دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Angothay Chomnay Ki Barkatain | انگوٹھے چومنے کی برکتیں

book_icon
انگوٹھے چومنے کی برکتیں
            
میرے آقا اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ کی اِس آیتِ مبارکہ کے بارے میں بہت پیاری گفتگو آسان کرکے پیش کی جاتی ہے،آپ فرماتے ہیں: اللہ پاک اپنے حبیب مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سچی محبت، دل میں سچی عظمت دے اور اسی پر ہم سب کا خاتمہ کرے ۔ اٰمِیْنْ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن مسلمانو! دیکھو تمہارے مولیٰ تَبَارک و تَعالیٰ کا دین ِاسلام بھیجنے ، قرآنِ مجید اتارنے کا مقصود ہی تین باتیں بتانا ہے: (1) لوگ اللہ و رسول پر ایمان لائیں۔ (2) رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی تعظیم کریں ۔ (3) اللہ پاک کی عبادت میں رہیں ۔ مسلمانو!ان تینوں اہم ترین باتوں کی خوبصورت ترتیب تو دیکھو،سب سے پہلے ایمان کا ذکر فرمایا اور سب سے آخر میں اپنی عبادت کو اور درمیان میں اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی تعظیم کو، اس لئے کہ بغیر ایمان، تعظیم فائدے مندنہیں کہ یہ ظاہری تعظیم ہوئی ،دل میں حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سچی عظمت ہوتی تو ضرو ر ایمان لاتے، پھر جب تک نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سچی تعظیم نہ ہو عمر بھرعبادتِ الہٰی میں گزارے سب بیکار و مردود ہے۔ (فتاویٰ رضویہ، 30/307، 308 ملخصاً) (مزید معلومات کےلئے پڑھئے” تَمْہِیْدِ اِیْمَان بِآیَات ِقُرْآن“،یہ رسالہ فتاویٰ رضویہ کی 30ویں جلد میں صفحہ نمبر 305 تا 358 پر ہے ،ہر مسلمان کویہ رسالہ ضرور پڑھنا چاہئے۔) تاج رکھا تِرے سر رَفَعْنَا کا کس قدر تیری عزّت بڑھائی ہے (سامانِ بخشش،ص 192) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد اے عاشقانِ رسول! اوپر بیان کی گئی آیتِ مبارکہ میں نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی عزّت و تعظیم کرنے کا مُطْلَق طور پر فرمایا گیا ہے کوئی قید بیان نہیں ہوئی کہ اس طرح تعظیم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن