دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Ki Deeni Khidmat | امیر اہلسنت کی دینی خدمات

book_icon
امیر اہلسنت کی دینی خدمات

کے مطابق معیاری انداز میں   پیش کرنا ہے تا کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی تصانیف سے بہتر طور پر استفادہ ممکن ہو سکے۔

شعبہ کتب اعلی حضرت کی امتیازی خصوصیات:

٭…  اردو کتب و رسائل  میں   تَسْھِیل و تَحَشِّی   (آسان بنانے اور حاشیہ لکھنے)   کاکام۔

٭…  عربی فارسی عبارات کے  اردو ترجمہ کی ترکیب۔

٭…   عربی کتب ورسائل کو جدید تحقیقی انداز میں   پیش کرنا۔

٭…    قرآنی آیات،  احادیث مبارکہ اور فقہی جزئیات کی حَتَّی المَقْدُوْر تخریج۔

٭… جن مسائل کی طرف امام اہلسنت رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے صرف اشارۃً گفتگو فرمائی ہے اسکی بھی تخریج      (Reference کا اہتمام۔

٭مَخْطُوطَات   (ہاتھ سے لکھے ہوئے مسودوں  )   سے تخریج یعنی امام اہلسنت رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے جہاں   کہیں   کسی کتاب کے متعلق یہ بات ارشاد فرمائی کہ فلاں   کتاب کے حاشیہ پر میں   نے اس مسئلہ کی تفصیل رقم کی ہے وہاں   حَتَّی المَقْدُوْر مذکورہ   مخطوطے سے عبارتِ مقصودہ مع تخریج بیان کرنے کی ترکیب۔

٭…   تراجم کُتُب   (Introduction of books)    کا اہتمام۔

٭…   تراجم اَعلام   (یعنی مصنفین کا تعارف  Introduction of authors کا اہتمام۔ـ

٭…   جدید عربی رسم الخط کا اہتمام جس سے کتاب کی دلکشی میں   اضافہ ہو جاتا ہے اور ساتھ ساتھ اِسْتِفَادَہ   (فائدہ حاصل کرنا)   بھی آسان۔

٭…  عربی عبارات میں   اصل مَصَادِر   (Real Sources)   سے تقابل ۔

شعبہ کتب اعلی حضرت کی 27 مطبوعہ کتب:

اردو کتب:   (1)  … راہِ خدامیں   خرچ کرنے کے فضائل   (2)  … کرنسی نوٹ کے شرعی احکام  (3)  … فضائل دعا   (4)  … عیدین میں   گلے ملنا کیسا؟    (5)  … والدین ، زوجین اور اساتذہ کے حقوق   (6)  … الملفوظ المعروف بہ ملفوظات اعلیٰ حضرت   (مکمل چار حصے)     (7)  … شریعت وطریقت   (8)  … ولایت کا آسان راستہ   (تصورِ شیخ)     (9)  … معاشی ترقی کا راز   (حاشیہ و تشریح تدبیر فلاح ونجات واصلاح)       (10)  … اعلیٰ حضرت سے سوال جواب   (11)  … حقوق العباد کیسے معاف ہوں  ؟    (12)  … ثبوتِ ہلال کے طریقے   (13)  … اولاد کے حقوق   (14)  … ایمان کی پہچان   (15)  … اَلْوَظِیْفَۃُالْکَرِیْمَۃ 

عربی کُتُب:   (16,17,18,19)  … جَدُّ الْمُمْتَارعَلٰی رَدِّالْمُحْتَار   (المجلد الاول،  المجلد الثانی،  المجلد الثالث،  المجلد الرابع    (20)  … اَلتَّعْلِیْقُ الرَّضَوِی عَلٰی صَحِیْحِ الْبُخَارِی   (21)  … کِفْلُ الْفَقِیہِ الْفَاھِم   (22)  … اَ  لْاِجَازَاتُ الْمَتِیْنَۃ   (23)  … اَلزَّمْزَمَۃُ الْقَمَرِیَّۃ   (24)  … اَلْفَضْلُ الْمَوْھَبِی   (25)  … تَمْھِیْدُ الْاِیْمَان   (26)  … اَجْلَی الْاِعْلَام    (27)  … اِقَامَۃُ الْقِیَامَۃ  

٭…  مجلس آئی ٹی کے تعاون سے ترجمۂ قرآن کنز الایمان مع تفسیر خزائن العرفان اور فتاویٰ رضویہ کی سی ڈیز بھی شائع ہو چکی ہیں  ۔

٭٭٭٭

  (2)    شعبہ تراجمِ کتب

 ’’ شعبہ تراجمِ کتب ‘‘  کے قیام کا مقصد اپنے اکابرین علمائے اسلام کی عربی میں   لکھی گئی کتب اوررسائل کا اردو زبان میں   ترجمہ کرناہے۔

شعبہ تراجم کتب کی امتیازی خصوصیات :

٭…   ترجمہ حتی المقدورآسان، عام فہم اور بامحاورہ کیا جاتا ہے۔ نیز تنظیمی مزاج اور اصطلاحات کا بھی خاص خیال رکھاجاتا ہے۔

٭…   ترجمہ میں  دیانت داری سے کام لیا جاتا ہے اور اپنی طرف سے کوئی اندراج نہیں   کیا جاتا۔ دورانِ ترجمہ کسی عبارت کی توضیح وتشریح کرنا مقصود ہو یا کوئی تنبیہ یا فائدہ وغیرہ لکھنے کی ضرورت محسوس ہو تو اسے حاشیہ میں   تحریر کیا جاتا ہے،  عبارت کے درمیان نہیں   لکھا جاتا۔ البتہ! مشکل الفاظ کے معانی اور اعراب وغیرہ ہلالین  ’’   (…)   ‘‘  میں   لکھے جاتے ہیں  ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن