30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیارے بچو!امیرِاہلِ سنّت کی چند نصیحتیں پڑھئے اور ان پر عمل کیجئے۔
ننّھے مُنّے پیارے بچو! شاد رہو تم سارے بچو!
امّی ابُّو کی آنکھوں کے جَگ مَگ جَگ مَگ تارے بچو!
خوش امّی ابو کو رکھو ہوں گے وارے نِیارے بچو!
سچے بچے اچھے بچے جھوٹ نہ بولو پیارے بچو!
پانچ نمازیں روز پڑھو، ربّ ہوگا راضی پیارے بچو!
غوث و رضا کے ہم ہیں خادم وہ ہیں ہمارے پیارے بچو!
امّی جو بھی دے وہ کھا لو ضد نہ کرو اے پیارے بچو!
مولا حاجی تم کو بنائے طیبہ دیکھو پیارے بچو!
ذِکر کرو اور نعت پڑھو تم خوب اے میرے پیارے بچو!
(وسائلِ فردوس،ص47، 48)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
مسجد سے محبت
امیرِ اَہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ فرماتے ہیں: الحمدُ لِلّٰہ ! میں نے شروع ہی سے مسجد کا راستہ دیکھا ، مجھے مسجد میں آنے جانے کا شوق تھا، میں اس وقت سے مسجد میں حاضر ہوتا جب چھوٹے بچے نماز میں ایک دوسرے کو دھکّے دیتے اور بچوں کی پوری صف گِرا دیتے۔
الحمدُ لِلّٰہ ! مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں نے کبھی اس طرح نہیں کیا البتّہ میں صف میں نماز پڑھتے ہوئے گرا ضرور ہوں لیکن میں نے کسی کودھکا دیا نہ کبھی گِرایا ۔ بچوں کی ٹیمیں بنا کر نماز کےلئے جگاتا اور مسجد میں نماز کےلئے جاتاتھا۔
مجھے مسجدوں سے دے اُلفت الٰہی! کروں خوب تیری عبادت الٰہی!
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع