30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تھے ، اُنہیں امیرِاہلِ سنّت کی قلبی کیفیات کا کچھ اَندازہ تھا،اُنہوں نے مِل کر امیرِاہلِ سنّت کو اپنے خرچ پر حاضریِ مدینہ کی خوشخبری سُنائی۔
اِس آس پہ جیتا ہوں کہدے یہ کوئی آکر چل تجھ کو مدینے میں سرکار بلاتے ہیں
ہوا کچھ یُوں کہ امیرِاہلِ سنّت کے بچپن کے ایک دوست 1973 میں مدینۂ پاک شِفٹ ہوگئے تھے،کچھ عرصے بعد مزید چند دوست بھی حَرَمَین طَیِّبَین میں رہنے لگے، ایک مرتبہ آپس میں بیٹھے دوستوں میں سب سے پہلے مدینۂ پاک حاضر ہونے والے دوست نے سب سے کہا : الحمدُ لِلّٰہ !ہم سب نے مدینۂ پاک کی زیارت کرلی ہے لیکن ہمارے ایک دوست اَب تک مدینۂ پاک حاضر نہیں ہو سکے کیا ہی اچّھا ہو کہ ہم سب مل کر اُن کے آنے جانے کی ٹکٹ کا انتظام کریں،میرا گھر مدینۂ پاک میں حَرمِ پاک کے قریب ہے(مسجدِ نبوی شریف کی توسیع کے بعد اب وہ مکان بھی مسجد شریف میں شامل ہوگیا ہے ۔)جب مدینۂ پاک ہمارے وہ دوست آئیں گے تو اُن کا قِیام میرے گھر پر ہوجائے گا اور مکۂ پاک میں حاضری کے دوران مکّےمیں رہنے والے دوست کے ہاں قِیام ہوجائے ، یوں صِرف آنے جانے کی ٹکٹ کا ہمیں اِنتظام کرنا ہوگا ،اُس وقت پاکستان سے مدینہ شریف کے ٹکٹ کا خرچ 5ہزار ریال تھا ۔سب دوستوں نے آپس میں رقم ملائی اور یُوں ان کے عاشقِ رسول اور عاشقِ مدینہ دوست جنہیں اَب دنیا ” امیرِاہلِ سنّت “کے نام سے یاد کرتی ہے، کی حاضری ِمدینہ کی صورت بنی۔
جب بُلایا آقا نے خود ہی انتظام ہوگئے
حیرت انگیز معاملہ
اللہ پاک کےپیارے پیارے آخری نبی،مکی مَدَنی محمدِعربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنے عاشقِ زار پر کرم فرمادیا اور الحمدُ لِلّٰہ !بَخَیر وعافِیَت عُمرے کا ویزہ مل گیا۔مدینۂ پاک کی حاضری
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع