دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Apni Pareshani Zahir Karna Kesa | اپنی پریشانی ظاہر کرنا کیسا ؟

book_icon
اپنی پریشانی ظاہر کرنا کیسا ؟

باپ بنے گا (8)حاملہ  شہادت کی انگلی اپنی ناف کے گردگھماتے ہوئے یَامَتِیْنُ 70بار پڑھے ۔ یہ عمل 40دن تک جاری  رکھے ، اللہ کے فضل و کرم سے بیٹا عنایت ہو گا۔ اِس عمل میں ہر مَرَض کا علاج ہے ۔ کوئی سا بھی مریض یہ عمل کرے تو اِن شاءَ اللہ  شفا پائے۔ (ناف سے کپڑا ہٹانے کی ضرورت نہیں ، کپڑے کے اوپر ہی سے یہ عمل کرنا ہے) (9)حاملہ کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر شوہَراِس طرح کہے : ’’اِنْ کَانَ ذَکَرًا فَقَدْ  سَمَّیْتُهُ مُحَمَّدًا۔ ترجمہ : اگر لڑکا ہے تو میں نے اس کا نام محمَّد رکھا‘‘ ( اِن شاءَ اللہ لڑکا پیدا ہوگا۔ اگر کہتے وقت عَرَبی عِبارت کے معنیٰ ذِہن میں ہوں تو ترجمے کے الفاظ کہنے کی ضرورت نہیں ورنہ ترجمے کے الفاظ بھی کہہ لیں)

(10)دشمن  سے حفاظت کیلئے : لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے بکثرت پڑھنے سے اِن شاءَ اللہ دشمن سے حفاظت ہوگی۔ (11)گم شُدہ انسان وغیرہ ملنے اور ہر حاجت کیلئے : اللہ پاک کی رحمت پر مضبوط بھروسے کے ساتھ چلتے پھرتے ،  وُضو بے وُضو زیادہ سے زیادہ تعداد میں یَارَبِّ مُوْسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ط پڑھتے رہئے۔ اسی دَوران چند بار دُرُود شریف  بھی پڑھ لیجئے۔ گم شدہ انسان ، سونا ، مال ، گاڑی وغیرہ اِن شاءَ اللہ مل جائیں گے۔ بلکہ دیگر حاجات کیلئے بھی یہ عمل مفید ہے۔ (12)اثرات کا روحانی علاج : لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ 41بار لکھ (یا لکھوا)کر پلاسٹک کوٹنگ کرکے چمڑے یا ریگزین یا کپڑے میں سی کر بازو میں باندھنے یا گلے میں پہن لینے سے ، اِنْ  شَاء َاللہ اثرات دُور ہوں گے۔ (13) جادو کاروحانی علاج : لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ 101بار پڑھ کر سحر زدہ ( یعنی جس پر جادو کیا گیا ہو اُس) پر دَم کر دیا جائے یایہی لکھ (یالکھوا )کر دھو کر پلا دیاجائے تو اِن شاءَ اللہ   سحر(یعنی جادو) کا اثر ختم ہو جا ئے گا۔ (14)اگر نیند نہ آتی ہو تو : اگر نیند نہ آتی ہو تو لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ 11بار پڑھ کر اپنے اُوپر دم کر دیجئے ،  اِن شاءَ اللہ نیند آ جائے گی۔ (15)کینسر کا روحانی علاج : اوّل آخر گیارہ بار دُرُودِ ابراہیمی اور درمیان میں’’ سورۂ مریم‘‘ پڑھ کرپانی پر دم کیجئے ، ضرورتاً دوسرا پانی ملاتے رہئے ، مریض وہی پانی سارا دن پئے ، یہ عمل 40 دن تک بلاناغہ کرتے رہئے ، اِن شاءَ اللہ شِفا حاصل ہو گی۔ (دوسرا بھی پڑھ کر دم کر کے مریض کو پلا سکتا ہے)(16)بخار کا روحانی علاج : یَاغَفُوْرُ  کاغذ پر تین بار لکھ( یا لکھوا)کرپلاسٹک کوٹنگ کرکے چمڑے یا ریگزین یا کپڑے میں سی کرگلے میں ڈال یا بازو پر باندھ دیجئے ، اِن شاءَ اللہ ہر قسم کے بخار سے نجات ملے گی۔ (17)ہیپا ٹائٹس کا روحانی علاج : ہربار  بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِطکے ساتھ “ سورۂ قُرَیش “ 21بار (اوّل آخِر 11 بار دُرُود  شریف) پڑھ (یاپڑھوا)کر آبِ زم زم شریف یا اُس پانی میں جس کے اندر آبِ زم زم شریف کے چند قطرے شامل ہوں ، دم کیجئے اور روزانہ صبح ، دوپہر اور شام پی لیجئے۔ اِن شاءَ اللہ 40روز کے اندر اندر شِفا یاب ہو جائیں گے۔ (صرف ا یک بار دَم کیا ہوا پانی کافی ہے حسبِ ضرورت مزید پانی ملا لیجئے) (18)پِتّے اورمثانے کی پتھری کا روحانی علاج : لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ 46بار سادہ کاغذ پر لکھ کر پانی میں دھو   کر پینے سے پتے اور مثانے کی پتھری اِن شاءَ اللہ ریزہ ریزہ ہو کر نکل جائے گی۔ (مدّتِ علاج : تا حصولِ شفا) (19)دل اور سینے کی بیماریوں کا روحانی علاج : لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ 75بار پڑھ کر دل میں سوراخ والے بچّے نیز گھبراہٹ ، دل اور سینے کے تمام مریضوں کے سینے پر دم کرنا بِفَضلہٖ تعالیٰ مفید ہے۔ (20)ہر طرح کے مریض کا روحانی علاج : یَامُعِیْدُ دائمی مریض ہر وقت پڑھتا رہے ،  اللہ پاک صحت عنایت فرمائے گا۔

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن