30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خطرے مىں ڈالنے والى بات بھی ہے کہ اس سے اپنے آپ کو چوٹ بھی لگ سکتی ہے ، لیکن اىسے لوگ عادت سے مجبور ہوتے ہىں ۔ یُوں ہی بعض لوگوں کی راہ چلتے ہوئے بِلاضَرورت اِدھر اُدھر دىکھنے کی عادت ہوتی ہے اسے پرىشان نظرى کہا جاتا ہے اور اىسا کرنا سُنَّت بھى نہىں ہے ۔ جتنا ہو سکے نگاہیں نىچى رکھی جائیں، اَلبتہ ضَرورتاً نگاہیں اونچى کرنے اور اِدھر اُدھر دىکھنے مىں بھى حَرج نہىں ہے مثلاً روڈ پار کرنا ہے اور تیزی کے ساتھ گاڑىوں کى آمدو رَفت ہو رہى ہے ایسے موقع پر اگر کوئی کہے کہ مىں نگاہىں نىچى رکھوں گا تو پھر نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
دائیں بائیں اچھى طرح دىکھ کر روڈ پار کیجیے
جب بھى روڈ پار کرنا ہو تو پہلے کنارے پر کھڑے ہو کر دائىں بائىں اچھى طرح دىکھ لىجیے کہ کوئی گاڑی تو نہیں آ رہی ىہ دىکھنا پرىشان نظرى نہىں بلکہ ضَرورت ہے ۔ گاڑى دُور ہے مىں نکل جاؤں گا ىہ Risk(یعنی خطرہ)بھى نہ لىا جائے بعض اوقات چپل ٹوٹ جانے ، چوٹ لگ جانے یا گِر جانے کی وجہ سے گاڑى کچل سکتی ہے ۔ گاڑى نہ آ رہى ہو تو اس صورت مىں بغیر بھاگے روڈ پار کیجیے کہ بھاگنے سے گِرنے کا خطرہ ہوتا ہے ، ا گر کوئی گِر گىا اور اُٹھانے والا کوئی نہ ہوا تب بھی گاڑی کے کچل دىنے کے خَطرات ہوتے ہىں ۔ بہرحال بِلا ضَرورت اِدھر اُدھر دیکھنا گناہ نہىں ہے لىکن سُنَّت بھى نہىں ہے ۔ اِسى طرح مَحافل یا کہیں بھی دعوت وغیرہ میں بِلا ضَرورت اِدھر اُدھر دىکھنا مُناسِب نہىں ہے کہ یہ پریشان نظری ہے اور پرىشان نظری سے بچنا اچھا ہے ۔
٭…٭…٭…٭
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع