30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پہلے اِسے پڑھیں
شیخِ طریقت، امیرِاہل ِسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے والدین کےحالاتِ زندگی کے مُتَعَلِّق المدینۃُ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر،دعوتِ اسلامی) سے جاری ہونے والے رسائل بنام ”فیضانِ ابو عَطّار “اور ’’فیضانِ اُمِّ عطّار ‘‘کے بعد اَب پیشِ خدمت ہے رسالہ ’’ امیرِاہل ِسنّت کے بڑے بھائی ‘‘۔
آپ اِس رسالے میں امیرِاہلِ سنّت کےخاندان (بھائی،بہنوں وغیرہ) کے حالاتِ زندگی پڑھیں گے،امیرِ اہلِ سنّت کے والد آپ کے بچپن ہی میں فوت ہوگئے تھے، وہ کولمبو(سی لنکا) میں ملازمت کرتے تھے، امیرِاہلِ سنّت کی دو یا تین بہنوں کی شادی بھی کولمبو میں ہوئی، امیرِاہلِ سنّت سب بھائی بہنوں میں چھوٹے ہیں،کولمبو والی بہنوں سے دور ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزرا ،آپ دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے اپنی زندگی کے مختلف اَدوار بچپن،لڑکپن اورجوانی کراچی(پاکستان) میں والدۂ مرحومہ، بڑے بھائی اور دوسری دو بہنوں کے ساتھ گزارے۔امیرِاہلِ سنّت مدنی مذاکروں وغیرہ میں وقتاًفوقتاً اپنی زندگی کے ان گوشوں کے بارے میں مختلف واقعات وغیرہ بیان کرتے رہتے ہیں، جنہیں جمع کر کے یہ رسالہ تیار کیاگیا ہے۔امیرِ اہلِ سنّت سے مَحبّت و عقیدت رکھنے والوں کے لئے یہ رسالہ بڑا معلوماتی ثابت ہو گا۔ اِن شاءَ اللہ ُالکریم
والسلام مَعَ الاِکرام
طالبِ غمِ مدینہ و بقیع و بے حساب مغفرت
ابومحمد طاہر عطاری مدنی عُفِیَ عَنہٗ
شعبہ ہفتہ وار رسالہ مطالعہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع