my page 32
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

ALLAH Walon ki Batain Jild 5 | اللہ والوں کی باتیں جلد ۵

book_icon
اللہ والوں کی باتیں جلد ۵
            

حضرتِ سیِّدُنا ابوالحسن مَریح بن مَسروق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ

حضرتِ سیِّدُنا ابوالحسن مریح بن مسروق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تابعی بزرگ ہیں۔ آپ موت کو کثرت سے یاد کرنے کے سبب بےچین وبےقرار رہا کرتے تھے۔ (6750)…حضرتِ سیِّدُنا صَفوان بن عَمرو رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مریح بن مسروق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرمایا کرتے تھے : ”امید سے پہلے خوف ہونا چاہئے کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے جنت ودوزخ دونوں کو پیدا فرمایا ہے پس تم ہرگز جنت میں داخل نہیں ہوگے جب تک دوزخ سے نہ گزرلو۔“

دنیا کی حیثیت

(6751)…حضرتِ سیِّدُنا عیسٰی بن یزید عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَجِیْد بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مریح بن مسروق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو ایک دن گائے کے گوبَر سے اپنے گھر کے سوراخوں کی مرمت کرتے دیکھا گیا۔ کسی نے وجہ پوچھی تو فرمایا : ”دنیا غلاظت کا ڈھیر ہے اسی لئے میں اس کی مرمت گوبَر سے کررہا ہوں۔“ (6752)…حضرتِ سیِّدُنا ابن مکرم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مریح بن مسروق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا : ”اس ذات کی قسم جس کے قبضَۂ قدرت میں میری جان ہے! اگر نوجوان شخص لذتِ دنیا اور اس کے کھیل کود کو چھوڑ دے اور جوانی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اطاعت میں بَسر کرے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُسے 72صدیقین کے اَجر کے برابر ثواب عطافرماتا ہے۔“

سیِّدُنا مَریح بن مَسروق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے مروی حدیث

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حضرتِ سیِّدُنا مُعاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں۔ (6753)…حضرتِ سیِّدُنا معاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ نبیِّ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جب مجھے یمن کی جانب روانہ فرمایا تو ارشاد فرمایا : ”اِيَّاكَ وَالتَّنَعُّمَ فَاِنَّ عِبَادَ اللهِ لَيْسُوْا بِالْمُتَنَعِّمِيْن یعنی عیش پسندی سے بچنا کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے (نیک) بندے عیش وعشرت میں مشغول نہیں ہوتے۔“(1) ٭٭٭٭٭٭
1 مسندامام احمد، مسند الانصار، حدیث معاذ بن جبل، ۸/ ۲۵۷، حدیث : ۲۲۱۶۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن