Angothay Chomnay Ki Barkatain
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Angothay Chomnay Ki Barkatain | انگوٹھے چومنے کی برکتیں

book_icon
انگوٹھے چومنے کی برکتیں
            
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

انگوٹھے چُومنے کی برکتیں

دُعائے عطّار: یا ربِّ العزت ! جو کوئی 28 صفحات کا رسالہ ’’انگوٹھے چُومنے کی برکتیں‘‘ پڑھ یا سُن لے اُس کو ہمیشہ اذان و اِقامت میں انگوٹھے چومنے کی سعادت دے کر آخِری سانس تک اس کی آنکھوں کا نور سلامت رکھ اور ماں باپ سمیت اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم

نامِ محمد کی فضیلت

عاشقِ رسول حضرتِ علامہ یوسف بِن اسمٰعیل نَبْہانی رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں: (مَرَاکِش کے شہر) فاس میں ایک عاشقِ رسول خاتون رہا کرتی تھیں ، اُنہیں جب کوئی پریشانی پہنچتی یا گھبراہٹ طاری ہوتی تو وہ اپنے دونوں ہاتھ چہرے پر رکھتیں اور آنکھیں بند کرکے کہتیں: محمد ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )۔( نامِ مصطفےٰ کی برکت سے اُن کی پریشانی دُور ہوجاتی)،جب اُس عاشقِ رسول خاتون کی وفات ہوئی تو کسی رشتے دار نے خواب میں دیکھ کرپوچھا: پھوپھی جان! کیا آپ نے قَبْر میں سوالات کرنے والے دو فرشتے مُنکَر نکِیر دیکھےہیں؟ فرمایا: جی ہاں! وہ میرے پاس آئے تھے، میں نے اُنہیں دیکھ کر اپنی عادت کے مطابق دونوں ہاتھ چہرے پر رکھ کر کہا:محمد ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )، جب میں نے چہرے سے اپنےہاتھ ہٹائے تو وہ دونوں تشریف لے جاچکے تھے۔(شواہد الحق، ص 230) اللہ پاک کی اُن پر رحمت ہو اوراُن کے صدقے ہماری بے حساب مغفرِت ہو۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم ہے تو نامِ محمد سہارا اپنا اسی سے چلتا ہے گُزارا اپنا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن