30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
اللہ والوں کے 12واقعات(قسط: 1)⁽¹⁾
دُعائے عطّار: یا اللہ پاک! جو کوئی20صفحات کا رسالہ ” اللہ والوں کے 12 واقعات (قسط: 1)“ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے نیک بندوں کا خاص فیضان عطا فرما کر ماں باپ اور خاندان سمیت جنّت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :”جو شَخص صُبْح و شام مجھ پر دس دس بار دُرُود شریف پڑھے گا بروزِ قیامت میری شفاعت اُسے پہنچ کر رہے گی۔“
(الترغیب والترہیب ،1/261،حدیث: 29)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
داتا حضور رحمۃُ اللہ علیہ کا مُخْتَصَر تعارف
اَبُوالْحَسَن، سیّد علی بن سَیّد عُثْمان ہَجْویرِی اَلْمَعْروف داتاگَنْج بَخْش رحمۃُ اللہ علیہ کی ولادتِ مبارکہ کم و بیش 400 ہجری میں غَزْنی (افغانستان)میں ہوئی،آپ رحمۃُ اللہ علیہ کے خاندانِ عالیشان نے غزنی کے دومَحلّوں جُلّاب و ہجویر میں رہائش اِختیار فرمائی، اسی لیے آپ رحمۃُ اللہ علیہ ہجویری جُلّابی کہلاتے ہیں ۔
(فیضانِ داتا علی ہجویری،ص4)
[¹] ….یہ رسالہ مفتی سید غلام معین الدین نعیمی رحمۃُ اللہِ علیہ کے”کشف المحجوب“کےاردو ترجمے مطبوعہ ”شبیر برادرز لاہور“ سے مواد لے کر اس کا فارسی نسخے سے تقابل کروا کے ضروری ترمیم و اضافہ کر کے تیار کیا گیا ہے ۔(شعبہ :ہفتہ وار رسالہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع