30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امیرِاہلِ سنّت اور آپ کے پڑوسی دونوں نابالغ تھے اِس لئے شرعاً گناہ نہیں البتّہ اپنے بچوں کو محلے کے ایسے لڑکوں سے جو جھوٹ بولتے بلکہ جھوٹ بولنے اور ماں باپ کی نافرمانی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اِن سے بالکل دوررکھنا چاہئے ۔ اِس طرح کے بچوں کی صحبت میں اُٹھنے بیٹھنے اور کھیلنے کےلئے جانے والا بچّہ بھی اِسی رنگ میں رنگ سکتا ہے، یہ اللہ پاک کی خاص رحمت تھی کہ امیرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کو بچپن ہی سے سچ اور خوفِ خدا کی نعمت حاصل تھی ۔ تمام والدین سے اِلْتِجا ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچّہ گالی گلوچ،زبان درازی اور دیگر طرح طرح کی بُرائیوں سے محفوظ رہے تو اِس کےلئے سب سے پہلے اپنے بچوں کو گلی محلے کے بچوں کے ساتھ کھیلنے سے روکئے اگرچہ ہر بچّہ بُرا نہیں لیکن نَجانے کون ایسا ہو اور آپ کے بچّے کے ساتھ دوستی پکّی ہوجائے اور پھر جب آپ اپنے بچّے میں بُری عادات و حَرکات دیکھیں تو پانی سَر سے گزر جائے۔اپنے بچوں کو کِڈز مدنی چینل دکھائیے! غلام رسول، کنیز فاطمہ ، حمزہ ، سعد اور سعدیہ وغیرہ اینیمیٹڈ(Animated) کارٹون سمیت بچوں کے دیگر پروگرامزدکھائیے ، اِن شاءَ اللہ اچھی تربیت کا سامان ہوگا اور آپ کے بچے سُنّتیں اور دعائیں یاد کریں گے اور پیارے بچّو ! آپ نے دیکھا کہ ہمارے پیارے پیارے امیرِاہلِ سنّت بچپن میں اپنی امی جان کی کیسی فرمانبرداری کرتے تھے ۔آپ بھی اِسی طرح اپنے امّی ابو کی بات مانیں اور اپنی اسلامی، دینی مصروفیت رکھیں، اگر آپ پیاری سی گُڑیا ہیں تو اپنی امی کے ساتھ اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں تشریف لے جائیں اور اگر آپ پیارے سے شہزادے ہیں تو اپنے ابو کے ساتھ اپنے شہر میں ہونے والے جمعرات اجتماع میں تشریف لے جائیں ۔ اگر والدین کسی وجہ سے وہاں نہ لے جائیں تو بھی ان سے ناراض نہ ہوں اور بار بار جانے کی ضد بھی نہ کریں، جس معاملے میں آپ کےلئے بہتری ہوگی آپ کےو الدین وہی کریں گے۔ اِن شاءَ اللہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع