دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aqaid e Nasfe | عقائد نسفی

* عقائدِ نسفی (اردو، عربی)*

book_icon
عقائد نسفی
            
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ، وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن ۔

* عقائدِ نسفی (اردو، عربی)*

(صفحات:16)

سبق:1

(حقائقِ اشیا، علم کے اسباب: صحیح حواس/ سچی خبر/عقل)

[1]اہل حق (علماء ِ اہل سنّت وجماعت ) نے فرمایا : اشیا کی حقیقتیں موجودہیں اور ان حقیقتوں کا علم بھی ثابت ہے، برخلاف سُوفِسْطائیہ (فلسفیوں کا ایک گروہ جو حقائقِ اشیا کے منکر ہیں) کے۔ [2]مخلوق کے لیے علم کے ذرائع تین ہیں:(1) حواسِ سلیمہ (2)خبرِ صادق اور(3) عقل ۔ جب کہ حواس پانچ ہیں: سننا ، دیکھنا، سونگھنا،چکھنا اورچھونا۔ان حواس میں سے ہر حاسہ صرف اسی چیز کا ادراک کرتا ہے جس کے لیے وہ بنایا گیا ہے۔(مثلاً : آنکھ کو دیکھنے کے لیے بنایا گیا ہے) [3]خبرِ صادق کی دو قسمیں ہیں: :خبرِ مُتواتِر: وہ خبر جو اتنے کثیر لوگوں کی زبان پر جاری ہو جن کے جھوٹ پر متفق ہونے کا تصور نہ کیا جاسکے ۔ اور یہ خبر علمِ بدیہی کا سبب بنتی ہے ،جیسے: ماضی کے بادشاہوں اور دور دراز کے شہروں کا علم۔ :خبرِ رسول: رسولُ اللہ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی خبر ہے جس کی رسالت معجزہ سے ثابت ہو۔ [4]رسولُ اللہ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی خبر سے حاصل ہونے والا علم استدلالی یقین کا سبب ہوتا ہے، لیکن یقین اور ثبات کے لحاظ سے وہ علمِ ضروری (بدیہی) کے مشابہ ہوتا ہے۔ [5]عقل بھی یقینی علم کا سبب ہے۔( وہ امر جو عقل سے بدیہی طور پر ثابت ہو وہ ’’ضروری‘‘ہے ،جیسے: کُل کا اپنی جز سے بڑا ہونے کا علم۔ اور جو علم غور و فکر اور استدلال سے ثابت ہو وہ’’اکتسابی‘‘ ہے۔جیسے: آگ کو دیکھ کر دھوئیں کا علم حاصل ہونا) [6]الہام اہل حق کے نزدیک کسی شے کی صحت کی (یقینی )معرفت کے اسباب میں سے نہیں ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن