دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arakeen-e-Shura Ki Madani Baharain | اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

book_icon
اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

امیراہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ تقریباً 8ماہ ان کے  گھر  پر مقیم رہ کر ’’رفیقُ الحرمین ‘‘لکھتے رہے، اس سعادت پر ان کی نسلوں کو بھی فخر رہے گا، اسی دوران آپ کی فرمائش پر گھر میں ایک وُضو خانہ کی بھی ترکیب بنائی گئی ۔  ان کے گھر پر رفیقُ الحرمین لکھنے کی انہیں ایسی برکت ملی کہ ان کے  اَہلِ خانہ میں سےکسی نہ کسی کو ہر سال  حَرَمَیْن طَیِّبَیْن کی  حاضری نصیب ہوتی ہے ۔ 

42 سے زائد ممالک کا سفر

اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ! سنّتوں کا پیغام عام کرنے کے عظیم مقصد کے تحت دنیا کے 42سے زائد ممالک میں سفر کرچکے ہیں ۔   تادمِ تحریر مجلسِ بیرون ملک، مجلسِ اِجارہ، مجلس طبّی علاج، ٹیسٹ مجلس، مجلس مدنی چینل عام کریں، مدرسۃالمدینہ (آن لائن) ، جامعۃ المدینہ (آن لائن) ، آن لائن کورسز، دارُ الافتاء اہلسنّت، مَدَنی چینل، مجلس خیر خواہی، مجلس اجتماعِ ذِکر و نعت، مجلس تحقیقاتِ شرعیہ، مجلس سوشل میڈیا، خُصوصی مجلسِ رابطہ،  مجلسِ رابطہ  برائے تاجران  اور مکی ممالک (یوکے) کے نگران کے طور پر دینِ اسلام  کا پیغام عام فرمارہے ہیں ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کَہَاں نہیں؟

ایک بار والِدہ مرحومہ  اور مَدَنی مُنّی کے ہمراہ انہیں  رمضان کے پُربہار مہینے میں حَرَمَیْن طَیِّبَیْن کی حاضری نصیب ہوئی، اس کے بعد امریکہ جانا ہوا، ایک دن مَدَنی مُنّی ان سے  کہنے لگی : باباجان! ہم جدّہ، مکّہ شریف، مدینہ طیبّہ، نیویارک، نیوجرسی، بحرین، میامی گئے، ہر جگہ اسلامی بھائی استقبال کے لئے  پہلے سے ہی موجود تھے ۔   مَدَنی مُنّی کی بات سن کر  انہوں  نے امّی جان سے  عرض کی : امّی جان : آپ کو یاد ہے کہ  میں بچپن میں  آپ سے  پوچھتا تھا کہ کراچی سے باہر ہمارے رشتہ دار  کیوں نہیں ہیں؟ دیکھئے امّی جان! آج میرے پیرو مرشد نے کیسی مَدَنی  فیملی عطا فرما دی ہے  کہ کسی بھی ملک یا شہر میں چلے جائیں وہاں موجوداِسلامی بھائیوں میں اُخوّت وبھائی چارے کی عظیم صفت نظر آتی ہے، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے اسلامی بھائیوں کو ایسا موتیوں کی طرح جوڑ دیا ہے کہ وہ اپنے اخلاق و کردار سے سگے بھائیوں کی طرح لگتے ہیں ۔ 

لندن جانے کےلئے VIA سیٹ

ایک بار لندن جانے کے لئے  انہوں نے ٹریول ایجنٹ (Travel Agent) سے کہا کہ آپ میری کوئی VIA سیٹ (کسی ملک میں رک کر آگے جانے والی فلائٹ) کروادیں، اس طرح وہاں  بھی اسلامی بھائیوں سے ملاقات ومشورہ اور سنّتوں بھرے اجتماع کی ترکیب ہوجائے گی، ٹریول ایجنٹ نے کہا : دبئی رکنے والی فلائٹ بُک کردوں؟ انہوں  نے کہا : بُک کردیجئے، میں دبئی کے اسلامی بھائیوں سے مَدَنی کاموں کے حوالے سے ملاقات و مشورہ کرتے ہوئے لندن چلا جاؤں گا، پھر ٹریول ایجنٹ  نے کہا : قطر رکنے والی فلائٹ مل جائے تو کیسا؟ انہوں نے کہا : وہاں سنّتوں بھرا اجتماع ہوجائے گا، پھراس نے  کہا : عمّان میں رکنے والی فلائٹ  بک کردوں؟ انہوں  نے کہا : کردیجئے، وہاں اسلامی بھائیوں سے ملاقات ومشورے کی ترکیب  ہوجائے گی ۔   پھر ٹریول ایجنٹ کہنے لگا : اگر سری لنکا رکنے والی فلائٹ بُک  کرودں تو؟ انہوں  نے کہا : میں کولمبو سے ہوتاہوا چلا جاؤں گا، یہ سن کر وہ حیرانی سے  ان کا  منہ تکنے  لگا ۔   اس پر انہوں نے کہا : میں کم وبیش دنیا کے  کسی بھی ملک میں اُتروں گا وہاں دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول اسلامی بھائی پہلے سے موجود ہوں گے ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

والد صاحب کے تأثّرات

مَدَنی چینل کے مشہور سلسلے ’’کھلے آنکھ صَلِّ عَلیٰ کہتے کہتے‘‘ میں ان کے والد صاحب یعقوب گنگ عطاری نےان کے بارے میں  کچھ یوں تأثّرات   بیان فرمائے کہ  میرے بیٹے عبد الحبیب کااصل نام فیصل تھا، امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کا نام تبدیل کرکے عبدالحبیب رکھا،  انہیں  بچپن سے نعت شریف پڑھنے کا شوق تھا، مَدَنی قافلے میں بھی انہیں بیان سے پہلے نعت شریف پڑھنے کا موقع ملتا تھا، انہوں نے دارُ العلوم امجدیہ (باب المدینہ کراچی) سے  درسِ نِظامی کورس مکمل کیا، ایک بار میں نے امیرِاہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کی خدمت میں درخواست پیش کرتے ہوئے عرض کی کہ حضور! عبدالحبیب کو مَدَنی کاموں کے لئے قبول فرمالیجئے ۔  عمر چھوٹی ہونے کی وجہ سے اس وقت قبولیت کے شرف سے محروم رہے  مگر یہ مَدَنی ماحول سے منسلک رہے، ہماری طرف سے بھی  انہیں مَدَنی کام کرنے کی اجازت تھی، آخر وہ وقت بھی آیا جب کَرَم ہوا اور امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مجھ سے  فرمایا : اب عبد الحبیب مَدَنی کام کرنے کے قابل ہوگیا ہے، کیا اسے اپنے پاس رکھ لوں؟ میں نے عرض کی : حضور! ہم انہیں دین کی خدمت کے لئے آپ کی غلامی میں پیش کرنے کے لئے رضا مند ہیں، ہم نے اپنے سارے حقوق انہیں معاف کردئیے ہیں، ہماری خدمت کرے یا نہ کرے بس سنّتوں کا پیغام عام کر تا رہے ۔ 

ایک ذِمّہ دار اسلامی بھائی کابیان

ان کے بارے میں ایک ذِمّہ دار اسلامی بھائی کا بیان  کچھ یوں ہے کہ میں  نے عبدالحبیب بھائی کو بلند حوصلہ پایا ہے، جب انہیں مجلس جامعۃ المدینہ کی  ذِمّہ داری سونپی گئی تو انہوں نے قبول کرنے کے بعد بڑے احسن انداز میں اسے سرانجام دیا ۔   ان کی ہِمّت وقابلیت کو دیکھ کر یہی حسنِ ظن قائم ہوتا ہے کہ ان پر خاص کَرَم ہے کہ ایک وقت میں کئی کئی شعبوں کو بڑے احسن انداز میں لے کر چلتے ہیں، جہاں یہ دعوتِ اسلامی کے ایک  اَہم ذِمّہ دار ہیں وہاں اچّھے عالمِ دین اور بہترین مبلغ بھی ہیں ۔   اللہ پاک انہیں خوب خوب ترقّیاں عطا فرمائے ۔   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(7) حاجی ابو مُبین محمّد امین قافلہ عطاری

مبلغِ دعوتِ اسلامی ورکنِ شوریٰ، حاجی ابو مبین محمد امین قافلہ عطاری مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی   نے دعوت اسلامی  سے وابستگی کے بارے  میں کچھ اس طرح بیان فرمایا : یہ اُن دنوں کی بات ہے جب یہ ساتویں کلاس کے طالب علم تھے، اس وقت انہیں دعوتِ اسلامی کے بارے میں معلومات نہیں تھیں، ایک بار  ان کے دوست  نے انہیں دعوتِ اسلامی کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن