دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Angothay Chomnay Ki Barkatain | انگوٹھے چومنے کی برکتیں

book_icon
انگوٹھے چومنے کی برکتیں
            
کرو اور اس طرح نہ کرو،لہٰذا اگر کوئی نامِ محمد صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سُن کر محبّت و عقیدت سے انگوٹھوں یا کلمے کی انگلیوں کے پوروں کو چوم کر آنکھوں سے لگاتا ہے تو اُسے تعظیمِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کرنے کا عظیمُ الشّان ثواب ملے گابلکہ ہو سکتا ہے اُس کا یہ اَدب کا انداز اُس کی مغفرت کا سبب بن جائے، جیسا کہ

نام ِ محمد چومنے سے بخشش ہوگئی

حضرتِ وَہَب بن مُنَبِّہ رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:بنی اسرائیل میں ایک آدمی تھا جو دو سو سال تک اللہ پاک کی نا فرمانی کرتا رہا، جب وہ فوت ہو گیا تو لوگوں نے اسے ٹانگوں سے گھسیٹ کر گندگی کے ڈھیر پہ پھینک دیا، اللہ پاک نے حضرتِ موسیٰ کلیمُ اللہ علیہ السّلام کی طرف وحی فرمائی کہ جا کر اس کی نمازِ جنازہ ادا کریں، آپ علیہ السّلام نے عرض کی: یا اللہ پاک ! بنی اسرائیل کہتے ہیں کہ وہ دو سو سال تک تیری نا فرمانی کرتا رہا ہے، اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: وہ ایسا ہی تھا مگر وہ جب بھی تورات کھولتا اور نامِ محمد( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )کو دیکھتا تو اسے چوم کر آنکھوں سے لگاتا اور اُن پر دُرود پڑھتا تھا پس میں نے اس کا یہ عمل قبول کر کے اس کے گُناہ معاف کر دیئے ہیں اور 70جنّتی حُوروں سے اس کا نکاح کر دیا ہے۔ (حلیۃ الاولیا،4/45، رقم: 4695) تعظیم جس نے کی محمد کے نام کی خدا نے اُس پہ نارِ جہنّم حرام کی پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اس واقعے کو بڑے بڑے علمائے کِرام اور محدّثین ِ عِظام رحمۃُ اللہ علیہم نے اپنی کتابوں میں لکھا ہے اور اسے بیان کرنے والے حضرتِ وَہْب بِن مُنَبِّہ رحمۃُ اللہ علیہ خود تابِعی بزرگ ہیں جن کے بارے میں حدیثِ پاک بیان کی جاتی ہے کہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں ایک شخص ہو گا جس کا نام وَہْب ہوگا ، اللہ پاک اسے حکمت عطا فرمائے گا۔“ (دلائل النبوۃ للبیہقی، 6/496)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن