دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Andaz-e-Guftugu Kesa Ho? | اَندازِگُفتگوکیسا ھو؟

book_icon
اَندازِگُفتگوکیسا ھو؟

نعمتوں کے اللہ کى عطا اور اس کے  مالِک بنادىنے سے مالِک و مختار ہىں ۔  اللہ پاک قرآنِ پاک مىں فرماتا ہے :(اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ(۱))(پ۳۰، الکوثر : ۱) ترجمۂ کنز الایمان : ”اے محبوب !بے شک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائی ۔ “ىہ اُصول ىاد رَکھیے کہ جب بھى اللہ کے سِوا کسى اورکى طرف مِلکىت کی نسبت ہوگى تو مجازاً ہو گى کىونکہ حقىقتاً ربِ کرىم ہى ہر چىز کا مالِک ہے لىکن اس کى عطا سے بندوں کو بھى مِلکىت اور تَصَرُّف کا اِختیار حاصِل ہوتا ہے ۔  مثلاً آپ کرائے دار ہىں، جس کے مکان میں رہتے ہیں آپ  اسے مالِکِ مکان کہتے ہىں ۔  اب اگر کوئی  آپ سے پوچھے کہ بھائى!آپ کا مالِکِ مکان کون ہے ؟ تو اس سُوال پر کىا آپ اس سے اُلجھنا شروع کر دیں گے کہ مالِک تو ہر چىز کا اللہ ہے لہٰذا مالِکِ مکان نہ بولو ۔ یقیناً ایسا وہی کرے گا جو شیطانی وَساوس کے سبب سمجھ بوجھ سے عاری ہو گا ۔

حقىقت میں ہر چیز کا مالِک اللہ ہے

بہت پُرانى بات ہے کہ اىسے ہى وَساوس میں مبتلا ایک شخص سے  میری اِسی عُنوان پر بات چلى تو میں نے کہا : بے شک ہر چىز اللہ کى ہے :(لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِؕ-)(پ۳، البقرة : ۲۸۴) ترجمۂ کنز الایمان : ”اللّٰہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ۔ “لیکن مجازاً دوسرے کی طرف نسبت کر  سکتے ہیں ۔  اب یہ بات جب اس کو سمجھ نہ آئی تو میں نے پوچھا کہ زمىن کس کى ہے ؟ بولا : اللہ کى ہے ۔  پوچھا : آسمان کس کا ہے ؟بولا : اللہ کا ہے ۔ یوں میں پوچھتا گیا کہ ىہ کس کا ہے وہ کس کا ہے ؟ وہ جواب میں کہتا گیا کہ اللہ کا ہے ۔  پھر مىں نے اُس کی قلم ىا کوئى چىز پکڑ لى  اور پھر پوچھا :  ىہ کس کى ہے ؟اُس نے کہا : ىہ مىرى ہے ۔  مىں نے کہا :  ىہ آپ کی کىسے ہو گئى؟ جب ہر چىز اللہ کى ہے تو ىہ بھى اللہ کى ہے ۔  بہرحال حقىقت مىں ہر چیز اللہ پاک کى ہی ہے ، حقىقى مالِک وہی ہے ، جب اس نے ہمیں کسی چیز کا مالِک بنایا تو ہم اس چیز کے مجازى مالِک ہوئے ۔ اب ہم اس چیز کو شرىعت کے دائرے میں رہ کر اِستعمال کر سکتے ہىں ۔  ہم شرىعت کے پابند ہىں، اس چیز کو اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے اَحکام کے مُطابق ہى اِستعمال کرىں گے ۔  مثلا ً مىرا پىالہ ہے ، مىں اسے خرىد کر لاىا ہوں ۔  اب میں اس کا مالِک ہوں  ۔  چاہے تو اس میں پانى پىو یا کسى کو تحفۃً دوں یا کسی کو بىچ دوں ۔ اِس طرح کے بہت سے تَصَرُّفات میں  کر سکتا ہوں ۔

مالِک ہونے کے باوجود ہمارے تَصَرُّفات مَحدُود ہیں

یاد رَکھیے ! جن چیزوں کا ہمیں  مالِک بنایا گیا ہے ان میں بھی ہم ہر قسم کا تَصَرُّف اب بھی نہیں کر سکتے مثلاً میں پیالے کا مالِک ہوں تو  اسے  زمىن پر مار کر توڑ نہیں سکتا  ۔ اگر ایسا کیا تو گناہ گار ہو جاؤں گا اس لیے کہ بِلاحاجت پىالہ توڑنے کی مجھے اِجازت نہىں ہے ۔  یوں ہی میری اُنگلی ہے ، میں اپنی اِس اُنگلى کا مالِک ہوں  لیکن اِس اُنگلى سے کسى کى آنکھ پھوڑ دینے ، کسى کو خواہ مخواہ اِشارہ کرکے تنگ کرنے یا  بلیڈ سے اپنی اِس انگلى کو  کاٹ دینے کی اِجازت نہیں کہ ایسا کرنا گناہ ہے ۔ ہم اِن چیزوں کے Limited(یعنی مَحدُود) مالِک ہے ، Unlimited(یعنی غیر مَحدُود) مالِک نہىں ۔  ہم وہی تَصَرُّف کر  سکتے ہىں جس کا شرىعت نے ہمیں اِختىار دىا ہے ۔  حقیقی مالِک اللہ پاک ہی ہے وہ اپنی مِلکیت میں جیسا چاہے تَصَرُّف فرمائے ۔

نبیِ رَحمت مالِک کوثر و جنَّت ہیں

حوضِ کوثر کا بھی حقىقى مالِک اللہ پاک ہى ہے ، اِس بات  میں کوئى شک نہىں لیکن جب اس نے اپنے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو بھی اِس کا مالِک بنا دیا تو اب آپ کو مالکِ کوثر کہنے مىں حَرج نہىں  ۔ جب ایک عام شخص مالکِ دُکان، مالکِ مکان اور دِیگر چیزوں کا مالِک ہو سکتا ہے تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم مالکِ کوثر کیوں نہیں ہو سکتے بلکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی شان تو یہ ہے کہ آپ  مالکِ جنَّت بھى ہىں ۔  جس کو چاہىں گے شفاعت کرکے جنَّت مىں داخِلہ دِلوائىں گے ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو مالِکِ جنَّت کہنے مىں بھى کوئى حَرج نہىں ۔ جب لوگ پلاٹوں، کھىتوں اور باغوں کے مالِک ہو سکتے ہیں تو پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم بھی حوضِ کوثراور باغِ جنَّت کے مالِک ہو سکتے ہیں ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو اللہ پاک نے حوضِ کوثراور باغِ جنت کا مالک بنایا ہے ۔ البتہ ان پر آپ کا تَصَرُّف اور قبضہ قیامت کے دِن ہو گا ۔  جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے شَبِ مِعراج حوضِ کوثر  کا مُشاہدہ فرماىا اس کى خوشبو، رَنگت اور حسىن منظر مُلاحظہ فرماىا تو حضرتِ جبرىل سے پوچھا :  اے جبرىل !ىہ کیا ہے ؟ عرض کى  : ىہ وہ کوثر ہے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن