30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہو گئے۔ فرمایا :تم مقربین الٰہی ہو۔ تم اللہ کے مقرب بندے ہو۔ (1)
رب کی محبت میں عبادت
پیارے اسلامی بھائیو!میں بڑی باریک بات کرنے جا رہا ہوں۔ دیکھیں ،غور کریں۔ ایک بندہ اس لیے نماز پڑھتا ہے کہ نماز پڑھنا فرض ہے اور نماز پڑھوں گا تو جنت ملے گی۔ انعام کی حرص میں عبادت کرنا۔ دوسرا بندہ اس لیے گناہ نہیں کرتا کہ شراب پیوں گا تو جہنم میں جلنا پڑے گا۔ وہ کیا کر رہا ہے؟ وہ جہنم کے خوف سے،عذاب کے خوف سے گناہ چھوڑ رہا ہے۔ یہ دونوں باتیں ٹھیک ہیں مگر جو تیسرا درجہ ہے ناں، میں نماز اس لیے پڑھتا ہوں کہ میرا رب راضی ہو جائے۔ میں گناہ اس لیے نہیں کرتا کہ میرا رب ناراض نہ ہو جائے۔ ارے جسے اللہ پاک سے محبت ہو جائے وہ خود ہی عبادت کرتا ہے کیونکہ میرے رب کی رضا اس میں ہے۔ میں سجدہ کروں، میں تلاوت کروں۔ ارے تلاوت کرنا کبھی سوچا ہے کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے ؟ نماز پڑھنا یہ رب سے کلام ہےجیساکہ
رب سے سرگوشی کرنا
اللہ پاک کے آخری نبی ، محمد عربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں کوئی نماز ادا کرنے کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے رب سے سرگوشی کرتا ہے لہٰذا دیکھ لے کہ اس سے کیسے سرگوشی کررہا ہے (2) قرآن شریف اللہ پاک کا کلام ہے لیکن یہ محبت کی باتیں ہیں۔ پہلے
1...احیاء العلوم (مترجم)،5/13 ۔
2...مستدرک للحاکم،1/503،حدیث:895 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع