30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نامِ محمد ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) پر انگوٹھے چومے گابلکہ دوسروں کو بھی چومنے کی ترغیب دلائے گا مگرتجربہ شرط ہے۔۔۔
نامِ پاک پر انگوٹھے چومنا ٹوٹکا ہے؟
وسوسہ:انگوٹھے چومنا کوئی فضیلت کا کام نہیں ہے بلکہ یہ تو ایک قِسم کا ٹوٹکا ہے۔
جواب: نامِ محمد صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر انگوٹھے چومنا نہ صرف سنّتِ صدّیقی بلکہ سنّتِ حضرتِ آدم علیہ السّلام ہےاور حدیثِ پاک میں ہے : ’’ اَلْبَرَکَۃُ مَعَ اَکَابِرِکُمْ ‘‘یعنی برکت تمہارے بڑوں کےساتھ ہے۔
(معجم اوسط، 6/342، حدیث: 8991)
اَلحمدُ لِلّٰہ! اس رسالے میں بیان کی گئی احادیثِ مبارکہ میں حضرتِ خِضر علیہ السّلام ، صحابہ ٔ کرام رضی اللہ عنہم اور بزرگان ِ دِین رحمۃُ اللہ علیہم سے اس مبارک عمل کے فضائل کے اقوال و واقعات بیان ہوئے ہیں اور اَلحمدُ لِلّٰہ! صدیوں سے بزرگانِ دین رحمۃُ اللہ علیہم کا یہ عمل رہا ہے لہٰذا اس عمل کو ضرور ثواب کی نیت سے کیجئے ثواب بھی ملے گا اور فضائل کے ساتھ ساتھ اس کے دنیاوی فوائد یعنی نابینائی وغیرہ سےحفاظت بھی ہو گی۔
انگوٹھے چومنے کے باوُجود چشمہ لگا ہوتو
وسوسہ :بعض لوگ اس طرح وسوسہ ڈالتے ہیں کہ دیکھو فُلاں کتنے عرصے سے انگوٹھے چوم رہا ہے مگر اس کی بینائی کمزور ہے اور وہ چشمہ لگا تا ہے ۔
وسوسے کا علاج:اس وسوسے کے کئی جوابات ہوسکتے ہیں مثلاً احادیث ِ مبارکہ میں مختلف اَمراض یا مسائل میں کئی مخصوص دعائیں پڑھنے کی ترغیب موجود ہے اگرکسی کےپڑھنے کے باوُجود وہ مرض یا مسئلہ حل نہیں ہو تواس سے اُس حدیث ِ پاک پر کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ اللہ پاک کبھی اپنے بندے کا امتحان بھی لیتا ہے کہ میرا بندہ اس آزمائش کے باوجود
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع