30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھوسہ جانوروں کا ، گندم میں بھی آٹا ہمارا ہے تو بھوسی جانوروں کی۔ہمارے جسم میں بال اور ناخن وغیرہ کا حدِّ شرعی سے بڑھنے کی صورت میں علیحدہ کرنا ضروری ہے کہ یہ سب جسم کی زکوٰۃ یعنی اضافی چیزمَیل ہیں۔بیماری تندرستی کی زکوٰۃ ، مصیبت راحت کی زکوٰۃ ، نمازیں دنیاوی کاروبار کی گویا زکوٰۃ ہیں۔
(5) اگر ہر وہ شخص جس پر زکوٰۃ فرض ہے زکوٰۃ کی ادائیگی کا التزام کرلے تو مسلمان کبھی دوسروں کے محتاج نہ ہوں گے۔ مسلمانوں کی ضرورتیں مسلمانوں سے ہی پوری ہوجائیں گی اور کسی کو بھیک مانگنے کی بھی حاجت نہ ہوگی۔ ([1])
بہر حال دولت کو تجوریوں میں بند کرنے کے بجائے زکوٰۃ و صدقات کی صورت میں راہِ خدا میں خرچ کریں ورنہ یقین کیجئے کہ زکوٰۃ ادا نہ کرنا آخرت کے دردناک عذاب اور دنیا میں معاشی بدحالی کا سبب بن سکتا ہے۔آیئے ہم سب مل کراِرتکازِ دولت (Concentration of wealth) کے اس سلسلے کو ختم کرنے اور دل کھول کر راہِ خدا اورنیکی کے کاموں میں مال خرچ کرنے کی نیت کریں پھر دیکھئے گا معیشت بھی ترقّی کرے گی ، لوگوں کی قوّتِ خریدبھی بڑھے گی اور معاشی نظام میں بھی خوشحالی آئے گی۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّوَجَلَّ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! اس پُر فتن دور میں تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ ساری دنیا میں دین کی تبلیغ اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ لاکھوں عاشقانِ رسول بالخصوص شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شب و روز انتھک کوششوں کے نتیجے میں دعوت ِ اسلامی کا مدنی پیغام تادمِ تحریر دنیا کے 192 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے اوربے شمارمسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا ہوچکا ہے۔دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مُنَظّم طریقے سے آگے بڑھانے کے لئے وقتاً فوقتاً حسبِ ضرورت مُختلِف مجالس اور شعبہ جات کا قیام عمل میں لایا جاتا رہا حتی کہ تادم تحریر 95 سے زائد شعبہ جات قائم کئے جاچکے ہیں مَثَلاً مساجد کی تعمیرات کے لئے ’’ مجلس خدام ُ المساجد ‘‘ ، مدنی منّوں اور مدنی منّیوں کے حفظ و ناظرہ کے لئے ’’ مدرِسۃ المدینہ ‘‘ ، انہیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دُنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ’’ دارُ المدینہ ‘‘ ، بالِغان کی تعلیمِ قرآن کے لئے ’’ مدرِسۃُ المدینہ برائے بالِغان ‘‘ ، فتاویٰ کیلئے ’’ دارُالافتاء اہلسنّت ‘‘ ، عُلَماءاور عالمات کی تیاری کے لئے ’’ جامعۃُ المدینہ ‘‘ ، تربیت ِ اِفتاء کے لئے ’’ تَخَصُّص فی ا لفِقہ‘‘ اور امّت کو درپیش جدید مسائل کے حل کیلئے ’’ مجلسِ تحقیقاتِ شرعیہ ‘‘ ، پیغامِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو عام کرنے اور اصلاحی کتب کی فراہمی کیلئے ’’ مجلس المدینۃُ العلمیۃ ‘‘ ، تصانیف وتالیفات کو شرعی اَغلاط سے مَحفوظ رکھنے کیلئے ’’ مجلسِ تفتیشِ کتب و رَسائل ‘‘ ، روحانی علاج کیلئے ’’ مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ ‘‘ ، مختلف محکموں کے آفیسرز ، تاجر حضرات اور اہم شخصیات کو نیکی کی دعوت دینے اور دعوتِ اسلامی سے متعارف کرانے کے لئے ’’ مجلسِ رابطہ ‘‘ ، میڈیا کے ذریعے دُنیا بھر کے لوگوں تک اسلام اور سنتوں کا پیغام پہنچانے کے لئے ’’ مدنی چینل ‘‘ اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کو شش کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں ’’ مدنی قافلوں اور ہفتہ وار اجتماعات ‘‘ کا مدنی جال بچھایا جاچکا ہے۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ خطیر رقم کے بغیر اس قدر زائد شعبہ جات میں دین کا کام کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے جس کا اندازہ چند ایک شعبہ جات کے درج ذیل سالانہ ، ماہانہ یا روزانہ کے اخراجات سے لگایا جاسکتا ہے۔
1- جامعۃ المدینہ (للبنین ، للبنات) : پاکستان میں جامعۃ المدینہ (للبنین و للبنات) کی تعداد 347 ، طلبہ وطالبات کی تعداد 20173 اور سالانہ اخراجات تقریباً (661,670,000) چھیاسٹھ کروڑ سولہ لاکھ ستر ہزار روپے ہیں۔
2- مدرسۃ المدینہ) للبنین و للبنات (: ان مدارس کی تعداد تقریباً: 2064 ، طلبہ و طالبات کی تعداد تقریباً: 101410 ، اس سال حفظ کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعداد: 3730 ، سالانہ اخراجات: (696823128) اُنہتّر کروڑ اَڑسٹھ لاکھ تئیس ہزارایک سو اٹھائیس روپے ہیں۔
3- مدرسۃ المدینہ بالغان: پاکستان بھر میں مدرسہ المدینہ بالغان کی تعدادتقریباً 5000 ہےجن میں تقریباً 43532 اسلامی بھائی قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
4- مدرسۃ المدینہ بالغات: مدرسہ المدینہ بالغات کی تعداد 3505ہےجن میں تقریباً 34500 اسلامی بہنیں علم دین حاصل کرتی ہیں۔
5- مدرسہ آن لائن) للبنین و للبنات (: مدرسہ المدینہ آن لائن طلبہ کی تعداد تقریباً2300 اور مدنی عملہ کی تعداد 250 ہے۔سالانہ اخراجات (38400000) تینکروڑ چوراسی لاکھ روپے ہے۔ ( واضح رہے آن لائن مدرسہ میں اسلامی بھائیوں کو اسلامی بھائی اور اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنیں پڑھاتی ہیں )
6- مجلسِ اعتکاف: گذشتہ سال پاکستان بھر میں پورے ماہِ رمضان کا اعتکاف 104 مقامات پر ہوا اورمعتکفین کی تعداد: 10180 رہی۔جبکہ آخری عشرے کا سنّتِ اعتکاف1375 مقامات پر ہواجس میں معتکفین کی تعداد: 73541 رہی ۔ گزشتہ سال اعتکاف پر ہونے والے اخراجات تقریبا ً7 کروڑ 50 لاکھ ہیں۔اس سال پاکستان بھر میں پورے ماہِ رمضان اعتکاف کا ہدف 119 مقامات اور آخری عشرے کے اعتکاف کا ہدف 4100 مقامات ہیں۔
7- مجلس خدام المساجد: صرف باب المدینہ کراچی میں 6 ماہ میں 50 کروڑ روپے مساجد کی تعمیر پر خرچ ہوئے ۔ جبکہ پورے پاکستان میں 375 مساجد زیر تعمیر ہیں۔
8- اجیر: اس وقت تقریبا ً 12000 اجیر دعوتِ اسلامی کے تحت کام کر رہے ہیں۔
9- مجلس علاج: علاج معالجہ پر مجلس علاج کے سالانہ اخراجات تقریباً (15600000) ایک کروڑ چھپن لاکھ روپے ہیں۔
10- دارالمدینہ: پاکستان بھر میں 38دارالمدینہ ہیں ۔ جن میں 8000 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں دار المدینہ پر سالانہ 28 کروڑ 80 لاکھ روپے اخراجات آتے ہیں۔
11- مدنی چینل: مدنی چینل کے یومیہ اخراجات تقریباً 15 لاکھ روپے اور ماہانہ اخراجات تقریباً چار کروڑ پچاس لاکھ روپے (45000000) ہیں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مستقل بنیادوں پر اور وہ بھی اتنے بڑے پیمانے پر اخراجات یقیناً زکوۃ و صدقات کے مدنی عطیات ہی کے ذریعےممکن ہے لہٰذا آپ بھی اپنی زکوۃ ، فطرہ ، صدقات و غیرہ سے مُتَعَلّق تمام مدنی عطیات دعوتِ اسلامی کو دے کر سرمایہ آخرت اکٹھا کیجئے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اسلاف کے اندازِ تجارت کے مطابق سچائی ، دیانتداری اور مُسلمانوں کی خیر خواہی کا خیال رکھتے ہوئےتجارت و ملازمت اور کاروبار کرنے نیز خوشدلی سے زکوۃ ادا کرنے کی توفیق عطا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع