جسم سے سِرکے ہوئے ہیں اُنہیں دُرُست فرمارہے ہیں، مسجد کی چند کھڑکیاں جوکھلی ہوئی تھیں امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انہیں بھی بند فرمایا اور پھر ’’مَدَنی قافلہ کورس‘‘ کے دواسلامی بھائیوں کے ساتھ مسجد کے وُضوخانے پر تشریف لے گئے، وضوکیااور اسلامی بھائیوں سے فرمایا کہ سونے سے قبل مسجد کے دروازے اور کھڑکیاں اچھی طرح بند کردیا کریں ورنہ عاشقانِ رسول کو سردی لگ سکتی ہے، یہ فرمانے کے بعد امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  تشریف لے گئے، خواب دیکھنے والے اسلامی بھائی جب بیدار ہوئے تو خواب کا منظر ان کی آنکھوں میں گھوم رہا تھا وہ فوراً اُٹھے اور وضوخانے کی طرف آئے، خواب میں جہاں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے وضو فرمایا تھا وہاں پانی کے تازہ نشانات دیکھ کر ان کی آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں، مزید یہ کہ جب کھڑکیاں دیکھیں تو وہ بھی بند تھیں ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

زندگی کا بڑا سانحہ

ان کی زندگی کا سب سے بڑا سانحہ والدِماجد کی اچانک موت  ہے جسے آج تک نہیں بھلا پائے اور شاید پوری زِندگی نہیں بھول پائیں گے ۔    ان کے آٹھ بھائی ہیں، والدِمرحوم بچپن ہی سے سب بھائیوں سے زیادہ ان  سے محبّت فرماتے تھے، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں بھی ان کی  معاونت فرماتے تھے، جب یہ مَدَنی قافلے کے لئے روانہ ہوتے تو والد مرحوم انہیں بس اسٹاپ تک چھوڑنےآتے  اور دعاؤں کے سائے میں انہیں راہِ خدا کا مسافربناتے ۔   

والدِ مرحوم کو ایصال ثواب

تادمِ بیان ان کا والدِ مرحوم کی خدمت میں کچھ نہ کچھ پڑھ کر ایصالِ ثواب کرنے کا معمول ہے ۔   والدِ محترم کے انتقال پر اسلامی بھائیوں نے بھی  بذریعہ فون اور SMS کثیر تعداد میں درودِ پاک، بے شمار آیتِ کریمہ اور ہزاروں قرآنِ پاک ایصالِ ثواب کا نذرانہ انہیں پیش کیا ۔   مکّہ مکرّمہ میں مقیم اسلامی بھائیوں نے بھی ان کے  والدِ مرحوم کے ایصالِ ثواب کی نیّت سے خانہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن