30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
اَنبیائے کرام کے اِجتماعات
دُرود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : اللہ پاک کے کچھ سَیّاح (یعنی سیر کرنے والے ) فرشتے ہیں،جب وہ ذکر کی محفلوں کے پاس سے گزرتے ہیں تو ایک دوسرے سے کہتے ہیں:(یہاں) بیٹھو۔ جب ذِکر کرنے والے دُعا مانگتے ہیں تو فرشتے اُن کی دُعا پر آمین کہتے ہیں۔ جب وہ نبی پر دُرُودبھیجتے ہیں تو وہ فرشتے بھی ان کے ساتھ مل کر دُرُود بھیجتے ہیں حتی کہ وہ مُنتَشِر (یعنی اِدھر اُدھر) ہو جاتے ہیں، پھر فرشتے ایک دوسرے کو کہتے ہیں کہ اِن خوش نصیبوں کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ مغفرت کے ساتھ واپس جا رہے ہیں ۔(1)
مومنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر دُرود ہے فرشتوں کا وظیفہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام (2)
صلوا علی الحبیب صلی اللہ علیٰ محمد
اَنبیائے کرام اور دعوت و نصیحت کے اِجتماعات
اللہ پاک نے ہر دَور میں اِنسانوں کی ہدایت کے لیے اپنے برگُزِیدہ اَنبیائے کرام علیہم السّلام کو مبعوث فرمایا۔ ان مُقدَّس ہستیوں کے تشریف لانے کا بُنیادی مقصد لوگوں تک اللہ پاک کی توحید کا پیغام پہنچانا، انہیں نیکی کی دعوت دینا، بُرائی سے روکنا اور اللہ پاک کی اِطاعت و بندگی کے راستے پر گامزن کرنا تھا۔اس عظیم مقصد کی تکمیل کے لیے اَنبیائے
[1] ... جمع الجوامع ،3/125، حدیث:7750
[2] ...قبالۂ بخشش، ص 164
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع