دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arakeen-e-Shura Ki Madani Baharain | اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

book_icon
اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

مانگی، انہوں نے بوجۂ شفقت منع کردیا، بڑے بھائی حاجی محمد یاسر عطاری جو شروع ہی سے  ان کے بہت مُعاوِن و مددگار تھے اُن سے عرض کی کہ آپ والدہ سے اجازت دِلوادیں، چنانچہ انہوں نے انفرادی کوشش کی تو والدہ رِضامند ہوگئیں، یوں آپ مَدَنی مرکز کے حکم پر یکم فروری 1991؁ء  مطابق رجب المرجب 1411؁ھ میں سردار آباد حاضر ہوگئے، جس دن  سردار آباد آئے اُس دن  ان کا روزہ تھا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ان کا مَدَنی ماحو ل سے پہلے بھی کبھی فرض روزہ نہیں چُھوٹا، بلکہ  دس سال کی عمرسے لے کر تادمِ بیان ہر فرض روزہ رحمتِ الٰہی سے رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، نیز مَدَنی ماحول سے منسلک ہونے کے بعد پیر شریف کا روزہ رکھنا ان کا معمول بن گیا ۔ 

شادی کے دن روزہ!!!

1994ء پنجاب (پاکستان) کے مشہور شہر گجرات میں ان کی  شادی کی ترکیب بنی، پیر شریف کا دن تھا، روزہ رکھ کر بارات میں گئے، جس کی برکت سے دودھ پلانے والی رسم سے بچت ہوگئی، بارات گجرات سے مرکزالاولیاء (لاہور) اور پھر وہاں سے بذریعۂ  ٹرین نواب شاہ جانی تھی، مگر  ٹرین نکلنے کی وجہ سے آزمائش کا سامنا کرنا پڑا اور دوسری ٹرین کے ذریعے مدینۃ الاولیاء  (ملتان) پہنچے، جہاں ان کی ہمشیرہ رہتی تھیں اور پھر وہاں سے نواب شاہ پہنچے، جب  یہ  دوبارہ سردار آباد  گئےتو ایک دکان دار جوکہ صاحبِ ثروت تھے  ان کے  شادی کے دن  نفل روزہ رکھنے کا سُن کر اتنے متأثّر ہوئے کہ   دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی ترقّی کے لئے مَدَنی عطیات پیش کردئیے ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

صدائے مدینہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! شادی سے پہلے بھی پابندی سے صدائےمدینہ لگاتے تھےاور شاد ی کے بعد بھی صدائے مدینہ کا جدول رہا، نمازِ تہجد کے لئے مسجد میں اسلامی بھائیوں کو جمع کیا جاتا اور اذانِ فجر کے بعد اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر صدائے مدینہ اور فجر کی نماز کے بعد بیان یا درس اور ملاقات کا سلسلہ ہوتا ۔ 

موٹر سائیکل پر ہزاروں کلومیٹر کا سفر

انہوں نےمیٹرک کے بعد سائیکل چلانا سیکھی، اس لئے کہ انہیں 2 مسجدوں میں درس دینا ہوتا تھا، مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد ملنگ والی مسجد (نواب شاہ) میں مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھاتے اور عشا کی نماز کے بعد درس دینے کی سعادت پاتے، درس کے فوراً بعد گلزار مسجد میں حاضر ہوتے اورمدرسۃ المدینہ بالغان پڑھاتے، جب  یہ نواب شاہ سے سردار آباد (فیصل آباد) آئے تو اس وقت  انہیں  موٹر سائیکل چلانا نہیں آتی تھی، مَدَنی کاموں کے لئے مختلف علاقوں میں جانا ہوتا تھا اس لئے انہوں  نے موٹرسائیکل چلانا سیکھ لی ۔   اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ انہوں نے مَدَنی کاموں کے حوالے سے کثرت کے ساتھ  موٹر سائیکل پر سفر کئے، سردی، گرمی اور دھند میں موٹرسائیکل پر چالیس چالیس کلو میٹر  کی مسافت پر جاکر بھی مدنی مشورے کرنے اور صدائے مدینہ لگانے کی سعادت ان کے حصّے میں آئی، الغرض! فیضانِ مرشد سے دعوتِ اسلامی کی ترقّی وعروج کے لئے موٹر سائیکل پر ہزاروں کلو میٹر کا سفر  کیا ۔ 

کابینہ کی ذمّہ داری مل گئی

غالباً 2000؁ء میں شیخِ طریقت، امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے سوڈیوال مسجد مرکز الاولیاء (لاہور) میں پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخواہ کی عبوری کابینہ کی ذمّہ داری انہیں عطا فرمائی، اس ذمّہ داری کے حوالے سے پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخواہ کے کم و بیش سارے بڑے شہروں میں بذریعۂ  کار جانے اور کئی چھوٹے شہروں میں بیانات اور تنظیمی مَدَنی مشورے کرنے کی ترکیب بنی ۔ 

سردار آبا دمیں مَدَنی کاموں کا آغاز

سردار آباد (فیصل آباد) میں مَدَنی کاموں کا آغاز مسجد مسجد بیانات اور مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھانے سے کیا، جس میں اسلامی بھائیوں کو مَدَنی مرکز کی اِطاعت اور طریقۂ   کار کے مطابق سنّتوں کا پیغام عام کرنے کی ترغیب دی، سردار آباد آکر سنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد بھی کیا، مَدَنی مشورے کئے، کئی علاقوں میں مدرسۃ المدینہ کی ترکیب بنائی، ابتداءًگھبراہٹ ہوتی، ٹانگیں کپکپاتیں، بارہا پریشان ہوجاتے کیونکہ بیانات اور مَدَنی مشوروں کا اتنا تجربہ نہیں تھا مگر فیضانِ امیرِاہلِ سنّت سے سفر جاری رکھا، رفتہ رفتہ آسانی ہوتی چلی گئی، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  بارہا امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے ان پر  کَرَم فرمایا،  خواب میں دیدار کرایا اور حوصلہ افزائی بھی فرمائی ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

کَمَر درد کی آزمائش

مصیبتیں  اللہ پاک کی طرف سے امتحان ہوتی ہیں اور ان میں صد ہا حکمتیں ہوتی ہیں، آپ  بھی کمر درد کاشکار ہوئے، جس کی وجہ سے کئی ماہ تک آزمائش میں رہے، مگر اس دوران بھی درد کے باوجود مرکزی مجلسِ شوری کے مَدَنی مشوروں میں حاضری کا سلسلہ رہا، کمر درد کی وجہ سے بیٹھ نہیں پاتے تھے لہٰذا لیٹے لیٹے ہی مَدَنی مشوروں میں شرکت کی ترکیب رہی، امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضان اور اَہلِ محبّت ڈاکٹروں کے مفید مشوروں کی وجہ سے کمر کے آپریشن سے بچ گئے، ایک عرصے تک کرسی پر بیٹھ کر بیان و مَدَنی مشورے بھی کرتے رہے، پھر ڈرتے ڈرتے نیچے بیٹھنا شروع کیا کہ درد دوبارہ نہ لوٹ آئے مگر رحمتِ الٰہی اور امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی دعاؤں سے بہتری آ گئی ۔ 

مرکزی مجلس شوری میں شمولیت

2000ءمیں جب  دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ بنی تو ان پر بھی کرم ہوا اور انہیں بھی  مرکزی مجلس شوری میں  شمولیت نصیب ہوگئی، ہوا کچھ یوں کہ ایک دن کسی اسلامی بھائی نے انہیں  فون کرکے بتایا کہ امیراہل سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   آپ سے بات کریں گے، یہ اس وقت مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ سردار آباد (فیصل آباد) میں تھے، گھر جاکرفون کیا تو امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کچھ یوں ارشاد فرمایا : میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ بنارہا  ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ کو بھی اس میں شامل کیا جائے، آپ کیا فرماتے ہیں؟

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن