دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Ki Deeni Khidmat | امیر اہلسنت کی دینی خدمات

book_icon
امیر اہلسنت کی دینی خدمات

ہے:

٭…شہر سطح:   (۱)   نگرانِ ڈویژن مشاورت   (۲)  نگرانِ شہر مشاورت   (۳)   نگرانِ مجلسِ مالیات شہر۔ ان میں   سے نگرانِ ڈویژن مشاورت کے دَستخط لازمی ہیں  ۔

٭… کابینہ سطح:   (۱)  نگرانِ کابینہ   (۲)  نگرانِ مجلسِ مالیات   (کابینہ)     (۳)  کوئی رکنِ کابینہ   (نگرانِ کابینہ کے دَستخط لازمی ہیں  ) 

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭…٭…٭…٭

  (2)   مجلسِ اثاثہ جات

تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے جملہ منقولہ و غیر منقولہ   ([1])   اثاثہ جات مثلاً مدنی مراکز و مدنی تربیت گاہیں   اور ان میں   موجود پنکھے،  روم کولر،  لائٹیں  ،  ساؤنڈ سسٹم وغیرہ کا ریکارڈ اور دعوتِ اسلامی کے نام پر وقف ہونے والی اشیاء کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لئے قانونی معاملات کے لوازمات پورے کرنا مجلسِ اثاثہ جات کی ذمہ داری ہے۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭…٭…٭…٭

  (3)   مجلسِ اجارہ

تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے لاکھوں   اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں   وابستہ ہیں   جو بلامعاوضہ رضائے الہٰی کے حصول کے لیے خدمت دین میں   مصروفِ عمل ہیں  ۔ دعوتِ اسلامی چونکہ بہت بڑی تحریک ہے اور اس کے بعض شعبہ جات ایسے ہیں   جن میں   اجیروں     (ملازمین)   کی ضرورت سے انکار نہیں   کیا جا سکتا۔ مثلاً جامعۃ المدینہ،  مدرسۃ المدینہ، مدنی مراکز اور مدنی چینل وغیرہ۔ چنانچہ ان تمام اجیروں   کے کام،  ان کی اَہلِیَّت و ضرورت کو دیکھنے اور ان کے جملہ مسائل کا شرعی تقاضوں  کے مطابق مناسب حل کرنے کے لیے مجلسِ اِجارہ قائم ہے۔

مجلسِ اجارہ کے تمام اسلامی بھائیوں   پر اجارہ کے شرعی مسائل سیکھنا لازم ہے۔ اس کے لیے دارُ الافتاء اھلسنّت سے رہنمائی لینے کے ساتھ ساتھ مکتبۃُ المدینہ کی درج ذیل کتب ورسائل ہر وقت اراکینِ مجلس کے مطالعہ میں   رہتی ہیں  :

ملازمین کے 21 مَدَنی پھول از شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ۔اور بہارِ شریعت جلد دوم،  حصہ 10 وقف کا بیان اور جلد سوم حصہ 14اجارہ کا بیان۔

مجلسِ اِجارہ کے مدنی پھول

نئے اجیررکھنے کا طریقہ:

٭  تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے کسی بھی شعبے میں   نئے اَجیر   (مثلاً نیا درجہ یا نئی جگہ پر کسی اجیرکا اضافہ کرنے)   کی



[1]    منقولہ اثاثہ جات سے مراد ہر وہ شے ہے جس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا ممکن ہو اور غیر منقولہ سے مراد ہر وہ شے ہے جس کو منتقل کرنا ممکن نہیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن