30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گرجاتے ہیں اور بعض شدیدزخمی ہوجاتے ہیں، اسی طرح ہڈیاں اور شیشے کے ٹکڑے عام طور پرلوگ راستوں میں ڈال دیاکرتے ہیں۔اِن حرکتوں سے مسلمان کو بچنا چاہیے بلکہ راستوں میں کوئی تکلیف دہ چیز اگر نظر پڑجائے تو اس کو راستوں سے ہٹا دینا چاہیے اِن شاءَ اللہ اگر یہ عمل مَقْبُول ہوگیا تو جنت ملے گی۔وَ اللہ تعالیٰ اَعلم (بہشت کی کنجیاں،ص209، 210)
سونے کی پنڈلیوں والا
عظیم تابعی بزرگ حضرتِ امام محمد بن سیرین رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا: میں نے سونے کی پنڈلیوں والے ایک شخص کو خواب میں دیکھ کر پوچھا:’’ اللہ پاک نے تیرے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟‘‘ کہا:’’ اللہ پاک نے میری مَغْفِرت فرماکر مجھے جَنّت میں داخل کردیا اور میری پنڈلیاںسونے میں تبدیل فرمادیں، ان کے ذریعے میں جَنّت میں جہاں چاہتا ہوں سیر کرتا ہوں۔‘‘ میں نے پوچھا: ’’اس قدر انعام و اکرام کس عمل کے سبب عطا ہوا؟‘‘ کہا: ’’میں راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دیا کرتا تھا۔‘‘( اللہ والوں کی باتیں،2/419)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
افسوس ناک خبر
امیرِاہلِ سنّت اپنے بھائی کی وفات کی خبر کی کَیْفِیّت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: محرم شریف کے دِن تھے،میں اُس وقت باہر کہیں سے کھانا کھا کر گھرآیا اور چائے کے لئے پتیلی چولہے پر رکھی ہی تھی کہ دروازے پر دستک ہوئی ، باہر گیا تو دیکھا کہ سِوَل ڈریس (یعنی سادہ لباس پہنے) پولیس والے نے اپنے پاس موجود پیپر سے بھائی جان کے انتقال کی یہ خبرِ وحشت اَثر پڑھ کر سنائی کہ آپ کےبھائی ’’ عبدُالغنی بن عبدالرحمن ‘‘ کا حیدرآباد میں ٹرین حادثے میں انتقال ہوگیا ہے،میں نے جیسے تیسے اپنے آپ کو سنبھالا اور اپنے حواس پر کنٹرول
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع