30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سوئے رہتے ہیں، لیکن جن کے دل اللہ کی محبت سے لبریز اوروَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِؕ- کے حقیقی مصداق ہوتے ہیں ، ان کے لیے بستروں کو چھوڑنا، نیند کو قربان کرنا ،آرام سے دور ہو جانا ، رب کی بارگاہ میں کھڑے ہو جانا ان کے لیےبہت آسان ہو جاتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص بندوں کا ذکر فرمایا ، تو انہیں عباد الرحمٰن(رحمان کے بندے) کے لفظ سے تعبیر فرمایا
وَ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا
ترجمہ کنز العرفان :اور رحمٰن کے وہ بندے جو زمین پر آہستہ چلتے ہیں۔(1)
اِن بندگانِ رحمٰن کا ایک وصف یہ بیان فرمایا
وَ الَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا(۶۴)
ترجمہ کنز العرفان : اور وہ جو اپنے رب کے لیے سجدے اور قیام کی حالت میں رات گزارتے ہیں ۔(2)
یعنی یہ محبتِ الٰہی کے سبب اور خدا کے خوف کی وجہ سے راتیں سجدہ و قیام میں گزارتے ہیں، پھر رات بھر عبادت کرنے کے باوجود اپنی عبادت پہ ناز نہیں کرتے، فخر وغرور کا شکار نہیں ہوتے، خود پسندی میں مبتلا نہیں ہوتے،بلکہ عرض کرتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ﳓ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًاۗۖ(۶۵)
ترجمہ کنز العرفان : اور وہ جو عرض کرتے ہیں : اے ہمارے رب!ہم سے جہنم کا عذاب پھیر دے، بیشک اس کا عذاب گلے کا پھندا ہے۔(3)
یہ قیام و سجود کا جذبہ،بندگی کا شوق اورعبادت کی لگن کب پیدا ہوتے ہیں؟ یقیناًاس وقت جب حقیقتاً دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی مٹھاس ہو اور خدا کی محبت قلبِ مومن میں جوش مار رہی ہو۔
1…۔ (پارہ 19،سورۃ الفرقان:63)
2…۔ (پارہ 19،سورۃ الفرقان:64)
3…۔ (پارہ 19،سورۃ الفرقان:65)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع