دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aqeeda-e-Aakhirat | عقیدۂ آخرت

book_icon
عقیدۂ آخرت

رہ جائے گا؟ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  عقیدۂ آخرت کی تکذیب کرنے والا صرف کسی ایک طبقے کی تکذیب نہیں کرتا بلکہ ابتداء سے لے کر آج تک ہر عہد کے سارے انسانوں کو وہ جھوٹا ثابت کرنا چاہتا ہے  ۔

یہ تو چند جھلکیاں تھی اب کتاب کی ورق گردانی کرتے ہوئے محسنِ ملت کی ایمان افروزتحریرسے استفادہ کیجئے ، نیزیادرہے کہ اس کتاب پر مجلس"المدینۃ العلمیۃ" کی طرف سے مندرجہ ذیل کام کئے گئے ہیں :

·       اکثر مقامات پر آیات کے ترجموں پر اکتفا تھا تو ان کی آیات بھی ذکر کردی گئیں اور اصل کتاب سے جداکرنے کیلئے انہیں بریکٹ میں کردیا گیا ہے  ۔

·       جہاں آیات کا ترجمہ نہیں کیا گیاتھا وہاں "کنز الایمان" سے بریکٹ میں ان کا ترجمہ کردیا گیا ہے  ۔

·       اصل کتاب میں آیات کا حوالہ جس طرح دیا گیا تھااسے اسی طرح برقرار رکھتے ہوئے قاری کی مزید آسانی کیلئے حاشیہ میں سورت کے نام، پارہ نمبر اور آیت نمبر کے ساتھ تخریج کردی گئی ہے اورجہاں اصل کتاب میں آیت کی تخریج نہیں کی گئی تھی اسکی تخریج کابھی حاشیہ میں اہتمام کیاگیاہے  ۔

·       جن آیات کے حوالہ یاترجمہ میں کتابت کی غلطی لگی ان مقامات کاقرآن پاک اورکنز الایمان سے تقابل کرکے متن میں ان کی تصحیح  کرتے ہوئے حاشیہ میں وضاحت کردی گئی ہے  ۔

·       مضمون کی مناسبت سے نئی ہیڈنگزکااضافہ اور بریکٹ کے ذریعے مصنّف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی ہیڈنگز سے انہیں ممتاز کردیا گیا ہے  ۔

·       جہاں تخریج کی ضرورت تھی وہاں تخریج بھی کردی گئی ہے  ۔

·       مشکل الفاظ پر اعراب اورحاشیہ میں ان کے معنیٰ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے  ۔

·       آخر میں ماخذ ومراجع وفہرست کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے  ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ اس کوشش کو قبول فرمائے اور ہمارے ہر عمل کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرمائے اور اس کو عوام وخواص کیلئے نفع بخش بنائے !

آمین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہَ وَاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ

ابو الحسن فضیل رضا القادری العطاری عَـفَا عَنْہُ الْبَارِی

عالمِ برزخ

   دنیا اور آخرت کے درمیان ایک اور عالم ہے جس کو برزخ کہتے ہیں ، مرنے کے بعد اور قیامت سے پہلے تمام اِنس وجن کو حسبِ مراتب اُس میں رہنا ہوتا ہے اور یہ عالم اِس دنیا سے بہت بڑا ہے ۔ دنیا کے ساتھ برزخ کو وہی نسبت ہے جو ماں کے پیٹ کے ساتھ دنیا کو ، برزخ میں کسی کو آرام ہے اور کسی کو تکلیف ۔  (بہار شریعت، ۱/۹۸)

 

عقیدۂ آخرت

توحید کے بعددوسری صفت جو ہر زمانے میں تمام انبیاء عَلَیْہِمُ السَّلَام پر مُنْکَشِف([1])  کی گئی اور جس کی تعلیم دینے پر وہ مامور کیے گئے وہ آخرت پر یقین رکھنا تھا کیونکہ دین کا پہلا بنیادی اصول یہ ہے کہ ہمارا رب صرف اللہہے جس کی عبادت کی جانی چاہیے اوردوسرا بنیادی اصول آخرت پر یقین رکھنا ہے جسے سورۃ البقرہ۲کی پہلی ہی آیت میں عَلَی التَّـرْ تِیب([2]) اس طرح   فرمایا گیا ہے کہ

الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ ([3]) (ترجمهٔ کنز الایمان:وہ جو بے دیکھے ایمان لائیں ) اور وَ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَؕ   ([4]) (ترجمهٔ کنز الایمان:اور آخرت پر یقین رکھیں ) اور ایسے ہی لوگوں کو ان ہی آیات میں مُتَّقِین (ڈر والے ) کے لقب سے نوازا گیا ہے اور بلند مرتبہ کتاب (قرآن) ایسے ہی ڈر والوں کی ہدایت کے لیے نازل فرمائی گئی ہے  ۔

(انتخاب ِانبیاء کی اہم وجہ:)

خدائے تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ نبیوں کو اگر کلمۂ حق بلند کرنے کے لیے منتخب کیا تو منتخب کیے جانے کی وجہ صرف یہ نہ تھی کہ وہاُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ (قدرت اور علم والے ) تھے ، بلکہ جیسا خود خدائے تعالیٰ سورۂ صٓ ۳۸کے رکوع۴ میں فرماتا ہے کہ ان چیدہ بندوں کو منتخب کیے جانے کی وجہ ان کی یہ خالص  صفت تھی کہ وہ دارِ آخرت کو یادرکھتے تھے اور دوسروں کو بھی یاد دلاتے تھے  ۔

ارشاد ہے :

وَ اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ(۴۵)اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِۚ(۴۶)

اوریادکروہمارے بندوں ابراہیم اوراسحٰق اور یعقوب قدرت اورعلم والوں کو بیشک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے امتیاز بخشا  کہ وہ اس گھر کی یاد ہے  ۔

(فلاح ونجات کا مجرب نسخہ: )

جب کوئی اللہ اوراس کی قدرت اورحکمت پر ایمان لے آتا ہے تو وہ ایسا سہارا تھام لیتا ہے جو کبھی ٹوٹنے والا نہیں اور وہ نتیجتاً([5])فلاح کاحقدار بن کر اس چیز کو پالیتا ہے جس کا اس سے وعدہ کیا جاتا رہا



[1]    آشکار ۔

[2]    ترتیب کے ساتھ ۔

[3]     پ۱، البقرة: ۳ ۔

[4]    پ۱، البقرة: ۴ ۔

[5]    اس کے بدلے میں ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن