30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِرشاد : کُھرچَن کھانا سُنَّت ہے کہ ”ہمارے میٹھے میٹھےآقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کُھرچَن کھانا پسند فرماتے تھے۔“ ([1])اور آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پسند ہماری پسند۔جب ہانڈی پکائی جاتی ہے توغِذائیت نیچے کی طرف اُترتی ہےلہٰذا کُھرچَن میں زِیادہ غِذائیت ہوتی ہے۔مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیم الاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں : ہانڈی کی کُھرچَن لذِیذ بھی ہوتی ہے زود ہضم بھی۔تمام ہانڈی کی طاقت ایک طرف اور کُھرچَن کی طا قت ایک طرف۔ غرضیکہ چاول وغیرہ کی کُھرچَن میں بَہُت خوبیاں ہیں ۔([2])
دُعا میں اِدھراُدھرد یکھنے کے نقصانات
عرض : دُعا میں اکثر لوگ اِدھر اُدھر دیکھتے اور ناخنوں وغیرہ سے کھیلتے نظر آتے ہیں ، اِس کی کوئی خاص وجہ ہو تو بیان فرمادیجیے۔
اِرشاد : حدیثِ پاک میں ہے : اَلدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَۃِ یعنی دعا عبادَت کا مَغْز ہے۔([3]) دُعا جب اِتنی عظیم ُ الشّان عبادت ٹھہری تو پھر شیطان کیوں نہ اس عبادت میں خَلل اَنداز ہوگا؟یہی وجہ ہے کہ شاذونادر ہی کوئی مسلمان ایسا ہوگا جو دُعا کے ظاہری و باطِنی آداب کا لحاظ رکھتے ہوئے دُعا مانگتا ہوگا۔
یاد رکھیے!دُعا مانگتے وقت اِدھر اُدھر دیکھتے رہنا اور ناخنوں وغیرہ سے کھیلتے رہنا لاپرواہی اور غفلت کی علامت ہے لہٰذا جب بھی دُعا مانگیں تو ظاہری بدن کی عاجزی وانکساری کے ساتھ ساتھ دل بھی حاضر ہو اور دُعا کی قبولیت کا یقین بھی کہ حدیثِ پاک میں ہے : اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دُعا کرو قبولیت کا یقین رکھتے ہوئے اور جان رکھو کہ بے شکاللہ عَزَّوَجَلَّ کسی غافل کھیلنے والے دل کی دُعا قبول نہیں فرماتا۔([4])دورانِ دُعا اِدھر اُدھر دیکھنے سے بچیے کہ ”دُعا میں اِدھر اُدھر دیکھنے سے زَوالِ بَصَریعنی نظر کمزور ہوجانے کا اَندیشہ ہے۔“([5])
ہمیشہ نگاہوں کو اپنی جھکا کر
کروں خاشِعانہ دُعا یاالٰہی (وسائلِ بخشش)
دُعا میں ہاتھ اُٹھانے کا طریقہ
عرض : دُعا میں ہاتھ اُٹھانے کا طریقہ اِرشاد فرمادیجیے۔
اِرشاد : دُعا میں ہاتھ اُٹھانے کے چار طریقے پیشِ خدمت ہیں : ”جب بھی دُعا مانگیں دونوں ہاتھ اِس طرح اُٹھائیں کہ(۱)سینے کی سیدھ میں رہیں(۲)یا کاندھوں کی سیدھ میں رہیں(۳)یا چہرے کی سیدھ میں رہیں(۴)یا اتنے بلند ہو جائیں کہ بغل کی سفیدی نظر آجائے۔چاروں صورتوں میں ہتھیلیاں آسمان کی طرف کھلی رہیں کہ دُعا کا قبلہ آسمان ہے۔“([6])
جن کو سوئے آسماں پھیلا کے جل تھل بھر دیے
صَدقہ اُن ہاتھوں کا پیارے ہم کو بھی درکار ہے (حدائقِ بخشش )
بَغل کی سَفیدی نظرآنے کی وضاحت
عرض : دُعا میں ہاتھ اٹھانے کا چوتھا طریقہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ”ہاتھ اتنے بُلند ہو جائیں کہ بغل کی سفیدی نظر آجائے“مگر قمیص یا کُرتے میں یہ ممکِن نہیں، برائے کرم اس کی وضاحت فرما دیجیے۔
اِرشاد : ہمارے میٹھے میٹھےآقا، مکی مدنی مصطفےٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اگرچِہ کُرتا مبارَک بھی زَیبِ بدنِ اَطہر فرماتے تھے مگر بارہا آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کُرتے کی جگہ چادر شریف ہی لپیٹ لیتے ، وِصالِ ظاہری کے وَقْت بھی جسمِ منوّر پر چادر شریف اورتہبند اَطہرتھا جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا ابوبردہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں حضرتِ سیِّدتنا عائشہ صدّیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کےپاس گیاانہوں نے یمن کابنا ہوا ایک موٹے کپڑے کا تہبند نکالا اور ایک چادر نکالی جس کو مُلَبَّدَہکہا جاتاہے پھر انہوں نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم کھا کرفرمایا کہ محبوبِ ربِّ ذُوالجلال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے انہی دو کپڑوں میں وصال فرمایا۔ ([7])لہٰذا چادر مُطَہّرجب زَیبِ بدنِ اَطہر ہوتی اور مدینے کے تاجْور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ دُعا میں اگر دستِ اَنورسرِ مَعنبر سے اُوپر اُٹھاتے تو بغلِ منوّر کی سَفیدی ظاہر ہوجاتی۔
عرض : کیا نابالغ اِیصالِ ثواب کرسکتاہے؟
اِرشاد : جی ہاں کرسکتاہے۔([8])نابالغ فائدے میں رہتا ہے۔اس کے گناہ بھی نہیں لکھے جاتے اور اِس کی نیکیاں مقبول ہیں۔اس پر وضو لازم ہے نہ غسل کہ وہ ابھی ان اَحکام کا مکلف نہیں ہوا۔ہاں! اسے نماز کے لیے وُضو کرنے کا کہا جائے تاکہ اس کی عادت پڑے۔فتاویٰ فقیۂ ملت میں ہے : نابالغ اپنے اَوراد ووظائف اور قرآنِ کریم کی تِلاوت کا ثواب دوسرے کو پَہُنچانے کے لئے جس کو چاہے دے سکتا ہے کہ اس میں نابالغ کا کچھ نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہے۔([9])
[1] مشکاةُ المصابیح، کتاب الاطعمة، الفصل الثانی، ۲/ ۹۷، حدیث : ۴۲۱۷
[2] مرآۃ المناجیح، ۶/ ۳۷
[3] تِرمِذی، کتاب الدعوات، باب ما جاء فی فضل الدعاء، ۵/ ۲۴۳، حدیث : ۳۳۸۲
[4] تِرمِذی، کتاب الدعوات، باب ما جاء فی جامع الدعوات... الخ، ۵/ ۲۹۲، حدیث : ۳۴۹۰
[5] فضائلِ دعا، ص۶۷ ملخصاً
[6] فضائلِ دعا، ص۷۵۔۷۶ ماخوذاً
[7] مُسلِم، کتاب اللباس والزینة، باب التواضع فی اللباس ...الخ، ص ۱۱۵۲، حدیث : ۲۰۸۰
[8] فتاویٰ رضویہ، ۹/ ۶۴۲ ماخوذاً
[9] فتاویٰ فقیہِ ملت ، ۱/ ۲۸۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع