30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلحمدُ للہ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
امیرِ اہل ِسنّت کا پہلا سفر مدینہ مع پہلا حج (1980)
دعائے جانشینِ عطّار دامت برکاتہم العالیہ :یا رب المصطفےٰ جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ "امیرِ اہلِسنّت کا پہلا سفرِ مدینہ" پڑھ یا سن لے اُسے بار بار حج و زیارتِ مدینہ نصیب فرما اور اس کے بے حساب بخش دے۔
اٰمِین بجاہِ خاتَم ِالنَّبِیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
دُرود شریف کی فضیلت
مسلمانوں کی پیاری پیاری اُمّی جان، حضرت بی بی عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عَنْهَا سے روایت ہے کہ میرے آقا مدینے والے مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ارشاد فرمایا: جب بھی کوئی بندہ مجھ پر دُرُود پاک پڑھتا ہے تو ایک فِرِشتہ اُس دُرُود کو لے کر اوپر جاتا ہے اور اللہ پاک کی بارگاہ میں پہنچاتا ہے۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: ’’اِس دُرُود کو میرے بندے کی قبر میں لے جاؤ، یہ دُرُود پڑھنے والے کے لئے استغفار کرتا رہے گا اور اُس (بندے خاص) کی آنکھیں اسے دیکھ کر ٹھنڈی ہوتی رہیں گی۔‘‘
(جمع الجوامع، 6/ 321، حدیث: 19461)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
آنسوؤں کا ہار (حکایت)
کراچی کےایک خوش نصیب زائرِ مدینہ نےسفرِحج سے پہلےاپنے گھرپر”محفل“ کا اہتمام کیا اور اپنے دوستوں،رِشتے داروں کو شِرکت کی دعوت دی۔محفل کے آغاز میں اُن حاجی صاحب کو رشتے داروں وغیرہ نے پھولوں کے گجرے پہنائے،اُس بابرکت و پُرسوز محفل میں اُن حاجی صاحب کے ایک بڑے عاشقِ رسول دوست بھی موجود تھے۔ جوں ہی حاجی صاحب پُھولوں کے گجرے پہنے محفل میں حاضر ہوئے تو وہ دوست اپنی پلکوں میں اَنمول
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع