30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
انجیل شریف میں نامِ مصطفےٰ
مولانا رُوم رحمۃُ اللہ علیہ اپنی ”مَثْنَوِی“ میں لکھتے ہیں کہ انجیل شریف میں نامِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تھا جسے اد ب و تعظیم میں خوش نصیب چوما کرتے تھے ، اللہ پاک نے اس کی برکت سے انہیں کئی آفتوں اور مصیبتوں سے محفوظ فرمایا اور جنہوں نے اس بابرکت نام کی بے ادبی کی وہ دنیا میں ہی ذلیل و رُسوا ہوئے۔(مثنوی،1/ 102 ملخصاً)
محفوظ سدا رکھنا شہا! بے اَدَبوں سے اور مجھ سے بھی سرزد نہ کبھی بے اَدَبی ہو
(وسائلِ بخشش،ص 315)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
اَذان کے وَقت اَنگوٹھے چُومنے کاثواب
تقریباً دو سو سال پہلے کے بہت بڑے عالِم و مفتی حضرتِ علامہ ابنِ عابِدِین رحمۃُ اللہ علیہ (وفات: 1252 ھ)اپنے مشہور ِ زمانہ فتاوٰی شامی میں لکھتے ہیں:جب مؤذن” اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ“کہے تو مُسْتَحب ہے کہ سننے والا کہے: ” صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْک یَا رَسُولَ اللّٰہِ “اور جب دوسری مرتبہ یہ کلمات سنے تو یوں کہے: ’’ قَرَّتْ عَیْنِی بِک یَا رَسُولَ اللہ اللّٰہُمَّ مَتِّعْنِی بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ ‘‘ اور انگوٹھے چوم کر آنکھوں پر لگائے ایسا کرنے والے کو نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنے ساتھ جنَّت میں لے جائیں گے۔ “
آپ رحمۃُ اللہ علیہ کتابُ الْفِردوس کے حَوالے سے فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم لکھتے ہیں: ” مَنْ قَبَّلَ ظُفْرَیْ اِبْہَامِہٖ عِنْدَ سَمَاعِ اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللّٰہِ فِی الْاَذَانِ اَنَا قَائِدُہُ وَمُدْخِلُہُ فِی صُفُوفِ الْجَنَّۃِ “یعنی جو شخص اَذان میں ” اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ “ سُن کر اپنے انگوٹھوں کے ناخنوں کو چوم لیا کرے گا میں ایسے شخص کی قِیادت کروں گا اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع