دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arakeen-e-Shura Ki Madani Baharain | اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

book_icon
اراکینِ شوریٰ کی مَدَنی بہاریں

دعا اس قدر رقّت انگیز تھی کہ بے ساختہ  ان کی  آنکھوں سے آنسوؤں کا دھارا بہہ نکلا جس سے کرتے کا دامن بھیگ گیا، یوں اس کے بعد مَدَنی ماحول کی طرف رغبت ہوگئی، اَوّلاً محمدی مسجد عرف ملنگ والی نواب شاہ میں مسجد درس کا سلسلہ ہوتا اور ہفتہ وار اجتماع میں چند اسلامی بھائی ہوتے تھے، جب امیرِاہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی لکھی ہوئی اس نعت کو پہلی بار سماعت کرنے کی سعادت ملی تو بہت متأثّر ہوئے :

مجھ کو دنیا کی دولت نہ زر چاہئے      شاہِ کوثر کی میٹھی نظر چاہئے

ہاتھ اٹھتے ہی بَر آئے ہر مُدَّعا         وہ دعاؤں میں مولا اثر چاہئے([1])

مذکورہ کلام انہیں اس قدر اچھا لگا کہ اس کے اشعار زبان پر جاری رہنے لگے، یہاں تک کہ بسا اوقات خواب میں بھی یہی کلام پڑھتے  رہتے ۔    جب دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع نواب شاہ میں شروع ہوا تو دعا میں بارہا یہ اشعار پڑھتے، ابتداءً عقیدے کے لحاظ سے پختگی نہیں تھی، تذبذب کا شکار تھے کہ کون درست ہے کون غلط؟ اِسی کشمکش میں کئی مہینے گزرے، بسا اوقات  رات کو گھبرا کر اٹھ جاتے، یہ اَفکار ذِہْن پر طاری  رہتے کہ کہاں جاؤں؟  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ! اجتماع میں اکثر حاضری کی بَرَکت  اوراللہ کریم کی رحمت و عنایت سےانہیں مَدَنی ماحول میں استقامت نصیب ہوگئی، شک وشبہات کا اندھیرا چَھٹ گیا اور یقین کے  نور سے دل روشن ومنوّر ہوگیا ۔ 

میں ہوں سُنّی رہوں سُنّی مروں سُنّی مدینے میں

بقیعِ پاک میں بن جائے تُربَت یارسولَ اللّٰہ([2])

داڑھی کبھی نہیں کٹوائی

 انہوں  نے داڑھی شریف  کبھی نہیں کٹوائی، شروع سے ہی داڑھی شریف رکھنے کا مَدَنی ذِہْن تھا، مَدَنی ماحول میں داڑھی شریف آنا شرو ع ہوئی، یوں مَدَنی ماحول کی برکت سے اِستِقامت نصیب ہوگئی، جہاں انہیں اللہ پاک کی رَحمت، مصطفٰے کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی عنایت سے دعوتِ اسلامی   کا مشکبار مَدَنی ماحول  ملا  وہاں بڑے بھائی حاجی محمد یاسِر عطاری کے تعاوُن سے مَدَنی ماحول میں پختگی نصیب  ہوئی ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بڑے بھائی کیسے ماحول میں آئے؟

ان کے  بڑے بھائی حاجی یاسِر عطاری خود کیسے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے؟ یہ بھی ایک مشکبار مَدَنی بہار ہے، مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل وہ  اسٹیج  ڈرامے کرتے اور گانے گاتے تھے ۔   ان کی قسمت کا ستارہ کچھ یوں چمکا کہ جن دنوں حب چوکی (بلوچستان) میں کام کرتے تھے ان دنوں امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں حب چوکی تشریف لے گئے، وہاں انہیں امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سےملاقات کا شرف نصیب ہو گیا، جس کی برکت سے وہ مَدَنی ماحول کے قریب  آگئے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کی بَرَکت سے انہیں نعت خواں بننے کا شرف ملا، جب وہ چھٹیوں پر نواب شاہ آئے تو ان کی زندگی میں تبدیلی  رونما ہوچکی تھی،  انہوں نے جب داڑھی شریف رکھی تو  اُس وقت عزیزوں میں ان کے رشتے کی بات چل رہی تھی، داڑھی رکھنے پر عزیزوں نے احتجاج کیا تو والد صاحب نے  سمجھاتے ہوئے کچھ یوں کہا : بیٹا!  ٹھیک ہے آپ سنّتوں پر عمل کر رہے ہیں لیکن ہم نے رشتہ داریاں بھی تو کرنی ہیں، یہ سن کر  وہ  رو پڑے اور اشکبار آنکھوں سے والد صاحب کی خدمت میں عرض گزار ہوئے : آپ جو کہیں گے ہم مانیں گے لیکن اگر آپ یہ کہیں گے کہ سنّتوں پر عمل نہ کریں تو یہ بات نہیں مانیں گے، ان کے جذبات دیکھ کر والد صاحب کی آنکھیں بھی نَم ہو گئیں اور فرمانے لگے : ہم عجیب لوگ ہیں کہ آپ کو سنّتوں سے روکتے ہیں، آپ فکر نہ کریں، سنّتوں پر عمل کریں، داڑھی رکھیں، ہم رشتے داروں کو خود ہی دیکھ لیں گے ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

والد صاحب پر انفرادی کوشش

والد صاحب کی داڑھی خشخشی تھی، انتقال سے کچھ عرصہ قبل انہوں  نے انفرادی کوشش کی اور پوچھا : آپ نے داڑھی کیوں رکھی؟ کہا : بیٹا! شُروع میں مجھے اُسترے سے ڈر لگتا تھا، اس لئے رکھی تھی، اب سنّت کی نیّت ہے، انہوں نے عرض کی : سنّت تو ایک مُٹّھی رکھنا ہے اور آپ کی داڑھی ایک مُٹّھی نہیں ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ   والد صاحب نے اُسی وقت ایک مُٹّھی داڑھی شریف سجانے کی نیّت کر لی اور اِسی نیّت پر قائم رہے یہاں تک کہ دنیائے فانی سے دارِ آخرت کی طرف کوچ کرگئے ۔   اپنے سارے بیٹوں کو  دعوتِ اسلامی کے فیضان سے فیض یاب ہوتا  دیکھ کروالد صاحب بہت خوش ہوا کرتے اور والِدہ بھی خوب دعاؤں سے نوازتیں، یوں  ان کا پورا خاندان دعوتِ اسلامی والا بن گیا ۔ 

تِرا شکْر مولا دیا مَدَنی ماحول      نہ چُھوٹے کبھی بھی خدا مَدَنی ماحول([3])

عمامہ شریف سجا لیا

حاجی محمد شاہد عطاری مدّ ظلّہ العالی  نے شروع میں جالی والی ٹوپی پہننا شروع کی، عمامہ سجانے میں شَرْم محسوس ہوتی تھی مگر  دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت ملتی رہی، اسلامی بھائیوں سے ملاقات کا سلسلہ رہا، جس کی برکت سے رفتہ رفتہ عمامہ شریف سجانے کی ترکیب بن گئی، ان دنوں  یہ ایک اسکول میں تدریس (Teaching) کرتے 



1   وسائلِ بخشش (مرمّم) ، ص٥١٣ ۔   مطبوعہ مکتبۃ المدینہ، باب المدینہ کراچی

2   وسائلِ بخشش (مرمّم) ، ص٣٣١ ۔   مطبوعہ مکتبۃ المدینہ، باب المدینہ کراچی

1  وسائلِ بخشش (مرمّم) ، ص٦٤٧ ۔   مطبوعہ مکتبۃ المدینہ، باب المدینہ کراچی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن