Ameer e Ahl e Sunnat Ki Duain
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahl e Sunnat Ki Duain | امیر اہل سنت کی دعائیں

book_icon
امیر اہل سنت کی دعائیں
            
والوں کو نیکیوں میں مصروف رکھنے کےلئے مختلف مواقع پر نیک اعمال کرنے کی ترغیب دِلا کر دعاؤں سے نوازتے ہیں۔ مدنی چینل وغیرہ پر امیرِاہلِ سنّت کی دُعاؤں کی کئی مدنی بہاریں وقتاًفوقتاًبیان کی جاتی ہیں ۔ ایک مرتبہ کسی عاشقِ رسول نے بیان دیاکہ امیرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ سے مدینے کی حاضری کی دعا لینے کی نیت سے میں نے فلاں کام کیا تو اللہ پاک نے مجھے مدینہ دکھا دیا ۔ امیرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی طرف سے 12دینی کام کرنے والے عاشقانِ رسول اسلامی بھائیوں اور 8دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کو تحریری طورپردی گئی دُعاؤں کو جمع کرکے یہ رسالہ بنام ”امیر ِاہلِ سنّت کی دعائیں“ پیش کیا جا رہا ہے ، رسالے کےا ٓخر میں چند اور نیک کاموں پر جاری ہونے والی دعاؤں کو بھی شامل کردیا گیا ہے تاکہ یہ رسالہ ”امیر ِاہلِ سنّت کی دعائیں“جامع مجموعہ بن جائے۔ دینی کاموں کا جذبہ رکھنے والے خوش نصیب مبلغین و مبلغاتِ دعوتِ اسلامی کی خدمت میں مَدَنی اِلتجاہے کہ یہ رسالہ بڑا انمول ہے کیونکہ دُعائے امیرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی برکت سے دینی کاموں کی ترغیب دِلانا،کارکردگی بڑھانا اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانا قدرے آسان ہوجاتاہے، لہٰذا اِس رسالے کو خوب عام کیجئے اور امیرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی دعاؤں سے حصہ پانے کےلئے خوب کوششیں کیجئے۔ اے کاش صدکروڑکاش! امیرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی دعاؤں بھرےاِس رسالے کی برکت سے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں میں دینی کاموں کی دُھوم مچ جائے اور شیطان ہاتھ مَلتا رہ جائے۔مساجد آباد اور گناہوں کے اڈے ویران ہوجائیں ۔ اسلامی پردہ عام اور بے پردگی ختم ہوجائے۔ اللہ کریم اس رسالے پر کام کرنے والے تمام اسلامی بھائیوں کی کوشش قبول فرمائے اوراسے ہماری اور ہمارے والدین ،اساتذہ ٔکرام، پیرومرشد اور اولاد کےلئے بے حساب بخشش کا ذریعہ بنائے۔ اللہ پاک اس رسالے کو قبولِ عام نصیب کرےاورہم سب کو بار بار حج و زیارتِ مدینہ کی سعادت بصورتِ ’’چل مدینہ‘‘نصیب فرمائے۔ اللہ پاک ہمیں امیرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے ان اشعار کا مصداق بنائے۔ کروں بے لَوث خدمت سنّتوں کی شہا گرلطف مجھ پر آپ کا ہو کرم ہو دعوتِ اسلامی پر یہ شریک اِس میں ہراِک چھوٹا بڑا ہو (وسائلِ بخشش،ص323) اٰمِین بِجاہِ خاتَم ِالنَّبِیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم وَالسّلام مَعَ الْاِکْرام طالب غم مدینہ و بقیع و بے حساب مغفرت ابومحمد طاہر عطاری مدنی عُفِیَ عنہٗ 13صفر شریف 1447/8اگست2025(جمعۃ المبارک)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن