30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن ؕ
امیر اھلسنت کی دعائیں
دعائے جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت:یا اللہ پاک جو کوئی 33 صفحات کا رسالہ ”امیرِ اہلِ سنّت کی دعائیں “ پڑھ یا سُن لے اُس سے خوب اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے دین کی خدمت لے اور اُس کا خاتمہ ایمان پر فرما کر اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت بےحساب بخش دے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
درود شریف کی فضلیت
فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس مرتبہ دُرُود ِ پاک پڑھے اللہ پاک اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پرسو مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے اللہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قِیامت شُہداکے ساتھ رکھے گا۔ (معجم اوسط ،5/252، حدیث:2735 )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
پہلے اِسے پڑھیے
اللہ پاک کی رحمت اوراُس کے پیارے پیارے آخری نبی ،مکی مدنی محمدِ عربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی نظرِ عنایت سے عاشقانِ رسول کی سُنّتوں بھری دینی تنظیم ’’دعوتِ اسلامی‘‘ دنیا کےکئی ممالک میں قرآن و سنّت کا پیغام عام کرنے میں مصروف ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہِ الکریم! 1981 سے شروع ہونے والی دعوتِ اسلامی کی نیکی کی دعوت سے ہزاروں غیر مسلم ”مسلمان “ ا ور لاکھوں مسلمان نیکیوں کے راستے پر چل پڑے ہیں۔ اَلحمدُ لِلّٰہِ الکریم ! دعوتِ اسلامی کے لاکھوں ذمّہ دار اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں مُلک و بیرونِ ملک نیکی کی دعوت کی دھومیں مچارہے ہیں ، حضرتِ بی بی فاطمۃُ الزّہرا رضی اللہ عنہا کی سچی کنیزیں پردے میں رہ کرسُنّتوں کا پیغام عام کررہی ہیں ۔ جس کی برکت سے نیک بننے بنانے کی صدا مساجدو مدارس سے بلند ہوکر گلی کوچوں ، شہروں اورکئی ممالک سے ہوتی ہوئی دنیا کے کونے کونے تک پہنچ رہی ہے۔ وَلِلہِ الْحَمْد (یعنی اور تمام تعریفیں اللہ ہی کےلئے ہیں)
پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پیاری اُمت کی اِس بے لَوث خدمت اور عظیمُ الشان نیکی کی دعوت کے کام کا سہرا بانیِ دعوتِ اسلامی، حضرتِ علامہ مولانامحمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے سَرہے جنہیں دنیا ” امیرِاہلِ سنّت“ کہہ کر پکارتی ہے۔ آپ خوفِ خدا رکھنے والے مخلص عاشقِ رسول ہیں ، آپ کے پاکیزہ کردار سے بزرگانِ دین رحمۃُ اللہ علیہم کی یاد تازہ ہوتی ہے۔آپ کی ذاتِ بابرکات ہمارے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔ہم اللہ پاک کی اس نعمت پر اُس کا شکر ادا کرتے ہوئے دُعاکرتے ہیں کہ اللہ پاک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع