دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Apnay Liye Kafan Tayyar Rakhna Kaisa? | اپنے لیے کفن تیار رکھنا کیسا؟

book_icon
اپنے لیے کفن تیار رکھنا کیسا؟

اورفرماتاہے :

مِنْهَا خَلَقْنٰكُمْ وَ فِیْهَا نُعِیْدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً اُخْرٰى(۵۵) ۱۶، طٰہٰ : ۵۵)

ترجَمۂ کنزُالایمان : ہم نے زمین ہی سے تمہیں بنایا اور اسی میں تمہیں پھر لے جائیں گے اور اسی سے تمہیں دوبارہ نکالیں گے۔

یعنی مرنے کے بعد پھر زمین سے اُٹھائے جاؤ گے ۔یہ عقیدہ مسلمانوں کاہے کہ مرنے کے بعد بعث (یعنی اُٹھنا) ہو گا۔ اپنی اپنی قبروں سے اُٹھائے جائیں گے، نہ یہ کہ ایک رُوح مُتَعدَّد اَجسام لیتی ر ہے۔([1])بعض اوقات عورتیں غصّہ میں آ کر بچّے کو کہہ دیتی ہیں : کون سے جنم میں سُدھرے گا؟مَعَاذَ اللہ  عَزَّوَجَلَّ یہ غیر مسلموں  سے سیکھا ہے کیونکہ اِسلامی عقیدے میں ہر ایک کاایک ہی بارجنم ہوتا ہے۔اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  ہمیں اسلامی  عقائدومعاملات سیکھنے اور پھر ان کے مطابق عمل کرنے  کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    

دُنیا کے تمام پا نیوں سے افضل پانی

عرض : دُنیا کے تمام پانیوں میں کون سا پانی سب سے افضل ہے؟

اِرشاد : دُنیا کے تمام پانیوں میں سب سے افضل پانی وہ ہے جوسرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار، بعطائے پروردگار دوعالم کے مالک ومختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی نورانی اُنگلیوں سے نکلا ہے چنانچہ فقہ ٔ حنفی کی مشہور ومعروف کتاب اَلاشباہ وَالنَّظائِرمیں ہے : جوپانی سرکارِ عالی وقار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی مبارک اُنگلیوں سے نکلا وہ پانی تمام پانیوں سے افضل ہے۔([2])

اس کی شرح میں حضرتِ سَیِّدُنا علّامہ شیخ احمد بن محمد حمویعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِ الْقَوِیفرماتے ہیں : تمام پانیوں میں سب سے افضل وہ  پانی ہے جو نبیٔ کریم ، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی مبارک اُنگلیوں سے نکلا ، اس کے بعد آبِ زمزم، اس کے بعد آبِ کوثر، پھر اس کے بعد دریائے نیل کا پانی افضل ہے اور اس کے بعد با قی نہروں کا پانی افضل ہے ۔([3])

مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیم الاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں :  آبِ زم زم سا رے پا نیوں سےحتّٰی کہ جنت کے کو ثر وسلسبیل سے بھی افضل ہے ورنہ فرشتے کوثر لاتےاور کیوں نہ ہو کہ یہ پانی حضرتِ اسمٰعیلعَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے پاؤں سے پیدا ہوا۔اس لیے افضل وہ پانی ہے جس کے چشمےحضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی اُنگلیوں سے چھوٹے اس پانی سے (بھی)افضل حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کے مُنہ شریف کا لُعاب ہےکہ ان دونوں  پانیوں کو حضور سیِّدُالانبیاء  (عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)سے نسبت ہے ۔ ([4])

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!معلوم ہواکہ ہمارے پیارےآقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی مبارک انگلیوں سے نکلنے والا پانی دنیا کے تمام پانیوں سے افضل ہے۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی انگلیوں سے پانی کے چشمے جاری ہونا یقیناً آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   کا عظیم الشان معجزہ ہے اس معجزے کا ذکر کرتے ہوئے حضرتِ سیِّدُنا اَنسرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے شَہَنْشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ، فیض گنجینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو دیکھا کہ جبکہ عصر کی نماز کا وقت قریب ہوا اور لوگوں نے پانی تلاش کیاتو نہ پایا تو سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کے پاس تھوڑا سا پانی لایا گیا، سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے اُس برتن میں اپنا دَستِ اَقدس رکھا اور لوگوں کوحکم دیا کہ وہ اس سے وُضُو کریں۔ حضرتِ سیِّدُنااَنسرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ پانی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی مبارک اُنگلیوں سے پھوٹ رہا ہے یہاں تک کہ سب لوگوں نے وُضُو کر لیا۔([5]) اس عظیم الشان معجزے کی عکاسی کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنَّت، مجدِّدِ دین وملت مولانا شاہ امام احمد رضاخانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکیا خوب اِرشاد فرماتےہیں      ؎

    اُنگلیاں ہیں فیض پر، ٹوٹے ہیں پیاسے جُھوم کر

                                           ندیاں پنج آبِ رَحمت کی ہیں جاری واہ واہ!      (حدائقِ بخشش)

مچھلی کا خون پاک ہے یا ناپاک؟

عرض : مچھلی کا خون پاک ہے یا ناپاک؟

اِرشاد : مچھلی کا خون پاک ہےکیونکہ وہ  بظاہر خون ہےمگر حقیقتاً خون نہیں ہوتا ۔([6]) صَدرُالشَّریعہ، بَدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں :  مچھلی اور پانی کے دیگر جانوروں اور کھٹمل اور مچھر کا خون پاک ہے۔([7])

تبدیل شدہ کپڑا پہننے کا حکم

عرض : اگر دھوبی کے یہاں سے کپڑا تبدیل ہوکر آیا تو اسے  پہن سکتے ہیں یا نہیں؟

اِرشاد : ایسا تبدیل شدہ کپڑا نہیں پہن سکتے کہ یہ حرام ہے اور ایسے کپڑے  میں نماز پڑھنابھی مکروۂ تحریمی ہےچنانچہ فتاویٰ رضویہ، جلد7صفحہ298پر ہے : ”بدلا ہوا کپڑا پہننا مرد وعورت سب کو حرام ہے اور اس سے نماز مکروہِ تحریمی۔“

کُھرچن کھانا کیسا؟

عرض :  کُھرچَن کھانا کیسا ہے؟

 



[1]     فتاویٰ امجدیہ ، ۲/ ۴۴۳-۴۴۴، حصہ ۴

[2]     الاشباہ  والنظائِر، الفن الرابع الالغاز، کتاب الطھار ة، ص۳۴۱

[3]     غمز عیون البصائِر، الفن الرابع الالغاز، کتاب الطھار ة، ۳/ ۲۶۲

[4]     مرآۃالمناجیح،  ۸/ ۱۱۴

[5]     بخاری، کتاب الوضو، باب التماس الوضو..الخ، ۱/ ۸۱، حدیث : ۱۶۹

[6]     رد المحتار، کتاب الطھار ة ، مبحث فی بول الفأر ة...الخ، ۱/ ۵۸۰

[7]     بہارِشریعت، ۱/ ۳۹۲، حصہ۲ ملتقطاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن