30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب : خوشی کے موقع پر آنسو بہانے کو یوں سمجھیے جیسے کسی کے والد صاحب کافی عرصے بعد بیرون ملک سے واپس آئیں تو عین ممکن ہے اپنے والد صاحب کو اتنے عرصے بعد دیکھ کر ان کے بچوں اور دِیگر گھر والوں کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑیں ۔ اب اگر کوئی ان کے گھر والوں سے کہے کہ یہ تو خوشی کا موقع ہے اتنے عرصے بعد تمہارے والد صاحب واپس آئے ہیں اور تم لوگ آنسو بہا رہے ہو، تو یقیناً ایسی بات کرنے والا غَلَط فہمی کا شکار ہو گا کیونکہ اپنے والد صاحب کو کافی عرصے بعد دیکھنے کی وجہ سے ان کا آنسو بہانا خوشی کی وجہ سے ہے ، یہ خوشی کے آنسو ہیں ۔ اسی طرح غم کے آنسو بھی ہوتے ہیں مثلاً جب یہی والد صاحب واپس بیرون ملک جانے لگتے ہیں تو اس وقت بھی ان کے بچوں اور دِیگر گھر والوں کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں ۔
بہرحال یہ ضَروری نہیں کہ ہمیشہ غم کی وجہ سے ہی آنسو نکلیں بلکہ بعض اوقات خوشی و مَسَرَّت کی وجہ سے بھی آنسو نکل آتے ہیں ۔ جیسے میں جب مدینہ ٔ مُنَوَّرہ زَادَھَا اللہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًا کی حاضری کے لیے جا رہا تھا تب بھی رو رہا تھا اور جب مدینۂ مُنَوَّرہ زَادَھَا اللہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًا سے واپسی ہو رہی تھی تو اس وقت بھی رو رہا تھا ۔
مدینے پہنچے تو ساتھ آیا غم جُدائی کا
ہم اشک بار ہی پہنچے تھے اشک بار ہی چلے
کیا 12رَبیع الاوّل کے دِن کام پر جا سکتے ہیں؟
سُوال : اگر آفس میں کوئی اَرجنٹ کام ہو تو 12رَبیع الاوّل کے دِن کام پر جا سکتے ہیں؟
جواب : 12رَبیع الاول اور عیدین(یعنی عِیْدُ الْفِطر اور عِیْدُ الْاَضْحٰی) کے دِن مسلمانوں کی اکثریت چھٹی کرتی ہے ، اگر کوئی ان دِنوں میں بھی چھٹی کرنے کے بجائے کام کاج کرتا ہے تو یہ منع نہیں ہے ۔ ہو سکتا ہے جو مسلمان غیر مسلموں کے پاس نوکریاں کرتے ہوں وہ انہیں ان دِنوں کی چھٹیاں نہ دیتے ہوں اور انہیں کام کرنا پڑتا ہو تو وہ کام کر سکتے ہیں ۔ یوں ہی بعض مسلمان بھی اپنے ملازمین کو ان دِنوں کی چھٹی نہیں دیتے کیونکہ عیدین اور 12رَبیع الاوّل کے دِن ان کا کام مزید بڑھ جاتا ہے ۔ جیسے بقرہ عید کے دِنوں میں گوشت فروشوں کی چھٹی نہیں ہوتی کہ اس دِن یہ لوگ زیادہ مَصروف ہو جاتے ہیں ۔ اِسی طرح جانور بیچنے والے بیوپاری بھی بقرہ عید کے دِنوں میں چھٹی نہیں کرتے ۔ یوں ہی عیدین میں مٹھائیوں اور جنرل اسٹور والوں کا کام بھی بہت زیادہ ہوتا ہے تو وہ بھی چھٹی نہیں کرتے ۔ نیز جو لوگ بچوں کے کھلونے وغیرہ فروخت کرتے ہیں ان کی بھی عیدین وغیرہ کی چھٹی نہیں ہوتی کہ یہی ان کی خاص کمائی کے ایام ہوتے ہیں ۔
نزلے کے باعث آنکھوں سے بہنے والے پانی کا حکم
سُوال : نزلے زُکام کی وجہ سے آنکھوں سے بہنے والے آنسوؤں کا کیا حکم ہے ؟
جواب : یہ آنسو پاک ہوتے ہیں ۔
ہر مخالفت کا جواب مَدَنی کام ہے
سُوال : کیا آپ نے کبھی ایسا فرمایا ہے کہ اگر کوئی میری مخالفت کرے تو میرا مُرید اُس کی مخالفت نہ کرے ، اگر کسی مُرید نے میری مخالفت کی تو اس کی بیعت ٹوٹ جائے گی؟
جواب : میں یہ کہتا ہوں کہ ہر مخالفت کا جواب مَدَنی کام ہے لہٰذا میری مخالفت کرنے والوں سے لڑائی جھگڑا کرنے کی ضَرورت نہیں ہے بلکہ ان کی مخالفت کے جواب میں صبر کیا جائے اور اپنے کام سے کام رکھا جائے ۔ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول ہمیں لڑائی جھگڑا نہیں سکھاتا اور نہ ہی ہمارا مَدَنی مَرکز اِس پر اُ کساتا ہے ۔
یاد رَکھیے !دعوتِ اسلامی ایک سمندر ہے اور سمندر میں مچھلیاں، کیکڑے اور سانپ وغیرہ سب چیزیں ہوتی ہیں ۔ یوں ہی دعوتِ اسلامی میں بھی ہرطرح کا شخص آتا ہے جو بازار سے عمامہ خرید لیتا ہے اور داڑھی بڑھا کر دعوتِ اسلامی والوں کا رُوپ دھار لیتا ہے ، لیکن جب اسے غصہ آتا ہے تو آستینیں چڑھاکر لڑائی جھگڑا کرنے تک سے گریز نہیں کرتابلکہ بسا اوقات ایسا شخص حالات کی سنگینی کے وقت توڑ پھوڑ کرنے اور نعرے بازی کرنے سے بھی نہیں چوکتا ۔ جب وہاں سے فارغ ہوتا ہے تو پھر دعوتِ اسلامی والوں میں گھل مل جاتا ہے ایسوں کو ہرگز دعوتِ اسلامی والا نہیں کہا جائے گا ۔ حقیقی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع