دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Apni Pareshani Zahir Karna Kesa | اپنی پریشانی ظاہر کرنا کیسا ؟

book_icon
اپنی پریشانی ظاہر کرنا کیسا ؟

جان کا صدقہ کس چیز سے دینا بہتر ہے؟

سُوال : لوگ مختلف چیزوں کا صدقہ دیتے ہیں ، اگر جان کا صدقہ دینا ہو تو کس چیز سے دینا بہتر ہے؟ ([1])

جواب : جان کا صدقہ دینا ہو تو جانور کی جان کا صدقہ دیا جائے۔ مثلاً کوئی سَفَر پر جارہا ہے تو اُس کے زندہ سَلامت لوٹ کر آنے کے لئے یا کوئی مَریض ہے تو اُس کے تندرست ہونے کے لئے کوئی مُرغی وغیرہ حَلال جانور ذَبح کردیا جائے ، یا کسی کو زندہ دے دیا جائے کہ اِسے ذَبح کردینا۔ لیکن اِس میں رِسک فیکٹر یہ ہے کہ ہوسکتا ہے جسے زندہ دیں وہ اُسے ذَبح کرنے کے بجائے آگے بیچ دے۔ مثلاً کسی راہ چلتے فقیر کو مُرغی دے دی ، اب وہ پکائے کہاں؟ اِس لئے وہ جاکر بیچ دے گا ، یہی حال بکروں کا بھی ہوتا ہے۔ اِس لئے خود اپنے سامنے کاٹیں یا کسی قابلِ اِعتِماد آدمی کو دیں جو بولے کہ ہم کاٹ دیں گے۔ یہ ایک بہتر صورت بتائی ہے ، باقی اگر کسی کو زندہ دیا اور اس نے آگے بیچ دیا تو یہ جائز ہے اور خیرات کہلائے گی۔ میری زیادہ تر کوشش ہوتی ہے کہ نفلی صدقے کے لئے لفظ ’’خیرات‘‘ بولوں۔ عَرَبی میں ’’خیرات‘‘ خیر کی جمع ہے۔ اُردو میں راہِ خُدا میں کوئی چیز دینا خیرات کہلاتا ہے۔ صدقہ کا معنیٰ بہت وسیع ہے۔ مسلمان کے سامنے مسکرانا بھی صدقہ ہے۔ (ترمذی ، 3 / 384 ، حدیث : 1963ملتقطا) راستے سے کوئی تکلیف دِہ چیز مثلاً پتّھر اور کانٹا وغیرہ ہٹا دینا بھی صدقہ ہے۔ ( ترمذی ، 3 / 384 ، حدیث : 1963ملتقطا)

دِینی طبقے کا دُنیاوی طبقے پر رشک کرنا کیسا؟

سُوال : بعض اَوقات دینی طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو دُنیاوی لوگوں کا رکھ رکھاؤ دیکھ کر رشک آتا ہے ، ایسی صُورت میں کیا کرنا چاہیے؟ ([2])

جواب : اگر کوئی عالِم یا حافِظ صاحب یہ سوچیں کہ ’’میں نے علم حاصل کیا ہے ، اِس کے اِتنے اِتنے فضائل اور مرتبے ہیں ، لیکن میری اِمامت ہے اورتنخواہ اِتنی سی ہے ، جبکہ فُلاں شخص سُودی اِدارے میں کام کرتا ہے ، نہ اُس کی داڑھی ہے ، نہ لباس اِسلامی ہے اور نہ ہی اُس کے پاس علمِ دین ہے ، اُس کی تو اِتنی ساری تنخواہ ہے۔ ‘‘ تو اُنہیں یہ کہا جائے کہ “ ٹھیک ہے ، آپ کو بڑی سَروِس دِلا دیتے ہیں ، مگر شرط یہ ہے کہ آپ کوعلمِ دین بھلا دیا جائے گا ، حفظِ قرآن بھی ختم کردیا جائے گا ، پھر آپ حافِظ صاحب نہیں رہیں گے ، آپ حضرت ، مولانا ، دامت بَرَکاتُہمُ العالیہنہیں رہیں گے ، بلکہ Mister کہلائیں گے۔ کیا آ پ کو منظور ہے؟ “  ظاہِر ہے وہ یہ سب سُن کر اِنکار کردے گا کہ ’’نہیں ، یہ نادانی ہے۔ ‘‘ علمِ دین اور حفظِ قرآن کی قدر ہے ، اصل مالدار آپ ہیں۔ اُس کے پاس جو دُنیاوی ڈِگریاں ہیں وہ قبر میں کام نہیں آئیں گی ، جبکہ آپ کی علمِ دین اور حفظِ قرآن کی ڈِگری قبر و آخرت میں کام آئے گی۔ آپ اپنا گندم کا چھوٹا دانہ دیکھ کر یہ بات کر رہے ہیں ، حالانکہ سامنے جو خوبصورتی نظر آرہی ہے وہ بُلبُلہ ہے ، اُس کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے تو پھٹ جائے گا۔ جبکہ آپ کا گندم کا اِتنا سا دانہ آپ کی جان اور اِیمان بچائے گا۔ یہ گندم کا دانہ آپ کا سرمایہ ہے۔ اگر یہ بھی نہ ہو تو بعض اَوقات فقر ، اِنسان کو کُفر تک لے جاتا ہے۔

کام پُورا ہوتے ہوتے کیوں رہ جاتا ہے؟

سُوال : کام پُورا ہوتے ہوتے رہ جانے کی کیا وجہ ہوتی ہے؟ (SMSکے ذریعے سُوال)

جواب : اَصل وجہ اللہ پاک جانے۔ بارہا ایسا ہوتا ہے کہ کام ہوتے ہوتے اِس لئے رہ جاتا ہے کہ وہ کام نہ ہونے میں اُس کی بھلائی ہوتی ہے۔ مثلاً اِسکوٹر بننے کے لئے دی تھی اور بہت ضروری کام سے کہیں جانا تھا۔ جب بنانے والے کے پاس گئے تو اُس نے بولا کہ ’’ کل مِلے گی ، ایک پُرزہ مجھے مِلا نہیں ، کل بڑی مارکیٹ جاؤں گا ، وہاں سے لاؤں گا‘‘ اب بندہ پیچ و تاب کھاتا ہوا اور بَڑبَڑاتا ہوا بس میں بیٹھ کر چلا گیا۔ اب اِس میں بہتری کی صُورَت یہ ہے کہ ہوسکتا ہے ’’تقدیر ِمعلّق‘‘ یہ ہو کہ اگر یہ اِسکوٹر پر بیٹھ کر جائے گا تو ٹرک ٹکّر مارے گا ، اِس کا سَر فُٹ پاتھ سے ٹکرائے گا اور یہ قومے میں چلا جائے گا یا مَر جائے گا۔ یہ سمجھانے کے لئے ایک مثال ہے کہ ہمارے حق میں کیا بہتر ہے؟ ہمیں نہیں پتا ہوتا ، اِس لئے اللہ پاک کی رِضا پر راضی رہے۔ اللہ پاک جو کرتا ہے صحیح کرتا ہے۔ اِس حوالے سے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’عُیُوْنُ الْحِکَایَات‘‘میں گدھے ، مُرغ اور کتّے کی ایک طویل حکایت([3]) موجود ہے۔ اگر کوئی کام نہیں ہوتا تو کوئی بات نہیں ، آج نہیں تو کل ہوجائے گا۔ ہوسکتا ہے اُس کام کے نہ ہونے میں ہی کوئی حکمت ہو۔ مثلاً اگر ہم دولت مند نہیں بن رہے تو ہوسکتا ہے کہ یہ ہمارے



[1]…… یہ سُوال شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اَہلِ سنَّت دامت بَرَکاتہم العالیہ  کا عطا فرمودہ  ہی ہے۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت)

[2]…… یہ سُوال شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اَہلِ سنَّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت)

[3]…… ایک نیک شخص کسی جنگل میں رہا کرتا تھا ، اُس مَردِ صالح کے پاس ایک مُرغ ، ایک گدھا اور ایک کتّا تھا ، مُرغ صبح سویرے اُسے نماز کے لئے جگاتا ، گدھے پر وہ پانی اور دیگر سامان لاد کرلاتا اور کتّا اُس کے مال ومتا ع اور دیگر چیزوں کی رکھوالی کرتا۔ ایک دن ایسا ہوا کہ اُس کے مُرغ کو ایک لومڑی کھاگئی ، جب اُس نیک شخص کو معلوم ہو اتو اُس نے کہا : میرے لئے اِس میں بہتری ہوگی ، لیکن گھر والے اس سے بہت پریشان ہوئے کہ ہمارا نقصان ہوگیا۔ چند دن کے بعد ایک بھیڑیا آیا اور اُس نے اُن کے گدھے کو چیر پھاڑ ڈالا ، جب گھر والوں کو اِس کی اطلاع ملی تو وہ بہت غمگین ہوئے اور آہ وزاری کرنے لگے کہ ہمارا بہت بڑا نقصان ہوگیا ، لیکن اس نیک شخص نے کوئی بے صبری والے جملے زبان سے نہ نکالے بلکہ کہا کہ اس گدھے کے مرجانے ہی میں ہماری عافیت ہوگی۔ پھر کچھ عرصہ کے بعد کُتے کو بھی بیماری نے آلیا اور وہ بھی مرگیا ، لیکن اُس صابِر و شاکر شخص نے پھر بھی بے صبر ی اور ناشکری کا مُظاہر ہ نہ کیا ، بلکہ وہی اَلفاظ دہرائے کہ ہمارے لئے اِس کے ہلاک ہوجانے میں ہی عافیت ہوگی۔ وقت گزرتا رہا ، کچھ دنوں کے بعد دشمنوں نے رات کو اُس جنگل کی آبادی پر حملہ کیا اور اُن تمام لوگو ں کو پکڑ کر لے گئے جو اُس جنگل میں رہتے تھے ، ان سب کی قید کا سبب یہ بنا کہ اُن کے پاس جانور وغیرہ موجود تھے جن کی آواز سُن کر دشمن متوجہ ہوگیا اور دشمنوں نے جانوروں کی آواز سے اُن کی رِہائش کی جگہ معلوم کرلی ، پھر ان سب کو اُن کے مال واَسباب سمیت قیدکر کے لے گئے۔    لیکن وہ نیک شخص اور اُس کا ساز وسامان سب بالکل محفو ظ رہا ، کیونکہ اُس کے پاس کوئی جانور ہی نہ تھا جس کی آواز سن کر دشمن اس کے گھر کی طر ف آتے ۔ اب اس نیک مرد کا یقین اِس بات پر مزید پختہ ہوگیا کہ اللہ کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور ہوتی ہے۔ (عیون الحکایات ، ، ص121۔ عیون الحکایات(مترجم) ، حصّہ اوّل ، ص187)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن